• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, فروری 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں ناظرہ تکمیل قرآن کے موقع پر جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 3, 2023
0 0
A A
تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں ناظرہ تکمیل قرآن کے موقع پر جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند، مشہور ومعروف تعلیمی ادارہ تسمیہ جونیئر ہائی اسکول میں ناظرہ تکمیل قرآن کے موقع پر سیر ت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس کی صدارت تسمیہ آل انڈیا ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی نئی دہلی کے چیئرمین ڈاکٹر سید فاروق نے کی۔ جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر سید محمد سعد نے شرکت کی ۔ پروگرام کا آغاز ادارہ کے طالب علم عمار علی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں ادارہ کی ہی طالبہ سارہ نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت پیش کی ۔ اس موقع پر صدر پروگرام اور مہمان خصوصی کا گل پوشی اور تحائف پیش کرکے استقبال کیا گیا۔ ڈاکٹر سید فاروق نے ناظرہ تکمیل قرآن کرنے والے بچوں اور ان کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دین سے واقفیت اور قرآن کریم ناظرہ یا حفظ ہم سب کا پہلا مقصد ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا وہ پاکیزہ کلام ہے جو ہمیں دنیا اور اخروی زندگی اور اس کے طور طریقوں سے واقفیت کراتا ہے ، اس کے ساتھ ہی انہو ںنے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گوشوں پر بھی روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹر سید فاروق نے ناظرہ تکمیل قرآن کرنے والے طلبہ وطالبات علیشا خان، نبیہ ، ذاکر، عافیہ، منتشا، اقرا، عالیہ، ذکیہ علینہ، عرشی، علی، عبدالاحد، محمد اقدس، شادما، محمد جنید، حیدر، سعد، محمد فریدی، ارمان علی زیدی، شعیب اویس، انس، زین العابدین اور دیگر طلبہ وطالبات کے درمیان کلام پاک کے نسخے تقسیم کئے، کلام پاک کا ہدیہ پاکر بچے بے حد خوش ہوئے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سید محمد سعد نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم آخری آسمانی کتاب ہے جو ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمائی گئی۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری بھی لی ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم واحد ایسی کتاب ہے جو انسانوں کے سینوں میں محفوظ ہے۔ اس دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ، انہوں نے بچوں کو ناصحانہ کلمات سے نوازتے ہوئے کہا کہ بچے قرآن حکیم کے احکام کے مطابق اپنی زندگی گزارنا سیکھیں اور اپنی عادت و اخلاق کو سنواریں، نرم لہجہ میں گفتگو کریں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو اللہ کے احکام ، نبی کی سنت اور قرآنی ہدایات کی روشنی میں پرورش کریں ، کردار وعمل سے ان کی سچا مومن اور صالح معاشرہ کا فرد بننے میں مدد کریں ۔ پروگرام کے اختتام پر تسمیہ اسکول کے پرنسپل جاوید مظہر نے خراب موسم کے باوجود تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ والدین اپنے بچوں کی اچھی تربیت اور پرورش کریں گے اور انہیں کلام پاک کا عادی بنائیں گے۔ کیوں کہ قرآن کریم بھی ایسی کتاب ہے جو ہمیں جینے کا سلیقہ سکھانے کے ساتھ آخرت میں ہماری نجات کا ذریعہ بنے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ناظرہ قرآن کریم مکمل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے یہ پروگرام خصوصی طو رپر منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر والدین ، سرپرستوں کے علاوہ اسکول اسٹاف اور بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات موجود رہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    فروری 23, 2026
    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    فروری 23, 2026
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist