• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

مذہبی ہم آہنگی تباہ کرنے کے لیئے بنائی گئی فلم کیرالہ اسٹوری کی ریلیز پر پابندی کا مطالبہ

جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی، چیف جسٹس آ ف انڈیا سے جلد سماعت کیئے جانے کی گذارش کی جائے گی، گلزار اعظمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 3, 2023
0 0
A A
مذہبی ہم آہنگی تباہ کرنے کے لیئے بنائی گئی فلم کیرالہ اسٹوری کی ریلیز پر پابندی کا مطالبہ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی : مذہبی ہم آہنگی تباہ کرنے کے لیئے بنائی گئی ’’کیرالہ اسٹوری‘‘ نامی فلم کی ریلیز پر فوری پابندی کی درخواست جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ سے کی ہے ۔ جمعیۃ علماء ہند نے آئین ہند کے آرٹیکل 32؍ کے تحت داخل پٹیشن میں عدالت سے گذارش کی ہے کہ وہ مرکزی حکومت کو حکم جاری کرے کہ 5؍ مئی کو ریلیز ہونے والی متنازعہ فلم کیرالہ اسٹوری کو ریلیز ہونے سے روکے نیز سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کو حکم دے کہ وہ فلم سے متنازعہ سین اور مکالموں کو حذف کرے، عدالت سے یہ بھی گذارش کی گئی کہ عدالت عبوری طور پر فلم کے پروڈیسر کو یہ حکم دے کہ وہ فلم کے متعلق ایک ڈسکلیمر جاری کرے کہ یہ فلم افسانوی کرداروں پر بنی ہوئی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس میں دکھائے گئے کردار حقیقت میں موجود نہیں ہیں۔ عدالت سے یہ بھی گذارش کی گئی کہ وہ یو ٹیوب اور دسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دکھائے جارہے فلم کے ٹریلر کو بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک روکے کیونکہ یہ فلم مسلمانوں کی تذلیل کرتی ہے اور اس کے نتیجے میں مسلم کمیونیٹی کی زندگی اور ذریعہ معاش خطرے میں پڑ جائے گا ۔
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر داخل پٹیشن میں جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی مدعی بنے ہیں جبکہ پٹیشن کو ایڈوکیٹ طاہر حکیم اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول، ایڈوکیٹ شاہد ندیم اور ایڈوکیٹ سیف ضیاء نے تیار کیا ہے۔جمعیۃ علما ء ہند کی جانب سے داخل پٹیشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ سال 2018 میں قومی تفتیشی ایجنسی NIAنے سپریم کورٹ کی ہدایت پر لو جہاد نامی مفروضے کی تفتیش کی تھی اور عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ انہیں جبراً مذہب تبدیل کرانے کا ثبوت نہیں ملا، این آئی اے نے 89؍ معاملات کی تفتیش کرنے بعد رپورٹ تیار کی تھی۔پٹیشن میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ یہ فلم مسلمانوں کی تذلیل کرتی ہے اور اس کے نتیجے میں مسلم کمیونیٹی کی زندگی اور ذریعہ معاش خطرے میں پڑ جائے گا لہذا اسے ریلیز ہونے سے روکا جائے۔عرضداشت میںمزید تحریر ہے کہ 4؍ فروری 2020 کو منسٹر آف اسٹیٹ ہوم افئیر جی کشن ریڈی نے لوک سبھا میں کہا تھا کہ لو جہاد کا کوئی معاملہ سینٹرل ایجنسیوں کی جانب سے رپورٹ نہیں ہوا ہے اس کے باوجود فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کیرالا سے ایک بڑی تعداد میں مذہب تبدیل کرکے ہندو لڑکیا ں داعش میں شامل ہوئی ہیں۔عرضداشت میں مزید کہا گیا کہ حکومت ہند کا دعوی ہیکہ کیرالا سے تقریباً دو سو لوگوں نے ممنوعہ تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ فلم کیرالہ اسٹوری میں دعوی کیاگیا ہیکہ 32000 ؍خواتین نے داعش میں شمولیت اختیار کی ہے۔9؍ستمبر 2022 کو ڈائرکٹر جنرل آف پولس (کیرالہ) نے تعزیرات ہند کی دفعہ 153؍ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا کیونکہ فلم کے ٹریلر سے نفرت آمیز ماحول اور امن میں خلل پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔عرضداشت میں مزید تحریر کیا گیا ہیکہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نے فلم سے دس سین کو حذف کیا جبکہ بورڈ کو پوری فلم کو ہی ریلیز ہونے سے روکنا چاہئے کیونکہ فلم بورڈ کے اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر ہندو اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلانے کے لیئے بنائی گئی ہے جو آئین ہند کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔
عرض داشت میںمزید تحریر کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ جانے کی بجائے عرض گذار سپریم کورٹ سے رجوع ہوا ہے کیونکہ پور ے ملک میں فلم کی نمائش ہونے جارہی ہے اور فلم کی نمائش کی اجازت سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نے دی ہے جس کا دائرہ کار پورے ملک میں ہے ۔اس ضمن میں جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے داخل پٹیشن پر فوری سماعت کے لیئے کل یعنی کہ بدھ کے روز چیف جسٹس آف انڈیا کے سامنے درخواست کی جائے گی ۔واضح رہے کہ کیرالہ اسٹوری نامی فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ تقریباً 32000 ؍ خواتین نے اپنا مذہب تبدیل کرکے پہلے مسلمان بنی اور پھر داعش میں شامل ہوگئی ۔ داعش میں شامل ہونے بعد ان کے ساتھ ہونے والی مبینہ اذیتوںکی داستان بتائی گئی ہے جسے کیرالہ کے وزیر اعلی پنا رائی وجین نے سنگھ پریوار کا جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیا ہے اور عوام سے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔وزیر اعلی نے مزید کہاکہ ریاست کو بدنام کرنے کے لیئے کیرالا اسٹوری جیسی فلم بنائی گئی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist