نئی دہلی : غالب انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی کے زیر اہتمام ایوان غالب میں ایک پروقار تقریب میں غالب انسٹی ٹیوٹ کی جناب سے چلائی جا رہی اردو اور فارسی کی آ ن لائن کلاسیز کے طلبا ء کوتقریب کے مہمان ذی وقار سید شاہد مہدی سابق وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے دست مبارک سے تقسیم اسناد پیش کی گئیں، اس موقع پر ڈاکٹر ادریس احمد، ڈائریکٹر غالب انسٹی ٹیوٹ کی کاوشوں سے یہ آن لائن کلاسیز شروع کی گئی تھیں۔ وہ بھی بنفس نفیس تقریب میں موجود تھے اس کے علاوہ بہت سی معروف شخصیات جن میں اردو فارسی کلاس کے استاد طاہر الحسن، وپن گرگ (بیوروکیرٹ)،مشتاق احمد و دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر اردو فارسی میں جن طلبا نے نمایاں پوزیشن حاصل کیں ان کی مزید عزت افزائی کی گئیں۔ فارسی میں اول پوزیشن لانے والے شوکت اللہ خاں شیروانی (دہلی (دوم پوزیشن لانے والے جگدیش پرشاد) پنجاب (سوم پوزیشن) لانے والی شاہ جہاں بی قابل ذکر ہیں۔












