• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مسلم آبادیوں کی حالت زار پر مولانا محمد رحمانی کا خطبہ جمعہ میں اظہار تشویش

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 6, 2023
0 0
A A
مسلم آبادیوں کی حالت زار پر مولانا محمد رحمانی کا خطبہ جمعہ میں اظہار تشویش
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،   اللہ رب العالمین نے قرآن مجید کی سورۂ رعد میں واضح کردیا کہ وہ کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا ہے جب تک وہ قوم بذات خود اپنے دل کی پاکیزگی اورحالت کوبدلنے کی ذمہ داری نہ اُٹھالے اور اللہ نے یہ بھی واضح کردیا کہ اگر اللہ کسی کے ساتھ اس کے کرتوتوں کی وجہ سے برائی کا ارادہ فرمالیتا ہے تو اللہ کے سوا اس برائی کوکوئی بھی نہیں ٹال سکتا ہے اوراللہ کے علاوہ کوئی کارساز ہے بھی نہیں۔ اللہ رب العالمین کے انعامات انسانیت پر جس قدر عظیم ہیں آج انسان اس کی نعمتوں کا اتنا ہی ناشکر ا ہے، اللہ نے ہمیں ہمارے اعضائے جسمانی جیسی نعمت عطا فرمائی ، ہمیں پیدا کیا، ہماری رشدوہدایت کے لیے قرآن مجید نازل فرمایا اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جیسا نبی اوررسول عطا کیا ۔ انسان زندگی کے تمام مراحل میں اللہ کی نعمتوں سے گھرا ہوا ہے لیکن افسوس کہ وہ اتنا ہی ناشکری کا شکار بھی ہے، نہ وہ نمازوں کی پابندی کرتا ہے اورنہ اللہ کے احکامات کا پاس ولحاظ رکھتا ہے ، نہ قرآن مجید جیسی مقدس کتاب کے ساتھ وفاداری کرتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ابوالکلام آ زاد اسلامک اویکننگ سنٹر، نئی دہلی کے صدر مولانا محمدرحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ نے سنٹر کی جامع مسجد ابوبکر صدیق ، جوگابائی جامعہ نگر ، نئی دہلی میں خطبۂ جمعہ کے دوران کیا ۔ مولانا مسلم آبادیوں میں بڑھتے جرائم اور حادثات پر گہری تشویش کا اظہار فرمارہے تھے ۔ مولانا نے فرمایا کہ آج مسلمانوں کی آبادیوں میں قتل وغارتگری، نشہ آور اشیاء اور ڈرگس کا استعمال، بدسلوکی اوربداخلاقی بالکل عام ہیں جبکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ میں بحیثیت نبی کے اس وجہ سے بھیجا گیا ہوں کہ اخلاقی اقدار کی تکمیل کردوںاوررسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خبردار تم میں سے ہر شخص ذمہ دار اورمسئول ہے اور قیامت کے دن اس سے اس کی ذمہ داری کے بارے میں سوال کیا جائے گا ۔
خطیب محترم نے مزید فرمایا کہ اس وقت ڈرگس کی بڑھتی عادت نے علاقہ کوتباہ کرڈالا ہے اور معاملہ قتل وغارت گری تک پہنچ رہا ہے جبکہ اسلام نے ہمیں جن پانچ چیزوں کی حفاظت پر ابھارا ہے وہ پانچوں چیزیں نشہ آور اشیاء کی وجہ سے تباہ ہوجاتی ہیں۔ اسلام نے ہمیں جان کی حفاظت کا حکم دیا اور آج جانیں غیر محفوظ ہیں مال کی حفاظت کا حکم دیا لیکن نشہ کی عادت نے مال پر بھی ڈاکہ ڈال کر اسے تباہ کرڈالا، عزت وآبرو کی حفاظت بھی اہم چیزوں میں سے ایک ہے لیکن نشہ کی لت میں انسان سگے اورپرائے کا فرق بھی بھول جاتا ہے اور زنا کاری کا عادی بن جاتا ہے اسلام نے ہمیں دین اور مذہب کی حفاظت کا بھی حکم دیا لیکن آج ہمارا مذہب بھی ہم سے رخصت ہوتا دکھ رہا ہے اورنشہ کی لت نے ہمیں دین سے دو ر کرڈالا ہے ۔ اسی طرح اسلام نے ہمیں عقل وشعور کی حفاظت کا حکم دیا لیکن دماغی توازن اور شعور کا فقدان بھی اسی نشہ کی وجہ سے ختم ہوتا جاتا ہے ۔ اسی وجہ سے بعض آثار میں کہاگیا ہے کہ ڈرگس ام الخبائث ہے یعنی برائیوں اورگندگیوں کی ماں ہے اور افسوس کہ ہم نئی نسلوں کو اس سے بچانے میں ناکام ہوتے جارہے ہیں۔مولانا رحمانی نے وقت کی تنگی کی وجہ سے خطبہ کوسمیٹتے ہوئے آئندہ ہفتہ خطبہ جمعہ میں منشیات کی قباحت ، ارتداد (اسلام کوچھوڑنے ) کی برائی کے بڑھتے رجحان، سود خوری اورحرام خوری کی لت، الحاد اور نئی نسل کی اسلامی تربیت کے فقدان پر گفتگو کرنے کا وعدہ فرمایا اوردعائیہ کلمات نیز دینی تعلیمات کی طرف رجوع کرنے کی اپیل پر خطبہ ختم ہوا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    فروری 23, 2026
    امریکی سفیر کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پرعرب اور اسلامی دنیا کا شدید احتجاج

    امریکی سفیر کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پرعرب اور اسلامی دنیا کا شدید احتجاج

    فروری 23, 2026
    فیفا کی غزہ کے لیے حمایت بین الاقوامی فیڈریشن سے ہم آہنگی میں ہے: آئی او سی

    فیفا کی غزہ کے لیے حمایت بین الاقوامی فیڈریشن سے ہم آہنگی میں ہے: آئی او سی

    فروری 23, 2026
    حزب اللہ میزائل قوت کی بحالی میں مصروف ہے: اسرائیلی سکیورٹی خدشات

    حزب اللہ میزائل قوت کی بحالی میں مصروف ہے: اسرائیلی سکیورٹی خدشات

    فروری 23, 2026
    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    فروری 23, 2026
    امریکی سفیر کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پرعرب اور اسلامی دنیا کا شدید احتجاج

    امریکی سفیر کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پرعرب اور اسلامی دنیا کا شدید احتجاج

    فروری 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist