سر ینگر، وادی کشمیر میں موسم کی قہر سامانیوں کے چلتے پانپور اور بڈگام میں بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک جوڑے سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ ادھر وادی کشمیر میں موسم نے یکایک کروٹ بدلتے ہوئے اہلیان وادی کوایک بار پھر سردی کااحساس دلایا ۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے دوسر ے اضلاع میں بارشیں ۔کہیں علاقوں میں تیز ہوئوں کے نتیجے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا جبکہ کہیں کہیں پر گرج چمکنے کے ساتھ ہلکی موسلا دار بارشیں بھی ہوئی۔ٹنل کے آر پار جاری خراب موسمی صورتحال کے چلتے ایک بار پھر بارشوں سے معمول کے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 8مئی تک مجموعی طور پر خراب موسم رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بیچ بیچ میں بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری ہونے کا امکان ہے جبکہ بعد دوپہر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ بدلی جس کے ساتھ ہی تازہ بارشیں ہوئی۔ کہیں کہیں پر گرج چمکنے اور بادل گرجنے کے ساتھ ساتھ جم کر بارشیں ہوئی ۔ جس نے ایک بار پر اہلیان وادی کو سردی کا احساس دلایا۔ شہر سرینگر میں رات بھر جم کر بارشیں ہوئی ۔ جم کر بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میں سردی کی لہر واپس لوٹ آئی اور لوگوں نے گرم ملبوسات زیب تن کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ۔ اس دوران وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام اور ضلع گاندربل میں بھی جم کر بارشیں ہوئی۔ ادھر جنوبی کشمیر سے بھی نمائندوں نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی کشمیر کے تمام علاقوں میں بھی رات بھرموسلا دار بارشوں سے موسم سرما جیسا احسا س دوبارہ لوٹ آیا ۔ بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں پانی کا تیز بہائو برھ گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں سری نگر میں گزشتہ رات 9.6 ڈگری کے مقابلے میں 10.4 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈمیں گزشتہ رات 7.8 ڈگری سیلشس کے مقابلے میں 8.0 ڈگری سیلشس کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات 3.6 ڈگری کے مقابلے میں 5.4 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ کوکرناگ میں گزشتہ رات 7.0 ڈگری کے مقابلے میں 8.2 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ کپواڑہ قصبے میں، پارہ 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ پر طے ہوا، جو گزشتہ رات کی طرح تھا ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مغربی ہوائیں جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں بارشوںکی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر وادی کشمیر میں مطلع ابر و آلود رہنے کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہونے کی پیشنگوئی کی تھی۔محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا تھا کہ آنے والے 24گھنٹوں کے دوران مغربی ہوائیں جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہوسکتی ہے اور موسم میں تبدیلی آنے کا امکان ہے ،محکمہ کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں وادی کشمیر کے چند ایک مقامات پر بارشیں ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مجموعی طو رپر 08مئی تک موسم کبھی خراب اور کبھی ٹھیک رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ نے کسانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان دنوں باغات اور کھیتوں کی آبپاشی کو اسپرے کرنے کو ملتوی کر دیں۔ادھر وادی کشمیر میں دو مختلف مقامات پر بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک جوڑے سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ حکام نے بتایا کہ آج دوپہر پلوامہ ضلع کے پانپور کے بوج باغ علاقے میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ہلال احمد ہانجی (25) اور ان کی بیوی روزیہ جان (25) نامی دو افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ اس کے علاوہ، بڈگام ضلع کے مجپتھری علاقے میں ایک اونچائی پر گھاس کے میدان میں بجلی گرنے سے دو افراد کی موت ہو گئی۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تاجہ بیگم اہلیہ عبدالصمد چوپان اور محمد سلطان چوپان داماد غلام محمد چوپان ساکن گورویت کلاں کے طور پر ہوئی ہے۔












