• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

بی جے پی پر مشکلات برس رہی ہیں

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 9, 2023
0 0
A A
بی جے پی پر مشکلات برس رہی ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

کرناٹک میں اسمبلی انتخاب کے آخری مرحلے کے سروے میں بھی یہ بات صاف ہو رہی ہے کہ بی جے پی سے کرناٹک کے لوگ خوش نہیں ہیں اور نتائج بی جے پی کے خلاف جا سکتے ہیں ۔حالانکہ اس آخری مرحلے میں نریندر مودی نے خود کرناٹک کی کمان سنبھال لی ہے اور عوامی ریلی سے لے کر روڈ شو تک میں پسینہ بہا رہے ہیں لیکن ان کی ترکش کا تیر وہی پرانا ہے جس کا ہدف سونیا گاندھی ،راہل گاندھی ،پرینکا گاندھی اور کانگریس کے دور اقتدار کا ستر سال ہے جسے سن سن کر لوگ پاگل ہو چکے ہیں ۔اس پرانے مکالمے کو کرناٹک میں کچھ نیا کرنے کے دھن میں موصوف نے بجرنگ دل کو بجرنگ بلی سے منسوب تنظیم بنا دیا اور اس طرح ہندو آستھا سے جوڑنے کی کوشش کی جیسے بجرنگ دل پر کسی قانونی کارروائی کے نتیجہ میں پوری سناتن سنسکرتی خطرے میں آ جائیگی ۔لیکن وہ یہ بھول گئے کہ جس بجرنگ بلی کے نام کو وہ جال بنا کر کانگریس کو گھیرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ بجرنگ بلی تو شیوا کے اوتار ہیں لیکن آپ تو ایسے پاپی ہیں کہ مہاراشٹرا میں شیو سینا کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہیں اور اس کی سرکار کو گرانے کا گھناؤنا کام آپ ابھی حال ہی میں کر چکے ہیں ۔جبکہ اس شیو سینا کے صدر کو وزیر اعلی بنانے کا کام کانگریس نے کیا تھا جو آپ کی سازش کا شکار ہوکر اقتدار سے باہر ہو چکا ہے ۔
تو کیا کرناٹک کے لوگوں کی بینائی اتنی ہی کمزور ہے کہ وہ اپنی سرحد سے متصل ریاست میں آپ کی سازش کو نہیں دیکھ رہے ۔
نریندر مودی کرناٹک اسمبلی انتخاب کے دوران روڈ شو کرنے کے درمیان یہ بھی بھول گئے کہ کرناٹک میں خود ان کی ہی سرکار ہے اور لوگ آپ سے بار بار یہ پوچھ رہے ہیں کہ اب جو وعدے آپ کر رہے ہیں ان وعدوں کو نبھانے کا موقع تو آپ کو ملا تھا لیکن آپ نے کچھ کرنے کے بجائے کمیشن خور سرکار کی سر پرستی کرتے رہے ۔اور اپنی کسی بھی تقریر میں یہ بتانے سے گریز کر رہے ہیں کہ کرناٹک کی موجودہ بی جے پی کی سرکار نے کرناٹک میں عوامی مفاد میں کون کون سے کام کئے ۔
دوسری طرف منی پور سے اٹھتے آگ کے شعلے بھی پورے ملک کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ووٹ حاصل کرنے کے لئے قبائلی آبادی کے اکٹریتی طبقہ کو ریزرویشن دینے سے دیگر پہاڑیوں کے پیروں کے نیچے سے کس طرح زمین کھسک جائے گی ۔میدانی اور پہاڑی عوام کے درمیان کشیدگی تو وہاں پہلے سے بھی تھی اور اب ایک طبقہ کو ریزرویشن دے کر بی جے پی نے جو ناعاقبت اندیشی کی ہے اس نے اس پورے خطہ کو آگ کے حوالہ کر دیا ہے ۔لیکن وزیر اعظم ہوں یا ان کے نائب امیت شاہ کرناٹک کے علاوہ کچھ دیکھنے کو راضی ہی نہیں ۔ان کو تو اس کا بھی اندازہ نہیں کہ دہلی میں ان کی ناک کے نیچے خواتین پہلوانوں کے احتجاج نے اپنی جسامت کو کتنا بڑا کر لیا ہے ۔جنتر منتر پر کسان لیڈر راکیش ٹکیت کے علاوہ دہلی، ہریانہ، راجستھان اور مغربی یوپی کی کھاپ پنچایتوں کے رہنما خواتین پہلوانوں کی حمایت میں اتوار کو دہلی کے جنتر منتر پر بڑے پیمانے پر پہنچے۔ آج صبح دہلی ہریانہ کی ٹیکری بارڈر پر کھاپ پنچایت ممبران اور دہلی پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ دہلی پولس کھاپ پنچایت کے ارکان کو دہلی آنے کی اجازت نہیں دینا چاہتی تھی لیکن کھاپ پنچایتوں کے سخت رویے کو دیکھتے ہوئے انہیں آنے کی اجازت دے دی گئی۔
کھاپ کے صدر پالم چودھری سریندر سولنکی نے آج جنتر منتر پر مہاپنچائیت کے موقع پر کہا، ’’ان بچوں (احتجاجی پہلوانوں) کو انصاف ملنے تک احتجاج جاری رہے گا اور ہم اسے کیسے آگے بڑھائیں گے، ہم سب آج فیصلہ کریں گے۔‘‘ جدوجہد کرنے والے پہلوانوں نے کہا۔ ونیش پھوگاٹ نے اس سلسلے میں مزید قانونی کارروائی پر غور کرنے اور آگے بڑھنے کو کہا۔ راکیش ٹکیت اور کھاپ کے تمام رہنما جنتر منتر پر خواتین پہلوانوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔بی کے یو (اوگرہان) کے کارکنوں نے اتوار کو دہلی کے ٹکری سرحد پر احتجاج کیا جب انہیں قومی دارالحکومت میں داخلے سے منع کیا گیا تو انہوں نے دہلی پولیس کی طرف سے لگائی گئی رکاوٹوں کو توڑ دیا اور جنتر منتر جا پہنچے۔
کرناٹک میں مذہبی کارڈ کھیل رہے نریندر موفی یہ دیکھ ہی نہیں پا رہے کہ جنتر منتر پر بیٹھی ہوئی بچیاں بجرنگ بلی کی بھکت ہیں اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ممبر اف پارلیامنٹ آپ کے بھکت ہیں ۔اور آپ ان کی حرکتوں پر اس لئے خاموش ہیں کہ وہ جس برادری سے آتے ہیں اس کے ہاتھ میں اتر پردیش کی کمان ہے اور اگر وہ برادری ناراض ہوگئی تو اتر پردیش جو آپ کی آخری پناہ گاہ ہے اور جہاں سے جیت کر آپ خود وزیر اعظم بنے ہیں وہ پناہ گاہ بھی غیر محفوظ نہ ہو جائے۔ لیکن اگر اپنے اس چہیتے کو آپ نے جلد از جلدبخود سے الگ کر کے جیل رسید نہ کروایا تب بھی آپ کی مشکلوں میں کمی آنے والی نہیں کیونکہ کھاپ پنچایتوں سمیت آپ کے وعدوں کا زخم لئے کسان یونین کے لوگ بھی جنتر منتر پہنچ چکے ہیں ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist