بلند شہر، بلدیاتی انتخابات اور مہارانا پرتاپ جینتی کے پیش نظر عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے مقصد سے تھانہ خانپور علاقہ میں سی او سیانہ بھاسکرکمار مشرا کی قیادت میں پو لیس فورس کے ہمراہ فلیگ مار چ کیا ۔بلدیاتی انتخابات کو منصفانہ، شفاف، خوف و ہراس سے پاک، محفوظ اور پرامن انداز میں کرانے اور مہارانا پرتاپ جینتی کے پیش نظر ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیانہ سی او بھاسکر کمار مشرا نے پولیس فورس کے ساتھ تھانہ خانپور کے اہم چوراہوں، بازاروں اور حساس؍انتہائی حساس علاقوں میں فلیگ مارچ کر تے ہوئے عوام سے امن و قانون کو برقرار رکھنے میں پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی ۔ عوام الناس سے بات چیت کے ساتھ ساتھ باہمی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی بھی اپیل کی گئی۔سا تھ ہی سوشل میڈیا اور افواہوں کے حوالے سے بھی لوگوں کو الرٹ کیا گیا۔اسی طر یقہ سے انوپ شہر میں سر کل آفیسر انویتا اپادھیا ئے نے نیم فوجی دستوں اور پو لیس فورس کے ہمراہ قصبہ کے اہم چوراہوں، بازاروں اور حساس؍انتہائی حساس علاقوں میں فلیگ مارچ کر تے ہوئے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے میںپولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ عام لوگوں سے بات چیت کرکے باہمی ہم آہنگی اورامن برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی۔












