نئی دہلی، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس یوتھ ونگ کے قومی صدر ڈاکٹر محمد طیب انجم نے ڈاکٹر محمد کاشف ذکائی کو طبّی کانگریس یوتھ ونگ کا قومی نائب صدر مقرر کیا ہے۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے کاشف ذکائی کی نامزدگی کو منظوری دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ واضح ہو کہ ڈاکٹر کاشف ذکائی مشرقی دہلی میں واقع نیلم دواخانہ کے مالک معروف یونانی طبیب ڈاکٹر امام الدین ذکائی کے صاحبزادے ہیں۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس دہلی اسٹیٹ کے صدر ڈاکٹر شکیل احمد نے بھی ڈاکٹر کاشف ذکائی کو ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر کاشف ذکائی اپنی ذمہ داریاں بحسن و خوبی انجام دیں گے اور تنظیم کو تقویت بھی ملے گی۔












