نئی دہلی، آج ہمدرد یونیورسٹی دہلی کے شعبہ علوم اسلامی کے سیمینار ہال میں حضرت مولانا یاسین اختر مصباحی صاحب کے لئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کی تعزیتی محفل منعقد ہوئی جس میں حضرت کا تعارف کراتے ہوئے پروفیسر غلام یحییٰ انجم مصباحی نے کہا کہ حضرت مولانا یاسین اختر اعظمی مصباحی صاحب ایک منفرد لب و لہجہ اور ممتاز اسلوب بیان کے مالک معروف و مقبول مصنف اور مؤرخ تھے، سادہ دل، سادہ لوح، سادہ لباس، سادہ رہائش، سادگی پسند، سادہ طرز زندگی اور بے لوث و بے غرض عالم دین تھے. پوری زندگی لکھتے پڑھتے ہوئے گزری اور 31 کتابوں کے مصنف و مولف اور مترجم و محقق تھے، ہم نے انھیں قریب سے دیکھا ہے اور گزشتہ چالیس پچاس برسوں سے دیکھ رہے ہیں، وہ اپنے آپ میں ایک انجمن تھے، اللہ تعالیٰ ان کی دینی علمی خدمات کو قبول کرے اور ہمیں ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔ تعزیتی محفل میں ڈاکٹر ارشد حسین، صدر شعبہ ڈاکٹر صفیہ عامر، ڈاکٹر آ برو امان اندرابی، ڈاکٹر سید فضل الرحمان، ڈاکٹر محمد احمد نعیمی، شہاب الدین، محمد کمال ،یاسمین صاحبہ اور طلبہ وطالبات شریک و شامل تھے۔ تعزیتی محفل میں مصباحی صاحب کے علاوہ آفس انچارج کے خسر مرحوم محمد شبیر صاحب کے لئے بھی ایصالِ ثواب کیا گیا۔












