• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, فروری 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جمعیۃعلماء شاخ بڈھانہ کے زیر اہتمام عیدملن تقریب کا انعقاد

رضوان سلمانی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 11, 2023
0 0
A A
جمعیۃعلماء شاخ بڈھانہ کے زیر اہتمام عیدملن تقریب کا انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند،  گزشتہ رات جمعیۃ علماء ہند بڈھانہ کے ذریعہ کھتولی موڑ پر واقع گرین پبلک اسکول میں عید ملن استقبالیہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ عید ملن کی تقریب میں علاقے کے معززین شخصیات کے علاوہ سیاسی رہنماء و مذہبی و سماجی اور مختلف تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام مقررین نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے عید ملن استقبالیہ تقریب کا انعقاد کرکے بھائی چارے کا جذبہ بیدار کیا ہے جو کہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔ مقررین نے کہا کہ ایسے پروگراموں کا مقصد محبت اور بھائی چارے کو بڑھانا ہے۔ ولانا نذر محمد قاسمی نے کہا کہ تہواروں پر ہمیں ایک دوسرے سے ملنا چاہیے اور عید ملن وغیرہ جیسے پروگرام منعقد ہونے چاہئیں تاکہ فرقہ پرست طاقتوں کو بھی سبق ملے۔تقریب کی صدارت کر رہے جمعیۃ علماء بڈھانہ کے صدر حافظ شیردین نے مہمانوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عید ملن استقبالیہ تقریب منعقد کرنے کا مقصد سماج میں بھائی چارے کو مضبوط کرنا ہے اور نفرت ختم کرکے محبت کو عام کرنا ہے تاکہ ملک میں پیار و محبت کی ہوائیں چلیں اور نفرت ختم ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری پرانی تاریخ ہے کہ تہواروں کے موقع پر تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر تہوار مناتے ہیں اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔حافظ شیردین نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند بلا تفریق کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ کے بزرگوں نے انگریزوں کے خلاف لڑ کر ملک کو آزاد کرایا اور امن کے لیے جدوجہد کی۔ تقریب کی نظامت ضلع سکریٹری محمد آصف قریشی،حافظ تحسین اور مفتی عبدالقاسمی نے مشترکہ کی۔ انہوں نے عید ملن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ عید ملن استقبالیہ تقریب کا مقصد آپسی بھائی چارے اور نفرتوں کی دیوارکو ختم کرکے بھائی چارہ قائم کرنا ہے۔ کیرانہ پارلیمانی حلقہ کی سماج وادی پارٹی کی انچارج اقراء حسن نے کہا کہ ملک ہندوستان میں مختلف تہوار منائے جاتے ہیں اور یہ اس ملک کی خصوصیت رہی ہے کہ تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت کرکے خوشیاں مناتے ہیں اس طرح کی تقریبات کی ضرورت ہے اور انہوں نے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔سابق راجیہ سبھا ایم پی ہریندر ملک نے کہا کہ ہمارے آئین نے سب کو مساوی حقوق دیئے ہیں۔مسلمانوں کو کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔سماجودی پارٹی کے سابق ضلع صدر پرمود تیاگی نے جمعیۃ علماء کے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی تاریخ پڑھی ہے وہ جمعیۃ علماء ہند کے کارناموں سے واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ماحول کو خراب کرنے میں مصروف ہیں انہیں ہوشیار رہنا چاہئے۔ میرانپور کے ایم ایل اے چندن چوہان نے بھی اپنا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ نیک نیتی سے ترقی کرتا ہے۔انہوں جمعیۃ علماء ہند کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔بڈھانہ کے ایم ایل اے راج پال بالیان نے کہا کہ سماج میں ہندو مسلم ایک ساتھ رہتے ہیں تو امتیازی سلوک کیوں؟ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر رہنا ہے۔ آخر میں مولانا عمران حسین پوری کے خطاب پر تقریب کا اختتام ہوا۔ تقریب سے مولانا مکرم قاسمی، حاجی شاہد تیاگی، وجے کوشک، مولانا ساجد ضلع صدر جمعیۃ علماء شاملی، مولانا خالد، سبودھ تیاگی، مولانا شعیب، احتشام صدیقی ،راشد عظیم ،مولانا سید سعد،مفتی محمد عدنان منصورپوری وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرتاپ تیاگی، ڈاکٹر نور حسن سلیمانی، مفتی یامین،مفتی عدنان منصورپوری،مولانا سید سعد خانجہانپوری، وغیرہ کے علاوہ سینکڑوں لوگ موجود تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    فروری 22, 2026
    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح  افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    فروری 22, 2026
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist