سدھارتھ نگر،13مئی ،پریس ریلیز؍ہماراسماج :ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے یہ مسرورکن خبر دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ روایات کے مطابق ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی، اس سال بھی عازمین حج کے لیے ضلع کے مختلف اہم مقامات پر 16/مئی بروز منگل حج تربیتی کیمپ کا اہتمام کررہی ہے، جس میں مستند علمائے کرام کتاب وسنت کی روشنی میں عمرہ وحج کے احکام ومسائل پر روشنی ڈالیں گے اور تجربہ کار ٹرینرس عازمین حج کو عملی اور اودہی زبان میں تربیت دیں گے-ان شاءاللہ تعالی لہذا!تما عازمین حج سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخ میں اپنے قریبی سینٹر پر حاضر ہوکر استفادہ کریں یہ بات بھی واضح اور دل نشیں ریے کہ اسی روزحکومت کی جانب سے درج ذیل مقامات پر ٹیکہ کاری کا عمل بھی انجام پائے گا-(۱) جامعۃ الحق السلفيہ، بانسی(۲)خیرٹیکنیکل کالج، بیدولہ چوراہا(۳)مسجد اہل حدیث، بدر اسکول(۴)جامع مسجد اتحاد ملت، اٹوا بازاراللہ تمام عازمین حج کو مقررہ تاریخ میں اپنے قریبی سینٹر پرپہنچنے اورانھیں تربیت حاصل کرنے کی توفیق دے اور ان کے عمرہ وحج کو شرف قبولیت بخشے، آمین












