• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

کرناٹک میں کانگریس کو درپیش چیلنجز

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 15, 2023
0 0
A A
کرناٹک میں کانگریس کو درپیش چیلنجز
Share on FacebookShare on Twitter

چھ ماہ قبل دو ریاستوں میں کانگریس کی حکومت تھی۔ کرناٹک میں جیت کے ساتھ اب کانگریس کی چار ریاستوں میں حکومتیں ہیں۔ تین دیگر ریاستوں میں کانگریس کانگریس اتحاد کا حصہ ہے۔ پانچ ماہ قبل ہماچل پردیش میں کانگریس نے حکومت بنائی تھی۔ اس سے پہلے پنجاب میں اقتدار کھونے کے بعد چھتیس گڑھ اور راجستھان کی کرسی پارٹی کے پاس رہ گئی تھی۔ان چاروں سمیت کانگریس اب ملک کی سات ریاستوں میں برسراقتدار ہے۔ جھارکھنڈ، بہار اور تمل ناڈو میں بھی کانگریس اقتدار کا حصہ ہے ۔ان ریاستوں میں ملک کی مجموعی آبادی کے صرف 30۰94 فیصد لوگ رہتے ہیں ۔دوسری طرف اب ملک کی پندرہ ریاستوں میں بی جے پی برسر اقتدار ہے ۔جہاں 44۰35فیصد لو رہتے ہیں ۔گذشتہ برس دسمبر میں دو ریاستوں گجرات اور ہماچل میں اسمبلی کے انتخابات ہوئے تھے جس میں گجرات میں تو بی جے پی نے اپنی کرسی بچا لی لیکن ہماچل پردیش میں کانگریس نے بی جے پی سے اقتدار چھین لیا ۔اس کے پہلے بہار میں جے ڈی یو نے بی جے پی سے اتحاد توڑ کر راشٹریہ جنتا دل میں شمولیت اختیار کر لی تھی جس اتحاد میں بھی کانگریس شامل ہے ۔اور بی جے پی اقتدار سے باہر ہو گئی ۔یعنی ایک سال کے اندر بی جے پی کے ہاتھوں سے تین ریاستیں نکل گئیں ۔اس سال مارچ میں تین شمال مشرقی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔ تینوں میں بی جے پی اتحاد اپنی حکومت بچانے میں کامیاب رہی ۔ ناگالینڈ میں اتحادی این ڈی پی پی اور میگھالیہ میں حکمراں این پی پی کے ساتھ۔
بی جے پی نے اپنے بل پر صرف تریپورہ میں اقتدار میں واپسی کی۔ مجموعی طور پر تینوں ریاستوں میں این ڈی اےاس سال مارچ میں تین شمال مشرقی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔ تینوں میں بی جے پی اتحاد اپنی حکومت بچانے میں تو کامیاب رہی لیکن اتحادی کی طرح بی جے پی نے ناگالینڈ میں اتحادی این ڈی پی پی اور میگھالیہ میں حکمراں این پی پی کے ساتھ اتحاد میں ہے۔ اکیلے اس نے صرف تریپورہ میں اقتدار میں واپسی کی۔ ابھی بی جے پی کے سامنے چھتیس گڈھ ،مدھیہ پردیش اور راجستھان سمیت میزورم میں بھی اسمبلی کا انتخاب ہوناہے ۔ اور بی جے پی کو اس میں اپنی ساکھ بچانی ہے جبکہ کانگریس کو اپنی زمین حاصل کرنی ہے جو کبھی اسکی تھی ۔واضح ہو کہ 2024 میں لوک سبھا کا انتخاب بھی ہونا ہے اور سات ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات بھی ہوں گے۔ ان میں سکم، آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، اوڑیسہ، ہریانہ، مہاراشٹر، جھارکھنڈ شامل ہیں۔ اس وقت ہریانہ، اروناچل پردیش، سکم، مہاراشٹر میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ اوڑیسہ میں بی جے ڈی، آندھرا پردیش میں وائی ایس آر سی پی۔ ان انتخابات میں بی جے پی کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ جہاں حکومت میں ہے وہاں اسے برقرار رکھنا اور جہاں اپوزیشن میں ہے وہاں جیتنا ہے۔ کانگریس کے لیے کرناٹک جیتنا اس کی بقا کے لیے بہت ضروری تھا۔
کرناٹک میں اقتدار ملنے سے کانگریس کو 2024 کے عام انتخابات کے لیے حکمت عملی بنانے کے نقطہ نظر سے بھی فائدہ ہوگا۔ کرناٹک میں اس جیت کے بعد یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کانگریس نے ایک بار پھر انتخابی میدان میں واپسی کی ہے۔لیکن اسے یہ بھی خیال رکھنا ہوگا کہ اس نے کرناٹک انتخابی مرحلے میں وہاں کے لوگوں سے جو وعدے کئے ہیں اس کو عمل میں بھی لائے ۔کیونکہ آنے والے وقت میں اسے مختلف ریاستوں سمیت پورے ملک کو اپنی کارکردگی کا نمونہ دکھانا ہوگا ۔کرناٹک میں اگر لوگوں نے کانگریس پر اعتماد کیا ہے اور اسے ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب بنایا ہے تو اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ بی جے پی نے عوام کو صرف وعدوں کے کھلونے دئے اور پوری ریاست میں بد عنوانی کے شو روم کھول دئے ۔اور کانگریس کی نو منتخبہ سرکار کو عوامی ضروریات اور ان کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist