نوح،میوات: تنظیم ائمہ اوقاف ہریانہ کے ائمہ کی ایک ہنگامی میٹنگ مسجد تالاب والی اکبر پور روڈ پلنگوا ضلع میوات میں تینوں زونوں یمنانگر پانی پت میوات کی منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت حضرت مولانا الیاس کنہیڑی ضلع کرنال زون پانی پت سرپرست تنظیم ائمہ اوقاف نے کی۔ مجلس کا آغاز قاری اسلم صاحب بڈیڈوی کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد سب سے پہلے صدر مجلس نے تمام عہدیداروں کوبرخاست کیا اس کے بعد تمام اضلاع کی حاضری لی گئی جس میں پنچکولہ ضلع یمنانگر انبالہ کروکشیتر کرنال پانی پت روہتک سونی پت بھوانی دادری مہندرگڑھ گوڑگانواں نوح پلول فریدآباد سے ائمہ کرام نے شرکت کی۔ سبھی نے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور بالاتفاق نئی باڈی کا انتخاب عمل میں آیا۔ جس میں تنظیم ائمہ اوقاف کے سابقہ صدر کو ہی نئی باڈی کا صدر منتخب کیا گیا اور جنرل سیکرٹری مولانا لقمان قاسمی امام جامع مسجد حسن پور ضلع پلول اور نائب سکریٹری مولانا اکمل امام مسجد پنچکولہ نائب صدر حافظ جاوید امام مسجد قلندر شاہ پانی پت خزانچی مولانا محمد طاہر امام مسجد لکڑ شاہ سوہنا اور ممبران میں حافظ ہارون صاحب یمنانگر امام مسجد تگری حافظ صالحین امام مسجد دادری قاری اسلم بڈیڈ، قاری جمشید امام مسجد ہتھین، قاری عمران امام مسجد سونی پت۔ اس موقع پر سرپرست حضرات حافظ عبدالرشید صاحب امام مسجد شاہ ولایت سوہنا مولانا عمردین امام مسجد توشام مولانا الیاس امام مسجد کوہنڈ ضلع کرنال قاری حشمت امام مسجد پنچکولہ مولانا قاسم امام مسجد خضرآباد یمنانگر نے گزشتہ کل یعنی بروز پیر کو جو چند آدمیوں نے تنظیم کی بغاوت کر کے جو صدر کا انتخاب کیا تھا اسے اتفاق رائے سے آج کی مجلس میں رد کر دیا۔ اس لیے کہ اس میں دو اضلاع کے علاوہ کسی بھی اضلاع کے ائمہ کی رائے نہیں لی گئی تھی۔












