• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, فروری 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

سدھارمیّا ہونگے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ،شیو کمارہونگےنائب

20مئی کی دوپہر 12.30بجے حلف برداری ،شیو کمار کے بھائی نے کہا کہ ’ہم اس فیصلے سے زیادہ خوش نہیں ہیں‘

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 19, 2023
0 0
A A
سدھارمیّا ہونگے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ،شیو کمارہونگےنائب
Share on FacebookShare on Twitter

سید مجاہد حسین
نئی دہلی ؛  کرناٹک میں اگلے وزیر اعلیٰ کے نام کے انتخاب پر تذبذب کی کیفیت اب ختم ہوگئی ہے ۔تمام غورو خوض کے بعدسدھا رمیا کے نام کا اگلے وزیر اعلیٰ کے طور پر انتخاب کرلیا گیا ہے ۔کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے سدھا رمیا کے نام کا باقاعدہ طور سے اعلان کر دیا ہے ۔وزیر اعلیٰ کے نام کے ساتھ یہ بھی طے کردیا گیا ہے کہ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار ہونگے ۔دونوں لیڈروںکو دیگر وزراء کے ساتھ ہفتہ یعنی 20مئی کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے حلف دلایا جائے گا۔آج جمعرات کی شام سدھا رمیا کو لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر چن لیا جائے گا ۔بتا دیں کہ سونیا گاندھی نے ڈیڈ لاک کو حل کرنے کے لیے کل دیر شام مسٹر شیوکمار سے بات کی تھی جو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے اپنے مطالبے پر اڑے ہوئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ پچھلے پانچ دنوں سے کرناٹک معاملے پر تعطل برقرار تھا ۔ڈی کے شیو کمار وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے ۔لیکن اس سے قبل سدھا رمیا قطار میں کھڑے ہوئے تھے ۔دونوں لیڈروں نے دو دن قبل ہی دہلی میں کانگریس صدر ملکا رجن کھڑگے سے ملاقات کی تھی ۔قیاس لگائے جارہے تھے کہ ڈی کے شیو کمار کے ساتھ ممبران کی زیادہ حمایت کو دیکھتے ہوئے ان کے نام کا انتخاب کیا جائے گا۔ساتھ ہی یہ بھی قیاس لگائے جا رہے تھے کہ ریاست میں3 نائب وزیر اعلیٰ رہیں گے لیکن کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے اسے افواہ بتاتے ہوئے اخباری نمائندوں سے کہا تھاکہ اپوزیشن جماعت کے ذریعہ اڑائی گئیں افواہوں پر کسی طرح کا دھیان نہ دیا جائے ۔لہذا تمام قیاسوں کو دور کرتے ہوئے کانگریس نے آج وزیر اعلیٰ کے نام پر مہر لگا دی ہے۔ پارٹی نے یہ اعلان کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کے سرکردہ لیڈروں سونیا گاندھی ،راہل گاندھی ،پرینکا گاندھی اور سابق وزیر اعلیٰ سدھا رمیا اور مسٹر شیو کمار کے ساتھ کئی گھنٹے کی بات چیت کے بعد کیا ۔ادھر شیو کمار کی ناراضگی کے تناظر میں انکے بھائی ڈی کے سریش نے ایک چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ فیصلہ کرناٹک اور پارٹی کے مفاد میں کیا گیا ہے… میرا بھائی وزیر اعلیٰ بننا چاہتا تھا، لیکن وہ نہیں بن سکا۔ ہم اس فیصلے سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔
بتا دیں کہ مسٹر شیوکمار پچھلے چار سالوں میں اپنے کام کا حوالہ دیتے ہوئے اعلی عہدے پر اصرار کر رہے تھے ۔قابل ذکر ہے کہ حالیہ انتخابات میں سدھا رمیا ورنااسمبلی حلقہ سے کامیاب ہوئے جبکہ مسٹر شیو کمار کنکا پورہ سیٹ سے جیتے ہیں ۔پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حلف برداری کی تقریب ہفتے کے روز منعقد ہونے والی ہے جس میں تمام ہم خیال پارٹیاں شرکت کریں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاور شیئرنگ کے انتظامات کو ٹھیک کیا جا رہا ہے۔جب کہ مسٹر سدھا رمیہ کو بڑے پیمانے پر اپیل کرنے والے لیڈر کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور انہوں نے 2018 میں مکمل مدت پوری کی،ان کے علاوہ مسٹر شیوکمار اپنی مضبوط تنظیمی صلاحیتوں کے لیے جانے جاتے ہیں، اور انہیں محد ودوسائل اور مشکل وقت میں کانگریس کا مسئلہ حل کرنے والا سمجھا جاتا ہے۔
آج پارٹی ہیڈ کوارٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس جنرل سیکریٹری اور تنظیم کے انچارج کے سی وینو گوپال نے کہا کہ کانگریس صدر نے وسیع غورو خوض کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ سدھا رمیہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ہونگے جبکہ شیو کمار نائب وزیار اعلیٰ ہونگے۔انہوںنے بتایا کہ حلف برداری تقریب 20مئی کو ہوگی۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزراء کا ایک گروپ بھی حلف لے گا ۔کرناٹک میں کانگریس کی جیت کا سہرا دونوں لیڈروں کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ ’’دونوں لیڈر کرناٹک میں کانگریس کا بڑا اثاثہ ہیں ،کانگریس ایک جمہوری پارٹی ہے ۔ہم اتفاق رائے پر یقین رکھتے ہیں ،آمریت پر نہیں۔میں کرناٹک کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوںیہ الیکشن امیر بمقابلہ غریب تھا انہوںنے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی بتایا کہ حلف برداری تقریب میں سبھی ہم خیال جماعتوں کے لیڈروں کو مدعو کیا جائیگا۔وہیں کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہ پارٹی کرناٹک میں ایک شفاف حکومت فراہم کرنے اور ریاست کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کے لئے پر عزم ہے۔کانگریس سربراہ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران کہ پارٹی 6.5کروڑ لوگوں سے کئے گئے وعدوں کے مطابق کام کرنے پانچ گارنٹیوں پر عمل در آمد کرے گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    فروری 22, 2026
    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح  افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    فروری 22, 2026
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist