• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 9, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

سوڈان کا حالیہ بحران اور سعودی عرب کی مصالحت کی کامیاب کوشش

آصف تنویر تیمی 94718 79636

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 19, 2023
0 0
A A
سوڈان کا حالیہ بحران اور سعودی عرب کی مصالحت کی کامیاب کوشش
Share on FacebookShare on Twitter

عالم اسلام میں سعودی عرب کی مرکزیت اور قیادت معترف بہ ہے۔اس وقت سارے اسلامی ممالک سعودی عرب کے ارد گرد نظر آرہے ہیں۔شاہ سلمان کی قیادت میں شہزادہ محمد سلمان نے مسلم قیادتوں کو یک جٹ کرنے کا جو عظیم کارنامہ انجام دیا ہے اس کی پوری دنیا میں تعریف ہورہی ہے۔اگر مسلم حکمراں نیک نیتی سے سعودی عرب کے ساتھ رہے اور ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے تو عنقریب مسلم دنیا میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ہر محاذ پر مسلمانوں کو کامیابی ملنے کے ساتھ دنیا میں ان کی بات سنی جائے گی۔امریکہ،روس،چین،اور برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی آسانی سے مسلم دنیا کے مصالح اور مفاد کو نظر انداز نہیں کرپائیں گے۔ مسلمانوں کو اس عالمی اسلامی منظر نامے کا سالوں سے انتظار تھا۔ اتحاد واتفاق کا جو خوش کن منظر اس وقت دیکھنے کو مل رہا ہے اگرچہ اس میں کچھ تاخیر ہوئی ہے۔مگر دیر آید درست آید کے مصداق ہے۔ایسے وقت میں جب کہ اسلامی طاقتیں جمع ہورہی ہیں۔آپسی پرخاش کو بھلا کر حکمراں بغل گیر ہورہے ہیں۔انہیں اغیار کی مکاری اور جعل سازی سے بھی ہوشیار رہنا ہوگا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی کی نظر ان کے آپس کے اتفاق پر لگ جائے،اگر ایسا ہوتا ہے تو پوری امت کا اس سے بھاری نقصان ہوگا،اور اسلامی قوت کو نقصان پہنچے گا۔جہاں پوری دنیا کے مسلمان اسلامی حکومتوں کے اتحاد کو لیکر خوش ہیں وہیں سوڈان کے حالیہ بحران کو لیکر تشویش میں بھی مبتلا ہیں۔اور انہیں اس بات کو لیکر کافی پریشانی لاحق ہیکہ سوڈانی فوجی اور ریپڈ سپورٹ فورسز میں جاری جنگ (جس کے سربراہ عبد الفتاح برہان اور ڈاکٹر عبد اللہ حمدوک ہیں) سے سوڈان کی معیشت اور سیاست کو بے انتہا خسارہ ہوگا۔دونوں دستوں میں تقریبا گذشتہ ایک ماہ سے جنگ جاری ہے۔سیکڑوں کی تعداد میں اموات اور ہزاروں کی تعداد میں دونوں دستوں کے فوجی اور عام شہری زخمی ہوچکے ہیں۔سوڈان کی راجدھانی خرطوم اور دوسرے شہروں میں بھی لڑائی جاری ہے۔دونوں مسلح دستوں کے سربراہ کی برتری کی اس لڑائی میں ملک اور شہریوں کا جو نقصان ہورہا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔اب تک لاکھوں لوگ ملک سے ہجرت کر چکے ہیں۔اشیائے خوردنی،ادویات اور مواصلات کا شدید بحران ہے۔مہنگائی آسمان کو چھونے لگی ہے۔بندوق کی گولیوں کی ترتڑاہٹ اور آسمان سے برستے گولوں نے لوگوں کی نیندوں اور ان کے چین وسکون کو غارت کردیا ہے۔مسلم اکثریتی ملک سوڈان اپنے استحکام اور استقرار کو لیکر ہمیشہ سے سرخیوں میں رہا ہے۔یہاں فوجیوں کا غلبہ اور تسلط ہمیشہ محسوس کیا گیا ہے۔خانہ جنگی کی تاریخ بھی سوڈان میں بڑی قدیم ہے۔اب جبکہ دو طاقتیں آمنے سامنے ہیں اگر وقت رہتے ان کے درمیان مصالحت کی کوشش نہیں کی گئی تو نتیجہ کافی خطرناک ہوسکتا ہے۔سوڈان ویسے ہی پہلے سے خطہ افلاس سے نیچے ہے اب مزید اس خانہ جنگی کی وجہ سے اس کی غربت میں اضافہ ہوگا۔عالمی قرض کے دباؤ میں اس کی مشکلیں بڑھیں گی۔اقوام عالم کی تاریخ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہیکہ حرب وجنگ سے کبھی کسی ملک کا بھلا نہیں ہوا بلکہ ابتری میں اضافہ ہوتا ہے۔وہ ممالک جو ہمیشہ بر سر پیکار رہتے ہیں وہاں کی اقتصادی حالت آپ دیکھ سکتے ہیں۔سوڈان کے اس سیاسی بحران کو سعودی عرب نے محسوس کیا۔شاہ سلمان اور محمد بن سلمان حفظہما اللہ کے ایماء پر فورا دونوں دستوں کے سربراہ کو جدہ بلایا گیا۔اور شاہ سلمان نے بذات خود دونوں سراہنوں کو اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کی کہ جنگ کے راستے کو چھوڑ کر باہمی گفت وشنید کے راستہ کو اختیار کریں۔آپس میں خون ریزی بالکل ہی سود مند نہیں۔اس سے جہاں عالمی طور پر سوڈان کی بدنامی ہوگی وہیں سوڈان کی معیشت بھی کمزور ہوگی۔اور سعودی عرب مستقبل قریب اپنے بہت سارے منصوبے سوڈان میں نصب کرنا چاہتا ہے جس سے سوڈان کی معیشت مضبوط ہوگی اور سوڈانیوں کو ملازمت ملے گی۔دونوں سربراہوں نے شاہ سلمان کی تجویز اور مشورے کو قبول کیا اور جنگ بندی سمیت مصالحت پر رضامندی کا اظہار کیا۔سعودی عرب کے اس اقدام سے پورے عالم میں خوشی کا ماحول ہے۔اگرچہ ابھی تک پورے طور پر جنگ رکی نہیں ہے تاہم سعودی عرب مصالحت کی اپنی کاوش کو لیکر سنجیدہ ہے۔ 19/مئی سے شروع ہونے والی عرب چوٹی کانفرنس میں بھی سوڈان کے استحکام کو اولیت دی گئی ہے۔اور اور اس بات کی قوی امید کی جاری ہے کہ اس کانفرنس کے ذریعہ دونوں دستوں کو شیر وشکر کرنے میں کامیابی ملے گی،اور سوڈان میں امن واستقرار کو فروغ حاصل ہوگا۔سعودی عرب جہاں ایک طرف سوڈانی فوجوں کے دونوں دستوں میں مصالحت کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے کئی نشستیں کر چکا ہے وہیں سوڈان کی فلاح وبہبودی کے لئے عام تعاون کا اعلان بھی کیا ہے۔سرکاری اور غیر سرکاری طور پر سوڈان کے مصیبت زدہ لوگوں کے لئے اربوں ڈالر بھیجے جاچکے ہیں۔ اشیائے خورد نوش اور دواؤں کا بڑا ذخیرہ مسلسل بھیجا جارہا ہے۔فضائی اور خشکی دونوں راستوں سے راحتی اشیاء سوڈان کو موصول ہورہی ہیں۔خانہ جنگی کی صورت حال کو ختم کرنے اور اس سے ابرنے کے لئے سعودی عرب نے اسلامی اور انسانی بنیاد پر جو کچھ کیا ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے،اس کی نظیر بہت مشکل ہے۔اور ایسا کارنامہ سعودی عرب نے پہلی دفعہ نہیں کیا ہے بلکہ دنیا میں جہاں بھی اس قسم کے کٹھن حالات پیدا ہوتے ہیں۔خلیج عرب،عالم اسلام کے علاوہ دیگر ملکوں میں بھی سعودی عرب سے راحت رسانی کے سامان پہنچائے جاتے رہے ہیں۔اس عظیم کارنامہ کے لئے شاہ سلمان راحتی سنٹر،وزارت برائے اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ تمام سعودی حکمراں اور عوام خصوصی شکریے کی مستحق ہے جن کی زندگی کا خلاصہ انسانیت نوازی، دوسرے کے درد و کرب کو ہلکا کرنا اور مصیبت کے وقت میں ان کے کام آنا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    پچھلے 5 مہینوں میں پانی کی فراہمی سے متعلق 25,525شکایات حل کئے گئے:وزیر

    مئی 9, 2025

    محکمہ اقلیتی فلاح کے ذریعہ جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا

    مئی 9, 2025

    پٹنہ سٹی کی معروف شخصیت محمد فخر الحسن اپنی اہلیہ محترمہ کے ہمراہ حج کے مبارک سفر پر روانہ

    مئی 9, 2025

    دہلی ایئرپورٹ سے بہار کے 404عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ روانہ

    مئی 9, 2025

    پچھلے 5 مہینوں میں پانی کی فراہمی سے متعلق 25,525شکایات حل کئے گئے:وزیر

    مئی 9, 2025

    محکمہ اقلیتی فلاح کے ذریعہ جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا

    مئی 9, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist