بلند شہر: جمعہ کو ریزر و پو لیس لائن میں ایس ایس پی نے پر یڈ کا معا ئنہ کر تے ہوئے سلامی لی ۔اس کے بعد پو لیس اہلکاروں کے ٹرن آؤٹ کو چیک کیا گیا اور پولیس اسٹیشن کے ریسپانس ٹائم کو فسادات پر قابو پانے کے آلات کے ساتھ تیار رہنے اور ہتھیاروں کے چلانے، مختلف قسم کی فائرنگ، پوزیشن، ہدف وغیرہ کو چیک کیا گیا۔ پریڈ میں شامل تھانوں کی گاڑیوں اور پی آر وی ؍ڈایل 112کا بھی معائنہ کیا۔پی آر وی گاڑی پر میڈیکل کٹ، موقع کو محفوظ بنانے کے لیے پیلی ٹیپ، ریسپانس ٹائم کو کم کرنے کیلئے ضروری ہدایات دی گئیں۔ اس کے بعد ایس ایس پی نے رہائشی احاطے بشمول پولیس لائن کی مختلف شاخوں، میس، آرمری، کوارٹر گارڈ، کپڑوں کے اسٹور ، جی ڈی آفس، کاؤنٹنگ آفس، ٹرانسپورٹ برانچ، اسٹور، کینٹین وغیرہ کا معائنہ کیا۔ساتھ ہی انسپکٹر آف پولیس کو پولیس لائن کے احاطے میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے، سرکاری املاک کا خیال رکھنے اور وقتاً فوقتاً ریکارڈ کو محفو ظ رکھنے اور سرکاری گاڑیوں کو وقتاً فوقتاً چیک کرنے کیلئے ضروری ہدایات دی گئیں۔ پریڈ کے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ٹرینی) اور پو لیس لائن انسپکٹر و دیگر افسران موجود تھے۔












