• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

پاکستانی سیاست دانوں کی نا عاقبت اندیشی رنگ لا رہی ہے

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 22, 2023
0 0
A A
پاکستانی سیاست دانوں کی نا عاقبت اندیشی رنگ لا رہی ہے
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان ان دنوں معاشی و سیاسی بحران کے ایک ایسے دور میں داخل ہو چکا ہے جس سے نکلنے کی اس کو کوئی سبیل نظر نہیں آ رہی ہے ۔سیاست نے کس طرح موجودہ عہد کو اپنے شکنجے میں جکڑ لیا ہے اس کی مثال پاکستان میں دیکھی جا سکتی ہے ۔غور کریں تو پاکستان میں انتقامی سیاست کی تاریخ قیام پاکستان کے بعد ہی سے بننی شروع ہو گئی تھی ۔کوڑھ میں کھاج یہ ہوا کہ پاکستانی فوج نے مسلسل سیاسی اسٹیبلشمنٹ کے قلعہ میں در اندازی کی اور کسی بھی سیاسی گروہ کو مضبوط سیاسی متبادل بننے ہی نہیں دیا ۔پاکستان کے ساتھ سب سے بڑا المیہ یہ بھی ہوا کہ انگریزی سلطنت کے خاتمہ کے بعد جناح کے مقابلے بھارت کو جواہر لعل نہرو جیسا قائد ملا جس نے ملک کو مذہبی شدت پسندوں کے شکنجے میں جانے نہیں دیا اور ایک مضبوط جمہوریت کی بنیاد پر مستقبل کے ہندوستان کی بنیاد رکھی جبکہ پاکستان خیالی نظام مصطفی کے گیت گاگا کر عوام کو جنون کے شربت پلاتا رہا ۔اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بھارت ہر گذرتے سال کے ساتھ ترقی کرتا رہا اور پاکستان تنزلی کی سیڑھی اترتا چلا گیا ۔اور انجام کار دنیا کے غریب ترین ملکوں کی فہرست میں بھی سب سے نچلے پائدان پر کھڑے ہونے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے ۔
پاکستان کے معروف کالم نویس وسعت اللہ خاں نے اپنے کالم "پاؤں پر کلہاڑی مارنا ہم سے سیکھیے”میں پاکستان کے موجودہ صورت حال کا جو تجزیہ کیا ہے اسے غور سے پڑھنے کی بھی ضرورت ہے اور سمجھنے کی بھی ۔وہ لکھتے ہیں کہ ایسے پتلے حالات میں مورخہ نو مئی بروز منگل پورے ملک میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی اور یہ اب تک کی تاریخ کا سب سے طویل قومی ڈیجیٹل بلیک آؤٹ قرار پا چکا ہے۔پاکستان میں 25 ملین لوگ براڈ بینڈ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ فری لانس کام (آؤٹ سورسنگ) اور کل وقتی و جُزوقتی ڈیجیٹل خدمات انجام دینے والی تربیت یافتہ افرادی قوت کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔پاکستان میں اس وقت لاکھوں نوجوان ”گِگ اکانومی‘‘ سے منسلک ہیں۔ یعنی وہ ڈیجیٹل ایپس کی مدد سے روزی روٹی کماتے ہیں۔ فوڈ پانڈا، بائکیا، کریم کیب سمیت سروس ڈیلیوری والی درجنوں آن لائن ٹریڈنگ و مارکیٹنگ کمپنیاں ہیں جن کے طفیل ہزاروں گھروں کا چولہا جلتا ہے۔ایسے وقت جبکہ ڈالر روپے کو لِٹا لِٹا کے مار رہا ہے، آئی ایم ایف نے محض ایک 1.1 ارب ڈالر کی قسط دینے کے لیے پاکستان کو پچھلے سات ماہ سے خون تھکوا رکھا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ چالیس ہزار روپے کی چھت پھاڑ چکی ہے۔ پاکستان کو دیوالیہ پن سے بچنے کے لیے 30 جون تک 3.7 بلین ڈالر بیرونی قرضوں کی قسط کی مد میں ہر صورت میں ادا کرنے ہیں اور سرکار کے کھیسے میں اس وقت سوا چار ارب سے کچھ اوپر ڈالر پڑے ہیں جو محض ایک ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔ایسے پتلے حالات میں مورخہ نو مئی بروز منگل پورے ملک میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی اور یہ اب تک کی تاریخ کا سب سے طویل قومی ڈیجیٹل بلیک آؤٹ قرار پا چکا ہے۔چنانچہ مواصلاتی رابطے میں رکاوٹ کے سبب چار دن تک اگر کوئی صنعت تیزی سے پھلتی پھولتی رہی تو وہ غیر یقینی اور افواہ سازی کا کاروبار تھا۔مقامی 24 کروڑ عوام بھلے نہ دیکھ پائے کہ پچھلے چار دن میں انہی کے ملک میں کہاں کہاں کیا کیا کاروائیاں ہوئی ہیں مگر پاکستان سے باہر ساری دنیا تک یہ اطلاعات مصدقہ و غیر مصدقہ وڈیوز کی شکل میں برابر پہنچتی رہیں۔
ان وڈیوز کے بل پر گلوبل نیٹ ورک، ایکسیس ناؤ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ جیسی تنظیمیں حکومتِ پاکستان کو اپنے ہی آئین میں درج آزادیِ اظہار کی شقیں یاد دلاتی رہیں۔انٹرنیٹ پر اس ملک گیر پابندی سے حالات اب تک کتنے سدھرے، کتنا امن بحال ہوا، سرکاری و عسکری تنصیبات پھونکنے والے کتنے شرپسند پکڑے گئے؟ اگر انٹرنیٹ بند نہ کیا جاتا تو تباہی کا دائرہ کتنا پھیل سکتا تھا؟ اس پابندی سے تشدد میں کتنے فیصد کمی آئی؟کیا انٹرنیٹ پر پابندی کو خاطر میں نہ لانے والے ایپس اور سسٹمز پر بھی ریاست کی کوئی گرفت ہے؟ ہاں یہ ضرور ہوا کہ اس پابندی کو بائی پاس کرنے کے لیے سرکردہ تحقیقی کمپنی ”ٹاپ ٹین وی پی این‘‘ کے مطابق وی پی این کی ڈیمانڈ میں پابندی کے پہلے اور دوسرے دن لگ بھگ 1400 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔اس عظیم الشان ذہین فیصلے کے نتیجے میں ادھ موئی معیشت مزید جاں بلب ہو گئی۔ 2013ء میں اس ملک میں تین برس تک یو ٹیوب پر پابندی لگی رہی۔ یکم جولائی 2015ء سے 30 جون 2016ء تک پاکستان میں انٹرنیٹ سروس چھ بار معطل ہونے سے ڈیجیٹل معیشت کو لگ بھگ 70 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ تب اس کا حجم بھی کم تھا۔آج صورت یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر پابندی کے بعد صرف 48 گھنٹے میں ٹیلی کام کمپنیوں کو 2.85 ملین ڈالر کا کاروباری نقصان ہوا۔ یوں حکومت بھی لگ بھگ ایک ملین ڈالر ٹیکس ریوینیو سے محروم ہو گئی۔ اگر اس نقصان کو چار دن کی پابندی سے ضرب دی جائے تو ٹیلی کام سیکٹر کو مجموعی طور پر کم ازکم پانچ ملین ڈالر کا نقصان ہوا اور سرکار کو دو ملین ڈالر ٹیکس سے محروم ہونا پڑا۔جبکہ ڈیجیٹل معیشت کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ایک مبصر اسامہ خلجی کا اندازہ ہے کہ انٹرنیٹ کی مکمل معطلی سے ایک دن کا مجموعی معاشی نقصان کم ازکم 56 ملین ڈالر بنتا ہے۔
ٹریکس پاکستان کی تیسری یا چوتھی بڑی ای کامرس کمپنی کہلاتی ہے۔ اس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے 48 گھنٹوں میں اس کی کاروباری سرگرمیوں میں 36 فیصد گراوٹ آئی ہے۔ون لنک اور ایچ بی ایل پاکستان کے دو سب سے بڑے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم آپریٹرز ہیں۔ ان کے مطابق پہلے 48 گھنٹوں میں انٹرنیشنل ٹریڈ ٹرانزیکشنز میں 45 فیصد اور پوائنٹ آف سیل ٹرانزیکشنز میں 60 فیصد کا اتار دیکھنے میں آیا۔اندرونِ ملک ہر طرح کے چھوٹے بڑے کاروباری کا اعتماد مجروح ہوا سو ہوا مگر بین الاقوامی سرمایہ کار جو پہلے ہی پاکستانی معیشت کی ڈانوا ڈولیت کے سبب پچھلے ایک برس کے دوران کوئی بھی روایتی یا ڈیجیٹل آرڈر دینے سے پہلے دس بار سوچتا ہے۔ اب انٹرنیٹ کی تازہ معطلی کے بعد تو اس کا اعتماد یا سرمایہ لگانے کا موڈ بھی کم ازکم ایک برس کے لیے معطل ہو چکا ہے۔کہنے کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) ایک خودمختار ادارہ ہے لیکن وہ انٹرنیٹ ٹریفک پر کس قانون کے تحت یا کن کن ظاہری یا باطنی قوتوں کے کہنے پر اپنی عقلِ سلیم استعمال کیے بغیر پابندی لگا دیتا ہے ۔یہ بھی پاکستانی گورننس کے دیگر معموں کی طرح ایک معمہ ہے۔بلوائیوں کے ہاتھوں جو نقصان ہوا سو ہوا، ان سے نمٹنے کی حکمتِ عملی کے تحت انٹرنیٹ کو جس طرح ان علاقوں میں بھی معطل رکھا گیا جہاں ایک گلاس تک نہیں ٹوٹا اور اس کے عوض ایک ایک ڈالر کے لیے ترستی معیشت کو جتنا نقصان پہنچا اس کی بھرپائی یا ازالہ کون کرے گا؟ یہ ایک اور معمہ ہے۔ایک راستہ یہ ہے کہ اس طرح کے عجلتی و بے دماغ اقدامات کے تدارک کے لیے زنجیرِ عدل ہلائی جائے۔ اس بابت لاہور ہائی کورٹ میں ایک پیٹیشن دائر کی جا چکی ہے مگر عدالت کو بھی کوئی جلدی نہیں تھی۔ اس نے پہلی پیشی کی تاریخ 22 مئی رکھی اور اس پیشی سے پہلے ہی انٹرنیٹ پر سے پابندی فی الحال ہٹا لی گئی۔ چنانچہ یہ پیٹیشن بھی فی الحال بے اثر ہو گئی۔
تھا ارادہ تری فریاد کریں حاکم سے
وہ بھی اے شوخ ترا چاہنے والا نکلا
اب آپ کو اندازہ ہو گیا ہوگا کہ پاکستانی معیشت کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کرنے کے ذمہ دار خود اس اس ملک کے کرپٹ اور اقتدار سے چپکے رہنے والے سیاستداں ہیں جنہوں نے معاشرے میں جمہوری قدروں کو کبھی بارآور ہی نہ ہونے دیا ۔اقتدار اقتدار کھیلنے والے ان سیاستدانوں کے جرائم کی تاریخ پچھتر سالوں پر محیط ہے ۔سائنسی تقاضوں کے ساتھ چلنے کی دھن میں فیشن زدگی کو بالائے طاق رکھفینے اور سیاست و معاشیات کو سمجھے بغیر جنونی سیاست کا انجام جو ہونا چاہئیے اس کی مثال پاکستان پیش کر رہا ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist