
لکھنو 22 مئی برسوں سے ملک کے عازمین حج کو سہولت دلانے کےلیے کوشاں اور حکومتی سطح سے لےکر عدالت عظمیٰ تک مستقل جدوجہد کرنے والے حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے ایک پریس بیان میں بہت افسوس کے ساتھ کہا کہ اترپردیش حج کمیٹی کےذمہ داران نے عازمین حج کےمفاد کی حفاظت نہیں کی اور اپنی ذمہ داری نہیں نبھایا انھوں نے کہا کہ حج 2023 کےلیے اترپردیش کو 32ہزار کوٹہ الاٹ ہوا تھا جبکہ 2500ہزار عازمین سفر کریں گےمسٹراعظمی نے کہاکہ حج فارم کی تاریخ کا تاخیر کا معاملہ ہو یایوپی کے عازمین کے کرایہ میں کروڑوں روپیے کا اضافہ ہوایاریال کے معاملہ میں حج کمیٹی آف انڈیاکے برسوں کے اچھے نظام کو ختم کردیا گیا یا وارانسی سے حج پرواز منسوخ کردی گئی ان سارے معاملات میں خصوصی طور سےاسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران نے پوری طرح غیر سنجیدگی دکھائی جبکہ یہ کمیٹی کئی برسوں کے بعد سپریم کورٹ کے دخل سےحج ایکٹ 2002 کے تحت بنائی گئی جبکہ حج ایکٹ بنوانے میں بھی اللہ نے ہم سے اور ہمارے رفقاسے کام لیاتھا اور سپریم کورٹ کے دروازہ پربھی ہم نے ہی دستک دی تھی مگر بے حد افسوس ہے کہ ان سارے معاملات میں صوبائی حج کمیٹی نے صرف نوکر شاہوں کی طرح حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکولر کو عوام کے سامنے بھیج دیا جبکہ یہ سارے معاملات ایسے تھے کہ اس میں اسٹیٹ کمیٹی کے چیئرمین کو اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے خطوط لکھنے کے علاوہ دہلی اور ممبئی کا سفر کر کے وارانسی کے پرواز شروع کرانے اور دہلی اور لکھنو کا کرایہ کم کرانے اور 2100 ریال دینے کی روایت برقراررکھنے کےلیے اپنے ممبران کا وفد لےکر سفر کرنا چاہیے تھا جوانھوں نے نہیں کیا۔
مسٹر اعظمی نے کہا کہ 12مئی کو حج انتظام کی وارانسی میں اہم میٹنگ تھی اس میٹنگ میں بھی چیئرمین اور وارانسی ضلع کے قریب کے ممبران نے بھی شرکت نہیں کی اس سے پتا چلتا ہے کہ وارانسی سے حج پرواز شروع کرانے میں کمیٹی کی کتنی دلچسپی تھی ۔
مسٹر اعظمی نے کہا ریال دینے کے سلسلے میں یہ سرکولر آیاتھا کہ اور اعلان کیاگیا تھا کہ ایئرپورٹ پر حاجیوں کویا ٹریننگ کیمپ میں یہ ریال دیا جائے گا مگر یہ نظام بھی نہیں کیاگیا ہے اور ان سارے معاملات پر اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین خاموش ہیں اورابھی پچھلے ہفتہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی میٹنگ بھی لکھنو میں ہوئی جس میں حکومت کی مدح خوانی کے علاوہ ان حاجیوں کے ضروری امور پر کوئی بات اخبارات وغیرہ میں نہیں آئی ۔
مسٹراعظمی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کرایہ کے اضافہ کو لے کر پورے ملک میں بےچینی ہے اور جس کے تحت بھوپال میں کسی نے ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے ناگ پور کے عازمین نے ممبئی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایاہے گجرات میں ابھی دودن پہلے اسٹیٹ حج کمیٹی کا گھراؤ سینکڑوں لوگوں نے کیا تھا کرایہ میں اضافہ کو لے کر ممبئی حج ہاؤس میں سماج وادی پارٹی نے گزشتہ دنوں مظاہرہ اور دھرنا کرکے سی ای او کو میمورنڈم دیا تھا ۔
مسٹرا عظمی نے صوبہ اور ملک کے عازمین حج سے مؤدبانہ اپیل کی اپنے سفر حج کا انتظام کریں اس سفر میں پریشانیاں ہوتی ہیں اور پوری طرح صبر سے کام لیں اللہ تعالیٰ اس کا اجر دے گا مگر جوچیزیں حکومتی سطح کی اور ذمہ داروں کی لاپرواہی ہے اس کے لیے ہم ملک بھر میں اپنے رفقا سے گفت وشنید کررہے ہیں اور بہت ہی سنجیدہ ہیں اور کوشش ہے کہ اس طرح کا نظام قائم ہوجائے کہ ہر برس ہمیں حکومت کے پاس کاسۂفریاد لےکر نہ جاناپڑے انھوں نے کہا خصوصی طور سے سرکاری ذمہ داری جہاں پھولوں کا ہار ہوتی ہے وہیں کانٹوں کا تاج بن جاتی ہے اسی لیے ذمہ داروں کو اپنی ذمہ داری پوری طرح نبھاتے ہوئے عازمین کی سہولت کا خیال رکھنا چاہیے ۔
حافظ نوشاد احم اعظمی












