• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

یو پی ایس سی امتحان: پہلے چار مقامات پر خاتون امیدواروں کا قبضہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 24, 2023
0 0
A A
یو پی ایس سی امتحان: پہلے چار مقامات پر خاتون امیدواروں کا قبضہ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، یونین پبلک سروس کمیشن نے آج سول سروسز امتحان کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جس میں کل 933 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، جن میں سے چوٹی کی چار پوزیشنیں خواتین امیدواروں نے حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ چھٹی پوزیشن پر بھی ایک خاتون امیدوار ہیں۔ ساتویں پوزیشن پر ایک مسلم امیدوار وسیم احمد بھٹ کا نام ہے، جنہوں نے مردوں میں میور ہزاریکا (میرٹ میں پانچواں مقام) کے بعد مردوں میں پہلا اور مسلم امیدواروں میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔منگل کو کمیشن کی طرف سے اعلان کردہ نتائج میں 933 امیدوار کامیاب قرار پائے جن میں سے 613 مرد اور 320 خواتین ہیں۔ ایشیتا کشور پہلے، گریما لوہیا دوسرے، اوما ہارتھی تیسرے اور اسمرتی مشرا چوتھے نمبر پر رہیں۔ سرفہرست 25 امیدواروں میں سے 14 خواتین اور 11 مرد ہیں۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کشور نے پولیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی تعلقات کے مضمون کے ساتھ امتحان پاس کیا۔ وہ دہلی یونیورسٹی کے شری رام کالج آف کامرس میں معاشیات کی طالبہ رہی ہیں۔ دوسرے نمبر پر رہنے والی لوہیا نے دہلی یونیورسٹی کے کروڑی مل کالج سے کامرس میں تعلیم حاصل کی ہے۔ سول سروسز کے امتحان میں ان کے مضامین کامرس اور اکاؤنٹنسی تھے۔ تیسرے نمبر پر رہنے والی ہارتھی نے آئی آئی ٹی حیدرآباد سے سول انجینئرنگ میں بی ٹیک کیا ہے۔ انہوں نے سول سروسز کا امتحان اینتھروپولوجی کے ساتھ اختیاری مضمون کے طور پر پاس کیا۔ مشرا نے مرانڈا ہاؤس کالج، دہلی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور سول سروسز کے امتحان میں زولوجی کو اختیاری مضمون رہا ہے۔سول سروسز 2022 کا ابتدائی امتحان 5 جون 2022 کو ہوا تھا جس کے لیے 11 لاکھ 35 ہزار 697 امیدواروں نے اپلائی کیا تھا لیکن 5 لاکھ 73 ہزار 735 نے امتحان دیا۔ ان میں سے 13090 امیدواروں نے ابتدائی امتحان پاس کیا۔ ان میں سے 2529 امیدواروں نے ستمبر 2022 میں منعقدہ مرکزی امتحان میں کامیابی حاصل کی جن میں سے 933 امیدواروں کو انٹرویو کے بعد کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب امیدواروں میں 41 بینچ مارک معذور بھی شامل ہیں۔مسلم امیدواروں میں سرفہرست اور میرٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے والے وسیم احمد بھٹ کا تعلق کشمیر سے ہے۔ گریٹر کشمیر کی رپورٹ کے مطابق، یونین پبلک سروس کمیشن سول سروسز امتحان 2022 میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے والے وسیم جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے دہلی میں رہ کر تیاری کی ہے۔وسیم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے کافی خوش ہیں اور یہ ان کی سخت محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ 24 سالہ وسیم بھٹ نے مزید کہا کہ یہ کارنامہ ان تمام لوگوں کے لیے وقف ہے جنہوں نے ان کی غیر مشروط حمایت کی۔ انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر سے سول انجینئرنگ میں بی ٹیک کیا ہے۔ بھٹ نے 2021 میں یو پی ایس سی سول سروسز کے امتحان میں 225 واں مقام حاصل کیا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    فروری 22, 2026
    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح  افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    فروری 22, 2026
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist