• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

نارتھ ایسٹ ہنوز جل رہا ہے

شعیب رضا فاطمی 

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 24, 2023
0 0
A A
نارتھ ایسٹ ہنوز جل رہا ہے
Share on FacebookShare on Twitter

منی پور میں حالات بالکل قابو سے باہر ہو رہے ہیں۔حالانکہ خبروں میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ حالات کنٹرول میں ہیں لیکن یہ محض سرکاری بیان ہے جو روٹین کا بیان ہے ۔جبکہ مقامی ذرائع سے جو خبریں آ رہی ہیں وہ تشویشناک ہیں ۔ابھی تک ملک کے عام لو گوں کو یہی بتایا جا رہا ہے کہ ریزرویشن کو لے کر دو قبائلی گروہ آپس میں الجھ گئے ہیں ۔لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس فساد کا بھیانک چہرہ یہ ہے کہ عیسائی مذہب کے لوگوں کو چن چن کر مارا جا رہا ہے اور ان کے گھروں کو آگ کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔اقلیتی طبقہ کے ساتھ یہ وہی ناروا سلوک ہے جس کے لئے ملک کی ایک خاص سیاسی جماعت پر انگلیاں اٹھتی رہی ہیں ۔منی پور میں بھی فی الوقت وہی ہو رہا ہے ۔لیکن میڈیا میں خبروں کا زاویہ بالکل مختلف ہے ۔
منی پور اور امپھال سمیت بارڈر کے اس پورے علاقہ میں کشیدگی کا واقعہ نیا نہیں ہے ۔پہاڑی اور میدانی لوگوں کے درمیان ناچاقی کا ماحول بھی نیا نہیں ۔لیکن اب جس طرح ان پہاڑی لوگوں کے درمیان بھی ریزرویشن کے نام پر بانٹنے کی سیاست ہو رہی ہے اس نے اس علاقہ کے امن و امان کو پلیتہ لگا دیا ہے ۔لوگ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ مرکزی سرکار اس علاقہ کی ترقی کے جو دعوے دہلی میں بیٹھ کر کرتی ہے اس کا کیا مطلب ہے ۔جبکہ یہاں عام شہریوں کو جان کے لالے پڑے ہیں ۔ضرورت کی اشیا کا فراہم ہونا مشکل ہے ۔پہلے بھی بغیر پیرا ملٹری فورس کی نگرانی کے پٹرول ٹینکر ہو یا دوسری اشیا کا ٹرک ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا مشکل تھا ۔منی پور میں پٹرول جیسا آتش گیر مادہ بوتلوں میں سڑکوں پر فروخت کیا جاتا تھا ۔اور یہ شدت پسندوں کو بہت آسانی سے دستیاب ہو جاتا تھا ۔
خبر ہے کہ پچھلے 12 گھنٹوں میں تشدد کے دوسرے واقعہ میں لاوارث مکانات کو نذر آتش کیا گیا۔یہ لا وارث مکانات تھے یا نہیں اس کی تصدیق کون کریگا ؟کہا تو یہ بھی جا رہا ہے کہ یہاں بنے لکڑی کے چرچوں کو چن چن کر آگ لگائی جارہی ہے ۔اور اگر مان بھی لیا جائے کہ یہ لا وارث مکانات ہی تھے تو اس کے مکین کہاں گئے ؟یا تو انہیں مار دیا گیا یا پھر شدت پسندوں کے خوف سے انہیں جنگلوں میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا ہے ۔خبر ہے کہ اس تازہ واقعہ کو انجام دینے والے ایک سابق ایم ایل اے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔
وزیر اعلی نونگ تھومبم برین سنگھ نے کہا کہ "ایک اور دور کی بدامنی کو جنم دینے کی سازش کے پیچھے ایک سابق ایم ایل اے کو دو دیگر لوگوں کے ساتھ سین گل بیرل بندوقوں سے لیس اس وقت پکڑا گیا جب انہوں نے سڑک کنارے دکانداروں کو جن میں زیادہ تر خواتین تھیں کو نیو چیکون علاقہ خالی کرنے کو کہا اور دکانداروں کے انکار کرنےپر صبح تقریباً 10 بجے سابق ایم ایل اے نے مسلح افراد کو اکسایا، انہوں نے کہا کہ عہدیداروں نے بتایا ہے کہ جیسے ہی انتشار کی خبر پھیلی، ایک ہجوم نے حملہ کیا اور کچھ لاوارث مکانات کو نذر آتش کردیا۔ لیکن وہاں موجود فوج اور پیرا ملٹری کے جوانوں نے جلد ہی علاقہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ۔
خبر کے مطابق 12 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا واقعہ تھا۔ اتوار کی رات کو بھی امپھال کے مغربی ضلع میں تین افراد زخمی حالت میں ہسپتال پہنچائے گئے ۔ جب ایک شخص نے ڈبل بیرل بندوق لے کر ان پر حملہ کیا۔ اس حملہ آور شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چنگ کھومنگ کپگن کے نام سے شناخت کیے گئے ایک شخص کو اتوار کی رات گاؤں موئڈنگ پوک میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ملوث پائے جانے کے بعد امپھال ویسٹ ضلع سے 12 بور کی شاٹ گن اور سات کارتوسوں کے ساتھ پکڑا گیا۔ تینوں زخمیوں کو ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید خبر ہے کہ سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح نیو چیکون کے علاقے میں سڑک کنارے دکانداروں کو دھمکی دینے کے بعد تین مشتبہ افراد کو دو سنگل بیرل 12 بور بندوقوں کے ساتھ بھی پکڑ ا گیا ہے ۔انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کی ہے کہ جب بھی آپ کو کوئی شک یا شبہ ہو، براہ کرم پولیس اور ہنگامی نمبروں سے رابطہ کریں ۔الغرض ملک کا وہ سب سے سرسبز اور قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ آج مہینوں سے فرقہ پرستوں کے نشانے پر ہے ۔لیکن امن و امان کے ذمہ دار سیاسی رہنماؤں کو بغلیں بجانے سے فرصت نہیں کہ پورے نارتھ ایسٹ پر بھگوا جھنڈا لہرا رہا ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist