• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

افتتاح کی سیاست

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 27, 2023
0 0
A A
افتتاح کی سیاست
Share on FacebookShare on Twitter

آخر پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کا معاملہ عدالت عالیہ کی چوکھٹ تک اس دلیل کے ساتھ پہنچ گیا کہ صدر مملکت کو اس افتتاحی پروگرام سے دور رکھنا ان کی تذلیل کے مترادف ہے۔ ایک وکیل سی آر جیا سکن نے جمعرات کو سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ مرکزی حکومت کو صدر دروپدی مرمو کو 28 مئی کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر مدعو کرنے کی ہدایت دی جائے۔
لگے ہاتھوں اس موضوع کو اپوزیشن نے پی ایم کے خلاف ایک مہم بنا دیا ہے اور کانگریس سمیت ملک کی متعدد اپوزیشن جماعتوں نے اس افتتاحی جلسے کا بائکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے سربراہ نہیں ہیں ۔وہ ایک ایوان میں اکثریتی جماعت کے سربراہ ہیں جبکہ صدر دونوں ایوانوں کا نہ صرف سربراہ ہوتا ہے بلکہ اس کی اجازت کے بغیر وہاں کی کاروائی نا ممکن ہے۔آئین ہند کے مطابق صدر کے بعد نائب صدر اس کے بعد اسپیکر کا عہدہ ہوتا ہے ۔وزیر اعظم کا نمبر چوتھا ہے ۔لیکن جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے سارے بلند آئینی عہدے ایک وزیر اعظم کے عہدے میں ضم ہو چکے ہیں ۔اور وزیر اعظم مسلسل پروٹوکول توڑ رہے ہیں جو کسی جمہوری ملک کو زیب نہیں دیتا ۔ایسے میں ہمارا فرض ہے کہ ہم یا تو اس منمانی کو روک دیں یا پھر اپنا احتجاج اس صورت درج کرائیں کہ اس پروگرام میں شریک نہ ہوں ۔جہاں تک آئین کی خلاف ورزی کا سوال ہے تو عرضی گذار وکیل نے سپریم کورٹ سے کی گئی درخواست میں واضح کیا ہے کہ 1947 کے اقتدار کی منتقلی کی علامت کے لیے نئی پارلیمنٹ سے ایوان کا راجدھانی پٹیشن میں آئین کے آرٹیکل 79 کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک پارلیمنٹ ہوگی جو صدر اور دو ایوانوں ریاستوں کی کونسل اور ہاؤس آف پیوپل پر مشتمل ہوگی۔یعنی اس کا سربراہ صدر ہوگا ۔لہٰذا لوک سبھا سکریٹریٹ اور مرکزی حکومت نے آرٹیکل 79 کی خلاف ورزی کی ہے۔عرضی میں صاف صاف کہا گیا ہے کہ آرٹیکل یہ واضح کرتا ہے کہ صدر پارلیمنٹ کا اٹوٹ حصہ ہیںتو پھر صدر کو سنگ بنیاد رکھنے اور اب افتتاحی تقریب سے کیوں دور رکھا گیا۔یہ کہتے ہوئے کہ صدر کو کچھ اختیارات حاصل ہیں اور وہ مختلف قسم کے رسمی کام انجام دیتے ہیں، درخواست میں کہا گیا کہ انہیں مدعو نہ کرنے سے، ’’نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح قانون کے مطابق نہیں ہے۔‘‘
یہ درخواست وزیر اعظم نریندر مودی کے صدر مرمو کے بجائے تقریب کی صدارت کرنے کے فیصلے پر سیاسی تنازعہ کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔یعنی اس موضوع پر بھی اپوزیشن مرکزی سرکار کو گھیرنے کا ارادہ کر چکاہے ۔اور حزب اختلاف یہ سمجھ رہا ہے کہ اس موضوع پر سرکار کے رویہ کی اس طرح وضاحت کی جائے کہ بی جے پی دلت طبقہ میں ایکسپوز ہو جائے اور بی جے پی 2024میں دلتوں کے سامنے یہ نہ کہہ سکے کہ اس نے آزادی کے پچھتر برس بعد پہلی بار ایک دلت خاتون کو ملک کا صدر بنا کر تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔اپوزیشن پارٹیوں کو یہ مدعا خود بی جے پی نے فراہم کر دیا ہے اور وہ اس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے حق میں ہے ۔
بدھ کو 19 پارٹیوں کے مشترکہ بیان میں، جو کہ ایک ساتھ 11 ریاستی حکومتوں کو کنٹرول کرتی ہیں، نے نئی پارلیمنٹ کے افتتاح کے وزیراعظم مودی کے فیصلے کو’’جمہوریت پر حملہ‘‘قرار دیا اور کہا کہ وہ اس تقریب کا بائیکاٹ کریں گے۔ دیر شام تک، پارلیمنٹ کی عمارت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے خلاف فیصلہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کی کل تعداد 21 ہو گئی۔لیکن پھر جمعرات کی دیر شام تک ان سیاسی جماعتوں میں دے چند نے اس بائیکاٹ سے خود کو الگ بھی کر لیا جس میں بی ایس پی سپریمو مایا وتی کا نام سر فہرست ہے۔ حالانکہ حزب اختلاف کے لئے یہ غیر متوقع نہیں ہے کیونکہ مایا وتی ، کے سی آر اور اڑیسہ کے وزیر اعلی مرکزی حکومت کے خلاف کسی مہم میں شامل ہونے کو تیار نہیں ہونگے ۔یہ لوگ ہمیشہ ہی اقتدار کے ساتھ ہی رہنے میں اپنی اور اپنے ریاست کی بھلائی دیکھتے ہیں ۔جبکہ مایا وتی ایک ایسی لیڈر ہیں جن کے پیروں کے نیچے سے اپنی ہی زمین نکل چکی ہے اور دلتوں نے ہی ان کا ساتھ چھوڑ کر بی جے پی کی قربت حاصل کر لی ہے ۔اور اپوزیشن کی یہ ساری مہم بھی اسی لئے ہے تاکہ صدر معظم کے ساتھ کی جانے والی اس زیادتی کے نام پر دلتوں کو بیدار کیا جا سکے۔ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اس مہم کی کمان خود مایا وتی ہی سنبھالتیں تاکہ وہ اپنے ووٹرس کو بی جے پی سے واپس لا کر اپنا سیاسی قد بڑھا پاتیں لیکن انہوں نے اس مہم سے خود کو الگ کر کے یہ پیغام دے دیا ہے کہ 2024کے عام انتخاب میں بھی وہ بی جے پی کی حمایتی ہی رہیںگی ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    مارچ 28, 2026
    ایک ہولناک عالمی مذاق

    ایک ہولناک عالمی مذاق

    مارچ 28, 2026
    حزب اقتدار نے بجٹ کو عام لوگوں کا خیال رکھنے والا قرار دیا

    حزب اقتدار نے بجٹ کو عام لوگوں کا خیال رکھنے والا قرار دیا

    مارچ 28, 2026
    مودی نہیں چاہتے تھے کہ پیٹرولیم قیمتیں  بڑھیں، لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: سیتا رمن

    مودی نہیں چاہتے تھے کہ پیٹرولیم قیمتیں بڑھیں، لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: سیتا رمن

    مارچ 28, 2026
    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    مارچ 28, 2026
    ایک ہولناک عالمی مذاق

    ایک ہولناک عالمی مذاق

    مارچ 28, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist