• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اکتوبر 20, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

منی پور میں درجنوں قبائلی عسکریت پسند ہلاک

کئی تنظیموں سے ملے وزیر داخلہ امت شاہ، چورا چاند پور کا کیا دورہ، کرفیو میں نرمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 31, 2023
0 0
A A
منی پور میں درجنوں قبائلی عسکریت پسند ہلاک
Share on FacebookShare on Twitter

امپھال،30مئی :شمال مشرقی ریاست منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے امپھال وادی میں منظم کارروائی کرتے ہوئے کم از کم 40 کوکی قبائلی عسکریت پسندوں "کو ہلا ک کردیا۔اس سے قبل اتوار کے روز تشدد کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار اور چار سویلین مارے گئے تھے۔ پیر کے روز بھی تشدد کے واقعات میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ تین مئی سے شروع ہونے والے تصادم کے دوران اب تک تقریباً 80 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ 40 ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ سنگھ نے مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے شہریوں کو نشانہ بنانے والے درجنوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، "دہشت گرد شہریوں کے خلاف ایم 16 اور اے کے 47 اسالٹ را ئفلوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ وہ گھروں کو جلا رہے تھے۔”انہوں نے مزید کہا، "ہم نے فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز کی مدد سے ان کے خلاف بہت سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ تقریباً 40 دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلا ک کر دیا گیا ہے۔” وہیںمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، جو کہ تشدد سے متاثرہ منی پور میں امن بحال کرنے کے مقصد کے ساتھ منی پور کے دورے پر ہیں، نے منگل کے روز خواتین لیڈروں کے ایک گروپ کے ساتھ ناشتے کی میٹنگ کے ساتھ کئی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی۔ وزیر داخلہ نے لوگوں تک پہنچنے کی اپنی مہم کے ایک حصے کے طور پر سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ایک وفد کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ بھی موجود تھے۔اس سے قبل، انہوں نے اس ماہ کے شروع میں فسادات سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک چورا چاند پور کا بھی دورہ کیا۔ دریں اثنا، امپھال میں کرفیو میں نرمی کے دوران لوگ اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خویرام بند بازار میں لوگوں کی نقل و حرکت معمول کے مطابق دیکھی گئی۔مرکزی وزیر شاہ پیر کی رات ہوائی جہاز سے امپھال پہنچے ہیں۔ ہوم سیکرٹری بھی ان کے ساتھ تھے۔ شاہ نے پیر کی دیر رات وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کو فون کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ بیرن سنگھ، ان کے کابینہ کے کچھ ساتھیوں، انٹیلی جنس اور سیکورٹی حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں شمال مشرقی ریاست میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے کئی امدادی اقدامات اور سپلائی بڑھانے جیسے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ماہ کے شروع میں ریاست میں نسلی تشدد کے بعد سے یہاں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔منی پور میں نسلی تشدد پھوٹنے کے بعد شاہ کا ریاست کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ میتئی اور ککی کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ بھی میٹنگ کر سکتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے پڑوسی ریاستوں میں جا چکے ہیں لیکن ان کے مذاکرات میں شرکت کے لیے آنے کا امکان ہے۔ ککی برادری کے لوگ جس ضلع میں رہتے ہیں اس کے لیے علیحدہ انتظامیہ کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس میں ناکام ہونے پر انہوں نے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔منی پور تقریباً ایک ماہ سے نسلی تشدد سے متاثر ہے اور اس دوران ریاست میں جھڑپوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
چند ہفتوں کی خاموشی کے بعد اتوار کو سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حکام کے مطابق 3 مئی کو یہاں ذات پات کے فسادات شروع ہونے کے بعد سے فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 80 ہو گئی ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ فوج اور نیم فوجی دستے امپھال وادی اور ملحقہ اضلاع میں تلاشی مہم چلا رہے ہیں۔منی پور میں ‘قبائلی اتحاد مارچ’ کے بعد منی پور میں پہلی بار نسلی تشدد پھوٹ پڑا۔ 3 مئی کو میتئی برادری نے شیڈول کاسٹ (ایس ٹی) کا درجہ دینے کے مطالبے کے لیے احتجاج کیا، جس کے بعد ‘قبائلی اتحاد مارچ’ کا اہتمام کیا گیا۔ ککی دیہاتیوں کو محفوظ جنگلاتی اراضی سے بے دخل کرنے پر کشیدگی ماضی میں تشدد کی صورت میں نکلی تھی، جس کے نتیجے میں کئی چھوٹی چھوٹی تحریکیں شروع ہوئیں۔ میتئی کمیونٹی منی پور کی آبادی کا تقریباً 53 فیصد ہے اور زیادہ تر کمیونٹی وادی امپھال میں رہتی ہے۔ ناگا اور ککی کمیونٹیز کل آبادی کا 40 فیصد ہیں اور پہاڑی اضلاع میں رہتے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist