• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 7, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

کاروان اردو قطر کے زیر اہتمام عالمی مشاعرہ 2023

صاحب جشن کو دیا گیا حاصل حیات ایوارڈ اور ایک لاکھ کا چیک

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 31, 2023
0 0
A A
کاروان اردو قطر کے زیر اہتمام  عالمی مشاعرہ 2023
Share on FacebookShare on Twitter

صاحب جشن کو دیا گیا حاصل حیات ایوارڈ اور ایک لاکھ کا چیک
لکھنؤ۔دوحہ 31مئی 2023 بروز جمعہ کاروان اردو قطر نے ڈی پی ایس ایم آئی ایس آڈیٹوریم، الوکرہ، قطر میں اپنا سالانہ  عالمی مشاعرہ منعقد کیا، یہ مشاعرہ جشن شین کاف نظام کے نام سے معنون تھا۔
تقریبا ساڑھے آٹھ بجے شام سے شروع ہو کر رات ڈیڑھ بجے تک جاری رہنے والی اس خوبصورت اور با وقار  کی صدارت صاحب جشن جناب شین کاف نظام نے فرمائی، جب کہ لکھنؤ سے تشریف لائے ہوے  جناب معراج حیدر نے مہمان خصوصی کی نشست کو رونق بخشی اور مہمان اعزازی کے طور پر قطر کی معروف شخصیت جناب نصر اللہ ناصر صاحب نے اسٹیج کی زینت میں اضافہ کیا۔

جناب شین کاف نظام کی شخصیت اردو دنیا میں محتاج تعارف نہیں، آپ ایک پختہ کار شاعر اور بہترین نقاد ہیں، لسانیات کے ماہر ہیں، اردو کے علاوہ ہندی، انگلش،سنسکرت اور فارسی ادبیات کا آپ نے گہرا مطالعہ کیا ہے جس نے آپ کے نظام فکر اور اسلوب اظہار میں بڑا تنوع پیدا کیا ہے، آپ کی شاعری زندگی کی گہری بصیرت کی آئنہ دار ہے۔
اب تک آپ کے دس شعری اور پانچ تنقیدی مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں، دیوان غالب کے علاوہ آپ نے متعدد شعری دواوین ایڈٹ کیے ہیں، درجنوں مقالات اور مضامین تحریر کیے ہیں۔ متعدد رسالوں کی ادارت فرمائی ہے، مختلف ادبی تنظیموں کے سرپرست اور ذمہ دار رہے ہیں، راجستھان میں اردو کے لیے سازگار ماحول بنانے میں آپ کی مخلصانہ کوششوں کا بڑا یوگ دان ہے۔
آپ کی ادبی خدمات کے اعتراف میں آپ کو درجنوں اعزاز مل چکے ہیں، جن میں صدر جمہوریہ ایوارڈ، ساہتیہ اکادمی ایوارڈ، اقبال سمان اور بھاشا بھارتی سمان اہم ترین ہیں۔
صاحب جشن کے علاوہ اس عالمی مشاعرے میں عقیل نعمانی، اقبال اشہر، رحمان فارس، ڈاکٹر نوشہ اسرار، ابرار کاشف، ڈاکٹر طارق قمر اور محترمہ نصرت عتیق نے شرکت فرمائی۔ دوحہ قطر کی نمائندگی کرتے ہوے عتیق انظر، مقصود انور مقصود، اعجاز حیدر، راشد عالم راشد اور ڈاکٹر ندیم جیلانی دانش نے بھی مشاعرے کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ فرمایا۔

عزیز القدر زید رحمت اللہ سلمہ نے تلاوت قرآن سے اس تقریب کا مبارک آغاز کیا، جس کے بعد کاروان اردو قطر کے چیرمین اور دوحہ کے کامیاب بزنس مین جناب عظیم عباس نے اپنی استقبالیہ تقریر میں شعرائے کرام، مہمانان گرامی اور معزز سامعین کا استقبال کرتے ہوے فرمایا کہ 2020 کے آغاز میں ہم نے معتبر شاعر جناب اظہر عنایتی صاحب کا جشن کیا تھا، جس کے بعد تقریبا تین برس کورونا کی وبا نے سارا کاروبار حیات معطل کیے رکھا، لہذا ایک لمبے وقفہ کے بعد کاروان اردو قطر پھر سے آپ کی خدمت میں جشن شین کاف نظام اور عالمی مشاعرہ 2023 لے کر حاضر ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے سابقہ پروگراموں کی طرح یہ جشن اور عالمی مشاعرہ بھی قطر کے ادب دوستوں کو پسند آئے گا۔ جناب عظیم عباس نے قطر کے امیر صاحب السمو شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، قطر کی حکومت بالخصوص وزارت داخلہ اور وزارت ثقافت و کھیل کا شکریہ بھی ادا کیا جن کا تعاون ہمیشہ اس طرح کے پروگراموں کو حاصل رہتا ہے۔ جناب عظیم عباس کی استقبالیہ گفتگو کے بعد شعرائے کرام اور معزز مہمانوں کی خدمت میں میمنٹو پیش کئے گئے، قطر میں اردو زبان کی ترویج وترقی میں سرگرم تعاون پیش کرنے کے لیے جناب نصر اللہ ناصر کی خدمت میں حاصل حیات ایوارڈ پیش کیا گیا، جبکہ اردو زبان وادب کی گرانقدر خدمات کے لیے معتبر شاعر اور نقاد جناب شین کاف نظام کی شال پوشی کی گئی اور کاروان کے جنرل سکریٹری جناب شاہد خان، صدر جناب عتیق انظر، چیئرمین جناب عظیم عباس اور معروف سماجی شخصیت جناب حسن چوگلے کے ہاتھوں آپ کی خدمت میں حاصل حیات ایوارڈ اور ایک لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا، اس موقعے پر سالانہ مجلے کے ساتھ معروف شاعر مقصود انور مقصود کے شعری مجموعے کے ہندی ایڈیش کا اجرا بھی ہوا۔
تقریب کے ابتدائی حصے کی کامیاب نظامت کاروان اردو قطر کے جنرل سیکریٹری جناب شاہد خان نے فرمائی جبکہ مشاعرے کی نظامت کے فرائض بہت سلیقے سے معروف شاعر اور ناظم مشاعرہ جناب ابرار کاشف نے ادا کیے، تمام شعرا نے اپنے بہترین کلام سے سامعین کو محظوظ فرمایا، اور سامعین بھی شروع سے اخیر تک پوری طرح مشاعرے سے جڑے رہے، اور اپنی بھرپور اور بر محل داد وتحسین سے مشاعرے کو عروج عطا کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    مارچ 7, 2026
    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    مارچ 7, 2026
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist