• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

مظلوم پہلوانوں کا تنازعہ،دبی چنگاریوں سے اٹھ رہا ہے دھواں!

مبصرین کا خیال ہے کہ حکومت کے منظورنظر برج بھوشن کے ریسلنگ فیڈریشن کا تحلیل کیا جانا کرناٹک میں ملی شکست کا غصہ نکالنے کے سوا کچھ نہیں تھا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 2, 2023
0 0
A A
مظلوم پہلوانوں کا تنازعہ،دبی چنگاریوں سے اٹھ رہا ہے دھواں!
Share on FacebookShare on Twitter

سید مجاہد حسین

ملک میں تنازعوں کی ایک تاریخ رہی ہے ۔کچھ تنازعے حکومت کے لئے بڑی ٹیڑھی کھیر ثابت ہوئے ۔دہلی میں پہلوانوں کا تنازعہ بھی انہی میں سے ایک لگتاہے ،جس کا کوئی حل نظر نہیں آرہا ہے ۔یہ ختم ہو کر بھی زندہ ہے کیونکہ یہ فریقین کی ناک کا سوال بن گیاہے ۔جنتر منتر سے پہلوانوں کو کھدیڑ دینے کے باوجودحکومت کی آزمائشیں ختم نہیں ہوئیں ہیں۔در اصل کچھ دنوں پہلے پہلوانوں کو جس نیت کے ساتھ جنتر منتر سے منتشر گیا تھا اور جنتر منتر کو خالی کرا کے حراست میں لے لیاگیا تھا ۔اس کا مقصد جلد سے جلد بدنامی کے داغ سے نجات حاصل کرنا تھا ا ورکوشش تھی کہ اس کا اٹھتا دھواں اور پہلوانوں کا درد کسی کو نظر نا آ نے پائے ۔لیکن ایسا نہیں ہوسکا ۔ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی! ۔ یعنی کہ مسئلے کی چنگاریاں پہلے سے اور زیا دہ دہک رہی ہیںاور دھواں اب بھی اٹھ رہا ہے ۔ پولس نے پہلوانوں کے دھرنے کو ختم کرانے کے مقصد سے انہیںحراست میں لیکر انہیںڈرانے اور دھمکانے کی جو ناتواں کوشش کی تھی وہ پہلوانوں کے حوصلےکو کمزور نہ کر سکی ۔نتیجہ یہ ہے کہ فریقین کی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹنے کی ضد نے ٹکرائو کی فکر انگیزصورت اختیار کر لی ہے۔ کسانوں کی کھاپ پنچایتوں کے معاملے میں اتر پڑنے سے یہ تنازع حکومت کے لئے کھلا چیلنج پیش کررہاہے۔کسان تنظیم کے صدر راکیش ٹکیت نے مہا پنچایت بلانے ، آگے کی حکمت عملی طےکرنے اور تحریک چلانے کی جس طرح سے علی الاعلان دھمکی دی ہے اور صدر جمہوریہ کو خط لکھ کر معاملہ ان کے دربار میںرکھنے کی بات کہی ہے، اس سے حکومت کی مشکلیں کہیں زیادہ بڑھ سکتی ہیں ۔ادھر دہلی پولس جو آج بھی تحقیقات کے نام پر خالی ہاتھ کھڑی نظر آرہی ہے ،جس سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ کے حوصلے کافی بڑھے ہوئے ہیں اور و ہ الٹا پہلوانوں کو کھلا چیلنج دے رہے ہیں۔در اصل، حکومت نے برج بھوشن کے ریسلنگ فیڈریشن کو تحلیل کر کے سوچا تھا کہ وہ پہلوانوں کے غصہ کو ٹھنڈا کرنے میں کامیاب ہوجائے گی ۔سانپ بھی مر جائےگا اور لاٹھی بھی بچ جائےگی۔ لیکن پہلوان خواتین بھوشن کی گرفتاری سے کم پر کسی طرح راضی نہیں ہیں ۔ دوسری پریشانی یہ کھڑی ہوگئی ہے کہ برج بھوشن سنگھ جن پر پہلوانوں کے جنسی ہراسانی کاسنگین الزام ہے ،اس کی گونج عالمی سطح پر بھی سنائی دینے لگی ہے۔عالمی فیڈریشن کا ممکنہ ایکشن ہمیں مزید شرمسار کرنے والا ثابت ہوسکتا ہے۔
اس میں شک نہیں 28 مئی کو پہلوان خواتین کے ساتھ جو کچھ ہوا اور ان کو جنتر منتر سے جس طرح سے حراست میں لیا گیا وہ حکومت کی بوکھلاہٹ کو صاف ظاہر کررہا تھا۔خواتین کا یہ الزام کم شرمندہ کرنے والا نہیں کہ ’’ ایک جانب پاکسو کے تحت درج مقدمہ میں ایک ملزم کو چھوٹ دی جاتی رہی اوراس کے برعکس پہلوان مدعیان کوبے رحمی اور بے دردی سے حراست میں لے کر کھدیڑدیا گیا ۔یہ پورا عمل غیر جمہوری طر زعمل کا لبادہ اوڑھے ہوئے تھا‘‘۔ حیرانی کی بات ہے اس وقت یہ سرے سے فراموش کر دیا گیا کہ جن کے ساتھ بد سلوکی کی جارہی ہے اور جو خواتین اپنے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر کے سخت گرمی اور بارشوں میں دھرنے پر اپنے مطالبے کے ساتھ بیٹھی ہوئیہیں وہ اپنی ہی بیٹیاں ہیں ،اور ملک کا نام روشن کرنے میں ان کا بڑا تعاون ہے ۔قابل غور بات ہے کہ یہ سب کچھ اس دن ہوا جب قومی دارالحکومت دہلی میں اکثر خواتین کے مفاد کی بات کرتے رہنے والے وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں جمہوریت کےایک نئے عالیشان مندر کا افتتاح ہو رہا تھا اور ساری دنیا کی نگاہیں بھارت کی طرف تھیں۔اب اس رویہ اور سلوک سے مرکزی حکومت کی فضیحت کرنے کا لوگوں کو ایک اور بہانہ مل گیا ہے۔سوال یہ بھی اٹھ رہا ہےکہ اگر برج بھوشن پر الزامات ثابت نہیں ہوئے ہیں تو کشتی سنگھ کوہی کیوں تحلیل کیا گیا؟ رپورٹ کا انتظار کیا جاتا!۔مبصرین کا خیال ہے کہ فیڈریشن کو تحلیل کرنے کے پیچھے کرناٹک کی شکست تھی ناکہ پہلوانوں کے مطالبے کو منظور کرنے کے لئے ایکشن کی شروعات!۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہاجارہا ہے کہ بی جے پی حکومت کے منظورنظر برج بھوشن کےفیڈریشن کو تحلیل کرنے کے بعد معاملہ کو بیلنس کرنے کیلئے (کہیں بھوشن کی ناراضگی مول لینی نہ پڑ جائے )خواتین پہلوانوں پر بھی ایکشن لیا گیا!اور نہیں دھرنے سے ہٹا دیا۔الغرض ، اس سب سے معاملہ کا حل تو ڈیڑھ مہنے بعد بھی نہیں نکل سکا بلکہ پہلے سے اور زیادہ الجھ گیا ہے۔ اس لئے یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ اس تنازعے کا انجام کیا ہوگا اور اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن  گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    مارچ 27, 2026
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے  خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    مارچ 27, 2026
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist