• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

288 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی،ملک سوگوار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 3, 2023
0 0
A A
288 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی،ملک سوگوار
Share on FacebookShare on Twitter

مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ، محکمہ ریلوے نے حادثہ کی وجہ غلط سگنل بتائی ، 100 سے زیادہ ٹرینیں متاثر ،اپوزیشن کا وزیر ریل اشونی ویشنو کے استعفے کا مطالبہ،مودی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا
گزشتہ بیس سالوں میں سب سے بھیانک ریل حادثہ ،مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو نے مرنے والوں کو 10لاکھ روپے فی کس،جبکہ شدید زخمیوں کو دولاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان کیا
،صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکڑ، وزیر اعظم نریندر مودی،مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت مختلف رہنماؤں کا اظہاررنج و غم ۔
حادثہ بہت دردناک اور بےچین کرنے والا ہے ،متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایاجائیگا : مودی

 

بھونیشور،03 جون، ایجنسیاں، اڑیسہ میں ہولناک ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 288ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 900 پہنچ گئی ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ اس ریل حادثہ کی وجہ سے100کے قریب مسافر گاڑیوں کورد کیا گیا ہے جب کہ 38گاڑیوں کے روٹ بدلے گئے ہیں۔حادثے کے بعد طویل سفر کرنے والی 50ٹرینوں کی سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ریاست میںایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔وزیر ریل اشونی ویشنو نے مرنے والوں کو 10لاکھ روپے فی کس اورجو بری طرح زخمی ہوئے ہیں انہیں دولاکھ روپئے معاوضہ کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر ریلوے اشونی ویشنو اور اڑیسہ کے وزیراعلیٰ نے جائے حادثہ کا دورہ کر کے معلومات حاصل کیں ۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی رہنماؤں نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم نریندرمودی نے جائے واردت کا معائنہ کیا ۔انہوںنے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپےجبکہ زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس بھی بلایا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ حادثہ بہت دردناک اور بےچین کرنے والا ہے ،متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایاجائیگا ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے حادثے کے بعد ٹویٹ میں لکھا کہ وہ چیف سیکریٹری اور دوسرے حکام کے ساتھ مل کر خود صورت حال جا جائزہ لے رہی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ یہ ملک کی حالیہ تاریخ میں سب سے بڑا ریل حادثہ ہے جس میں اتنے لوگوںکی جانیں ضائع ہوئیں ہیں۔ مسافر گاڑیوں کا ٹکرائو اتنا زبردست تھا کہ ایک گاڑی کا انجن مال گاڑی پر چڑھ گیا ۔ اس ٹکرائو کی وجہ سے ڈبے تتربتر ہوگئے ۔ جس سے متعدد افراد ہلاک ہوئے ۔یل ڈبو کی حالت اتنی خراب تھی کہ ان کو کاٹنے کے لئے بھاری مشینوں کا استعمال کرنا پڑا ۔ چونکہ سینکڑوں افراد ان میں پھنسے ہوئے تھے ایک اندازے کے مطابق ان ریل گاڑیوں میں 3500لوگ سفر کررہے تھے یہ تصادم بنگلو ر۔ہائوڑا سپرفاسٹ ایکسپریس ،شال مارچنئی ایکسپریس اور ایک مال دار گاڑی کے بیچ میں ہوا ۔ یہ حادثہ اتنا دردناک تھا کہ ایک گاڑی تیز رفتار ی مال بردار گاڑی کو ٹکر ماری اور دونوں پٹری سے الٹ گئے۔ گاڑیوں کا ایک دوسرے پر گرنے کی وجہ سے ہلاکتیں زیادہ ہوئیں ہیں۔ حادثے کے ادر گر نہ صرف لاشیں پڑی ہیں بلکہ اعضاء بھی بکھرے ہوئے ہیں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کسی کا ہاتھ اور کسی کے پیر کٹے ہوئے ہیں ملے ۔ اور کچھ لوگوںکے شناخت کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ ایک مسافر جو گاڑی میں سفر کررہا تھا کہا کہ جب گاڑی پٹری سے اتری تو دس پندرہ لوگ اس پر گر پڑے اور مشکل سے میں ڈبے سے باہر آیا ۔
مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس نے اڈیشہ میں ہولناک ٹرپل ٹرین حادثے پر ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ ریلوے کے اعلی افسر نے کہا کہ کئی علاقوں سے بھاری مشینوں کو لایا گیا تا کہ بوگیوں کوکاٹا جا سکے۔ کچھ مسافر جو حادثے کی وجہ سے ڈبوں کے باہر گر پڑے اور درد اور زخم کی وجہ سے چلا رہے تھے ۔ یہ حادثہ کل شب ساڑھے آٹھ کے قریب پیش آیا جب مسافر گاڑیاں اچانک رک گئی اور زوردار آواز ٹکرانے کی آئی ۔ ایک ٹرین کے دوکوچ الگ ہوگئے جب کہ دوسرے بوگیوں کو نقصان پہنچا ۔ وزیرریلوے نے کہا کہ مسافروں کو ہر ممکن طبی امداد پہنچائی جا رہی ہے اور جو اسپتال ہیں ان کو بھی طبی سہولیات فراہم کیا جا رہا ہے۔ نزدیکی علاقوں سے ڈکٹرو ں اور نرسوں کو بلا یا گیا تا کہ وہ زخمیوں کے زخم کا علاج کرسکیں۔ ریلوے ماہرین کا کہنا ہے کہ غلط سنگل کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔
ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے الزام لگایا کہ مرکز اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی کرنے کے لیے سافٹ ویئر پر کروڑوں روپے خرچ کر رہا ہے جبکہ اس طرح کے حادثات کو روکنے کے لیے ٹرینوں میںانسدادتصادم کے آلات کی تنصیب کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن حادثے کے متاثرین کی امداد اور بچاؤ کے کاموں میں مدد کر رہے ہیں۔ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو آج صبح جائے حادثہ پر پہنچے اور راحت اور بچاؤ کام پر توجہ دینے کی ہدایت بھی دی ہے۔ کمشنر آف ریلوے سیفٹی (ساؤتھ ایسٹ سرکل) اے۔ ایم چودھری کو حادثے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں 2 مسافر اور ایک مال بردار ٹرینوں کے درمیان ہونے والی ٹکر کے نتیجے میں 288 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جبکہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔اڑیسہ میں مسافر اور مال بردار ٹرین میں ٹکر کے نتیجے میں288 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں کل شام پیش آئے ٹرین حادثے کی وجہ سے 58 سے زیادہ ٹرینیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئیں، 10 کو جزوی طور پر منسوخ کیا گیا جبکہ 41 ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کی ایک ریلیز کے مطابق، کھڑگپور-بھونیشور سیکشن پر چلنے والی 58 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ 10 ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ کیا گیا ہے۔ تبدیل شدہ روٹ پر 41 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں جبکہ بدلے ہوئے وقت پر ایک ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    مارچ 26, 2026
    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    مارچ 26, 2026
    وندے ماترم کسی پر لازم نہیں: سپریم کورٹ کی وضاحت

    وندے ماترم کسی پر لازم نہیں: سپریم کورٹ کی وضاحت

    مارچ 26, 2026
    کانگریس کا خواتین ریزرویشن کے معاملے پر  وزیراعظم نریندر مودی پر یو ٹرن لینے کا الزام

    کانگریس کا خواتین ریزرویشن کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی پر یو ٹرن لینے کا الزام

    مارچ 26, 2026
    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    مارچ 26, 2026
    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    مارچ 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist