• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

اب مشکل میں کانگریس نہیں بی جے پی ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 8, 2023
0 0
A A
اب مشکل میں کانگریس نہیں بی جے پی ہے
Share on FacebookShare on Twitter

اب مشکل میں کانگریس نہیں بی جے پی ہے
2024انتخاب سے قبل اپوزیشن اتحاد کے قیام میں سب سے بڑی دشواری بھی کانگریس ہی ہے ۔کیونکہ کی کم ہوتی عوامی مقبولیت کی بنیاد پر ہی زیادہ تر علاقائی پارٹیاں کھڑی ہیں۔اور کانگریس کی عوامی مقبولیت کے بڑھتے ہی علاقائی پارٹیوں کو نقصان ہوناطے ہے ۔ممتا بنرجی ہوں یا نتیش کمار ،لالو یادو ہوں یا اکھلیش یادو ۔اروند کجریوال ہوں یا شرد پوار یا اودھو ٹھاکرے ،یا پھر ساؤتھ کی زیادہ تر پارٹیاں ان سب کا نعرہ سیکولرزم ہے ،یہ سب بی جے پی کے آئین مخالف تاناشاہی رویہ سے بد دل ہیں ،سب خوفزدہ بھی ہیں کہ نہ جانے کب ای ڈی اور سی بی آئی ان کی مزاج پرسی کو آ جائے ،لیکن انہیں یہ بھی اندازہ ہے کہ بی جے پی کے بعد کانگریس ہی وہ واحد پارٹی ہے جو قومی سطح پر بی جے پی سے مقابلہ کر سکتی ہے ۔ایسے میں بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ کہ کانگریس کے ساتھ مل کر ایک ایسا محاذ بنایا جائے جو بی جے پی کے خلاف عوامی ووٹ کو بکھرنے نہ دے ۔کیونکہ 2019کے انتخاب میں بھی بی جے پی کو پینتیس فیصد کے آس پاس ووٹ ملے ہیں جبکہ کانگریس کے ساتھ اگر علاقائی پارٹیوں کے ووٹ کو ملا دیا جائے تو بی جے پی کو 100سیٹ تک ہی محدود کیا جا سکتا ہے ۔لیکن بی جے پی کو روکنے کی قیمت بھی علاقائی پارٹیوں کو ہی ادا کرنی ہوگی ۔اور یہی قیمت حزب اختلاف کی پارٹیاں ادا کرنے میں ہچکچا رہی ہیں،اور نتیش کمار تمام حزب اختلاف کے دل سے کانگریس کا ڈر نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔اس سلسلے میں کانگریس نے ان پر بھروسہ کیا ہے یہ ایک بڑی بات ہے ۔کیونکہ کانگریس بھی یہ جانتی ہے کہ اس کی پارٹی میں ایسا کوئی لیڈر نہیں جو دیگر حزب اختلاف کی پارٹیوں کو بھی کانگریس کے ساتھ ایک محاذ میں لا سکے ۔ابھی تک کانگریس اور’آپ‘ کے مابین ہی مفاہمت کرانے میں نتیش کمار ناکام ہوئے ہیں ورنہ باقی سارا حزب اختلاف فی الحال اس بات پر متفق ہے کہ 2024 کا عام انتخاب کانگریس کے ساتھ محاذ بنا کر لڑنے میں ہی ان کا فائدہ ہے ۔لیکن کانگریس بھی خاموش نہیں ہے ۔اس نے بھی ملکارجن کھڑگے کو اپنا صدر بنا کر پورے ملک کے دلتوں کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ اگر دلتوں نے سیاسی عقلمندی کا ثبوت دیا اور بی جے پی کے سائے سے نکل کر کانگریس کا ساتھ دیا تو ملکارجن کھڑگے پہلے دلت وزیر اعظم بھی ہو سکتے ہیں ۔کانگریس کو اندازہ ہے کہ اگر پچھڑے ،دلت اور او بی سی نے بی جے پی کو چھوڑ کر کانگریس کا رخ کر لیا تو پھر موجودہ منظر نامہ تبدیل ہو سکتا ہے ۔اور اس سلسلے میں نتیش کمار اور لالو یادو کا فارمولہ’’ذات کی بنیاد پر مردم شماری‘‘بھی کانگریس کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔اور یہ صرف زبانی وعدہ نہیں ہے ۔کانگریس اور اپوزیشن نے اس فارمولے کو اپنایا اور اس طبقے کے ووٹرس نے پانچ کیلو اناج وغیرہ کا لالچ چھوڑ کر بی جے پی سے کنارہ کشی اختیار کر لی تو ملک کے مسلمان لا محالہ محاذ کے ساتھ آ جائینگے۔ کانگریس نے مسلمانوں کو ایک بار پھر اپنی جانب لانے کے لئے کام بھی شروع کر دیا ہے ۔لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس نے بہار کے مسلم اکثریتی سیمانچل علاقے میں اسد الدین اویسی کے بڑھتے ہوئے سیاسی حلقہ کو بے اثر کرنے کے لیے مسلم کارڈ کھیل دیا ہے ۔
ایم ایل اے شکیل احمد خان کو اجیت شرما کی جگہ بہار کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کرنا اسی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔ بہار میں 23 سال بعد کانگریس کے ایک مسلم لیڈر کو سی ایل پی لیڈر بنائے جانے کے بعد یہ بات صاف ہو جاتی ہے ۔کرناٹک انتخابات میں مسلم ووٹ بینک کی واپسی کے بعد کانگریس کے حوصلے بلند ہیں اور اب وہ ملک کی مختلف ریاستوں میں اپنے کھوئے ہوئے مسلم ووٹ بینک کو دوبارہ جوڑنے کی کوشش میں ہے۔ اسی سلسلے میں کانگریس نے اجیت شرما کو لیجسلیچر پارٹی کی سیٹ سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ کٹیار کی کدوا سیٹ سے ایم ایل اے شکیل احمد خان کو یہ ذمہ داری دی ہے۔بہار کانگریس صدر کے عہدے کی کمان اکھلیش پرساد سنگھ کے ہاتھ میں ہے، جو بھومیہار برادری سے آتے ہیں۔ ایم ایل اے اجیت شرما بھی بھومیہار ذات سے آتے ہیں۔ اسی لیے کانگریس نے شکیل احمد خان کو سی ایل پی لیڈر بنا کر بہار کا سیاسی توازن درست کرنے کی کوشش کی ہے۔ کانگریس سے تعلق رکھنے والے فرقان انصاری کو آخری بار 2000 میں سی ایل پی لیڈر مقرر کیا گیا تھا اور 23 سال بعد شکیل احمد کو منتخب کیا گیا ہے۔ بہار کے سیمانچل علاقے میں کانگریس کی مسلم سیاست کے لیے اسے بہت اہم سمجھا جارہا ہے ۔
شکیل احمد خان کا تعلق سیمانچل علاقے سے ہے جو کبھی کانگریس کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ کٹیہار، پورنیہ، ارریہ اور کشن گنج لوک سبھا سیٹیں سیمانچل علاقے میں ہی آتی ہیں۔ بہار میں کانگریس کے پاس صرف کشن گنج لوک سبھا سیٹ ہے، لیکن اسد الدین اویسی کی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دھیرے دھیرے سیمانچل میں جگہ بنا رہی ہے۔ اویسی کی پارٹی 2020 کے بہار انتخابات میں پانچ ایم ایل اے جیتنے میں کامیاب بھی رہی تھی ۔ یہ پانچوں ایم ایل اے سیمانچل سے جیتے ہیں۔ حالانکہ ان میں سے چار ایم ایل اے آر جے ڈی میں شامل ہو گئے ہیں لیکن اس سے اویسی کا اثر کم نہیں ہوا ہے۔بہار کی سیاست میں اسدالدین اویسی کے سیاسی اثر کو بے اثر کرنے کے لیے کانگریس سیمانچل علاقے میں ایک مضبوط چہرے کی تلاش میں تھی۔ کشن گنج میں کانگریس کی اچھی گرفت ہے اور شکیل احمد خان کے ذریعے پارٹی سیمانچل کے پورے علاقے میں اپنی جڑیں دوبارہ جمانا چاہتی ہے۔ سیمانچل کی سیاست میں بہت کچھ داؤ پر لگا کر کانگریس نے شکیل احمد خان جیسے لیڈر کو پروجیکٹ کیا ہے تاکہ مسلمانوں کا اعتماد جیت سکے اور بی جے پی کے بڑھتے ہوئے سیاسی اثر کو توڑا جا سکے۔ کل ملا کر یہ دیکھا جا رہا ہے کہ کانگریس اب بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھا رہی ہے ۔لیکن اس کا پہلا نتیجہ تین ریاستوں کے اسمبلی انتخاب کے نتائج کے بعد سامنے آئے گا اور پھر 2024میں تو یہ طےہو ہی جائے گا کہ اس ملک پر ایک بار پھر گوڈسے کے ہمنوا ہی حکومت کریںگے یا گاندھی کے حق میں عوام فیصلہ دے گی ۔
(شعیب رضا فاطمی )

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist