• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

کولہا پور کو جلانے کی سازش !

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 9, 2023
0 0
A A
کولہا پور کو جلانے کی سازش !
Share on FacebookShare on Twitter

کولہا پور کو جلانے کی سازش !
خبر ہے کہ مہاراشٹر کے کولہاپور شہر میں بدھ کے روز سوشل میڈیا پر اورنگزیب کی تعریف کے پوسٹ پر دو گروہ کے درمیان تصادم کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی۔یہ ہے ہمارا آج کا ماڈرن ہندوستان جو وشو گرو بننے جا رہا ہے ۔ایک ایسا ملک جو اپنے ماضی سے نفرت کرتا ہے۔ جس ملک کا حکمران طبقہ اپنے ہی ملک کی ایک ہزار سالہ تاریخ سے نفرت کرتا ہو اور اس پورے دور کو اس لئے برا سمجھتا ہو کہ اس دور کے حکمراں ایک ایسے مذہب سے تعلق رکھتے تھے جس کا آغاز عرب سے ہوا تھا توپھر ایسے ملک کے وشو گرو بن جانے کو دنیا کیسے تسلیم کر لیگی ،وہ عرب ممالک کیسے تسلیم کرلیںگے ،پڑوسی ممالک جنہیں عرب نہیں کہا جاتا لیکن وہاں کا سرکاری مذہب وہی اسلام ہے ،ایران ،افغانستان ،پاکستان ،بنگلہ دیش ،انڈونیشیا ،کیسے تسلیم کر لینگے کہ آپ اچھے پڑوسی ہو جب آپ ان کے مذہب ،ان کی تہذہب اور ان کے ہیروز سے نفرت کروگے ۔ایک ایسے دور میں جب ساری دنیا ٹیکنو کریٹ ہو چکی ہے یا اس جانب قدم بڑھا چکی ہے ۔ہمارے ملک میں آج بھی چھوا چھوت کا بھوت ایسا سر میں سمایا ہوا ہے کہ گجرات میں کرکٹ کھیلنے دوران جب گیند باؤنڈری لائن کے باہر چلی جاتی ہے اور ایک دلت بچہ اس گیند کو اٹھا لیتا ہے تو اس کی انگلی کاٹ دی جاتی ہے ۔جس ملک میں عالمی چیمپئن لڑکیوں کے ساتھ حکمران جماعت کا ممبر پارلیمنٹ چھیڑخانی کرتا ہے ،سپریم کورٹ کے حکم سے کیس درج ہوتا ہے اور پھر ان لڑکیوں کو گھسیٹ گھسیٹ کر احتجاج کرنے سے روکا جاتا ہے ، اس نابالغ لڑکی پر دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ وہ اپنا کورٹ میں دیا گیا بیان بدل دے جس میں اس نے ایم پی پر چھیڑ خانی کا الزام لگایا ہے ۔لیکن اسی ملک میں 1658 سے 1707 تک تقریباً 50 سال اس ملک پر حکومت کرنے والے ایک بادشاہ کی چند لوگوں کے ذریعہ تعریف کرنے پر فساد بھی برپا ہو جاتا ہے ۔کیونکہ اس بادشاہ کا وہی مذہب ہے جس سے موجودہ حکمراں جماعت کو نفرت ہے ۔
بہر حال مہا راشٹر کے کولہا پور میں جاری کشیدگی کا رشتہ اسی سیاست سے ہے جس کی سیاست کرکے حکمراں جماعت گجرات سے پھیلتی ہوئی دہلی تک آ پہنچی ہے اور اب جب ایک بار پھر عام انتخاب سر پر ہے وہ ہندو مسلم فسادات کے ایونٹ منعقد کر کے ووٹرس کو پولورائزڈ کرنے کی کوشش میں لگ گئی ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ مغل بادشاہ اورنگزیب کے پوسٹر کو مبینہ طور پر لہرانے پر پورا تنازعہ شروع ہوا تھا۔ کولہاپور میں کشیدگی ہے اور انٹرنیٹ معطل کر دیا گیا ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے بدھ کے روز کہا کہ حکمراں پارٹی فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کی’’حوصلہ افزائی‘‘کر رہی ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر مغل حکمران اورنگزیب کی تعریف کرنے والی پوسٹ پر دونوں فریقین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ اس پوسٹ میں لوگوں کو اورنگزیب اور ٹیپو سلطان کے پوسٹرز کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔دائیں بازو کے گروہوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد شیواجی چوک پر جمع ہو کر شہر بند کی کال دی۔ اس کے فوراً بعد تشدد پھوٹ پڑا اور پولیس کو مظاہرین پر لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ کولہاپور واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے نے کہا،ریاست میں امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ میں عوام سے بھی امن و سکون کی اپیل کرتا ہوں۔ پولس کی تحقیقات جاری ہے اور جو قصوروار پائے جائیں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی سی ایم دیویندر فڈنویس نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی حرکتیں برداشت نہیں کی جائیں گی اور یقین دلایا کہ شرپسندوں کی شناخت کے لیے تفصیلی انکوائری کی جائے گی۔ فڑنویس نے کہا، ایک خاص کمیونٹی کے لوگ اورنگ زیب کی تعریف کر رہے ہیں… یہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں اورنگ زیب کی ایک ساتھ تعریف کی جا رہی ہے… یہ اچانک نہیں ہو سکتا۔ یہ محض اتفاق نہیں ہے،ادھر این سی پی نے سرکار کے رویے پر تنقید کی۔واضح ہو کہ مہاراشٹر میں بی جے پی شیوسینا کی حکومت بننے کے بعد سے کئی فرقہ وارانہ جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ احمد نگر ضلع کے سنگمنیر علاقے میں منگل کو ساکل ہندو سماج کی ریلی کے بعد دو گروپوں کے درمیان فرقہ وارانہ تصادم ہوا۔ کولہاپور میں، دائیں بازو کی ہندو تنظیموں نے بدھ کو مغل بادشاہ اورنگزیب سے متعلق ایک مبینہ قابل اعتراض پوسٹ پر بند کی کال دی۔ اس کے بعد تشدد بھی ہوا۔ اب اسے پورے مہاراشٹر میں پھیلانے کی سازش ہوگی ،لیکن ایسا لگتا نہیں ہے کہ اب ملک کے عام لوگ بی جے پی اور آر ایس ایس کے جھانسے میں آئینگے اس میں مجھے شک اس لئے بھی ہے کہ مہاراشٹرا میں آج بھی برہمن وادی قوتوں کے خلاف انڈر کرینٹ ہے اور عام لوگ جانتے ہیں کہ برہمن وادی فکر معاشرے میں اونچ نیچ کو پھیلنے میں مدد کرتی ہے ۔اور مہاراشٹر کے عام لوگوں نے کافی جدوجہد کی ہے تب جاکر وہ تعلیمی میدان کی اصل شاہراہ تک پہنچے ہیں ۔وہ اب کسی بھی قیمت پر ان کے جھانسے میں آنے والے نہیں ہیں ۔
(شعیب رضا فاطمی )

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    مارچ 25, 2026
    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    مارچ 25, 2026
    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو  یقینی بنانے کے لیے بین ریاستی کوآرڈی نیشن کوتیز کیا

    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے بین ریاستی کوآرڈی نیشن کوتیز کیا

    مارچ 25, 2026
    مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے  کا خدشہ، ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: نریندر مودی

    مغربی ایشیا کے بحران کے اثرات طویل عرصے تک رہنے کا خدشہ، ہر صورتحال کے لئے تیار رہنا ہوگا: نریندر مودی

    مارچ 25, 2026
    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    امریکہ ایران مذاکرات پاکستان میں

    مارچ 25, 2026
    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    پاکستان کا کردار بھارت کیلئے سفارتی دھچکا: جے رام رمیش

    مارچ 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist