• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

ہماچل کی انتخابی دوڑ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 8, 2022
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

(سید مجاہد حسین)
بھارت کی شمال مشرقی رےاست ہماچل پردیش میں انتخابات کو دیکھتے ہوئے کانگریس اور بی جے پی کے علاوہ عام آدمی پارٹی عوامی تشہیر میں سرگرم ہو گئی ہیں۔تینوں پارٹےاں اپنے اپنے انداز میںووٹروں کو لبھانےکی کوششوں میں سرگرم ہوگئی ہیں۔وہیں آپس میں سےاسی لڑائی کے ساتھ ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانے کا سلسلہ بھی شروع ہوگےا ہے ،کانگریس نے اتوار کو اپنے نوک پنجے تیزکرتے ہوئے اور مخالف جماعتوں کو پچھاڑنے کے لئے اپنے بھاری بھرکم انتخابی منشور جاری کر کے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ رےاست کے تمام طبقات کو ساتھ لیکر چلنے والی جماعت ہے اور اس کو سبھی کا خیال ہے خاص کر نوجوانوں کے روزگار کا مسئلہ اس کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔اس نے رےاست کو تمام طبقہ کی سہولےات بہم پہنچانے اور مراعات دےنے کا وعدہ کیا ہے ۔نوجوانوں کو ایک لاکھ نوکری ،اور پرانی پینشن اسکیم کے وعدے کے ساتھ 300ےونٹ مفت بجلی اور نوجوانوں کو روزگار دےنے کا وعدہ بھی کیاگےا ۔اس کے علاوہ اور بھی کئی دلفریب وعدے کئے جن سے کہ وہ خواتین کا اعتماد جیتنے میں کامےاب ہو سکے ۔ کانگریس کے منشور کے مطابق وہ ہرخاتون کو 1500روپے ماہانہ دے گی ۔وہیں دوسری جانب وہ گائے پالنے والوں پر بھی کافی مہربان دکھائی دی،پارٹی کے اعلان کے مطابق وہ 2روپے کلو سے گائے کا گوبر خریدے گی ۔ان کے علاوہ عام آدمی پارٹی بھی اپنے چمچماتے وعدوں کے ساتھ اس وقت ہماچل کے انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمانے اتر پڑی ہے ۔وہ دہلی کے ماڈل کو ہماچل میں نافذ کرنے کے وعدے کے ساتھ اور بھی کئی ایسے وعدے ہیں جو لوگوں پر اس کے اعتماد کو مضبوط کر سکتے ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ اس نے ہماچل میں دوسری جماعتوں کو پچھاڑنے کےلئے اپنی آزمودہ رعایات کے ساتھ وکیلوں ،نوجوانوں، فوجےوں اور ڈاکٹروں پر اپنا بھروسہ قائم کرنے کاجو داؤ کھیلا ہے وہ دوسری جماعتوں بالخصوص بی جے پی کے چھکے چھڑا نے کےلئے کافی ہے ۔عام آدمی پارٹی کے مطابق اس نے الیکشن میں امیدواروں کی جو لسٹ جاری کی ہے اس میں سابق فوجی،وکلاءاور ڈاکٹر ہیں جو اس طبقہ کو پارٹی سے جوڑ سکتے ہیں اور آپ کو ووٹ دلانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ بہر حال عام آدمی پارٹی ہماچل میں تمام 68سیٹوں کے لئے اپنے امید واروںکا اعلان کرچکی ہے اور وہ ہماچل میں کانگریس کے خیمہ میں نقب لگا سکتی ہے ۔لیکن کانگریس بھی اپنے منشور اور اعلان سے کافی مطمئن ہے ،اسے لگ رہا ہے کہ اس کا انتخابی منشور لوگوں میں کانگریس کے تئیں اعتماد پیدا کرنے اوربھروسہ قائم کرنے میں کافی معاون ثابت ہوگا ۔در اصل پرینکا گاندھی رےاست میں مقیم ہیں اور وہ جم کر ریلیاں کررہی ہیں،ان کا نوجوانوں سے ایک لاکھ نوکرےوں کا وعدہ ہے ۔ لیکن بی جے پی کے انتخابی اعلانات بھی کم لبھاؤنے نہیں ہیں ،بی جے پی کی پوری ٹیم ہماچل کے محاذ کو سر کرنے کی کوشش کررہی ہے ،ایک طرف جے پی نڈا کانگریس کے دور میں اسکیموں کے عدم نفاذ پر آنسو بہاتے اور منالی سرنگ ’اٹل ٹنل‘ کے بنانے کاحوالہ دے کر اپنی حصولےابی سمجھارہے ہیں تواس کے ساتھ وہ کانگریس کو ناکام ثابت کرتے بھی نظر آئے۔غور طلب ہے کہ بی جے پی حال ہی میں زعفرانی کارڈ پھینکتے ہوئے یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کا وعدہ کچھ دن قبل ہی کرچکی ہے ، ایسے میں اس کی سخت گیر ہندوتوا پالیسی کو مہمیز کئے جانے کی بڑی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔لیکن اس بیچ خبر ہے کہ ہماچل میں نوجوان اس سے کافی ناراض چل رہے ہیں،جو بی جے پی حکومت کی اگنی ویر اسکیم سے ناراض ہیں اور فوج میں بھرتی کے منتظر بیٹھے ہیں ،جس کےلئے انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی ہری جھنڈی کا شدت سے انتظار ہے۔ لیکن کیا بی جے پی کے پاس ایسی کوئی جادوئی چھڑی ہے جوان کی ناراضگی کو دور کردے اور مطالبہ پورا کردے ؟۔ایسے میں ناقدین کا سیدھا سوال ہے کہ بی جے پی محض ’اٹل ٹنل‘ کی بات کر کے اور نوجوانوں کو نظر انداز کر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتی ،اس طرح وہ رےاست کو فتح کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔جبکہ اسے ہر صورت نوجوانوں کے درد اور شکاےت کا زالہ کرنے نیز روزگار دےنے کابھی وعدہ کرنا پڑے گا ۔
بہر کیف ہماچل میں اسمبلی الیکشن میںمیدان دوبارہ جیتنا بی جے پی کےلئے کچھ مشکل ثابت ہو سکتا ہے ،کیونکہ اس کے پاس دکھانے کےلئے وہ سب کام نہیں ہیں جن کو عوام جاننا چاہتے ہیں۔ایسے میں ہماچل میں سیدھا مقابلہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ہے۔ کانگریس اس وقت اپوزیشن میں ہے لیکن اس زمین ہموار ہونے کے امکانات زےادہ ہیں ۔ ایسے میں بہوجن سماج پارٹی کے رےاستی الیکشن میںکود پڑنے کے ماےا وتی کے اعلان کے بعد کانگریس کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ستانے لگا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist