حاجی اللہ کے خاص مہمان ہیں، اللہ حاجی کی دعائیں قبول کرتا ہے، حاجی جس کسی کے لئے بھی دعا کرتا ہے وہ بھی قبول ہوتی ہے، آپ جہان اپنے لئے اپنے گھر والوں اور رشتہ داروں کے لئے دعائیں مانگیں گے، وہیں ہم تمام حاضرین اور تمام امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام فرماتے ہوئے ملک وملت کی سربلندی کے لئے بھی دعا مانگیں، ان خیالات کا اظہار کاماریڈی سے عازمین حج کے قافلہ کی روانگی کے موقع پر حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ نے ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی نے کیا، نیز سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کے اراکین و ذمہ داران بالخصوص میر مبشر علی
عامر، محمد جاوید علی نے عازمین حج کی جو خدمت انجام دیتے آرہے ہیں، وہ محض اللہ کی رضا کے لئے ہے، حکومتی سطح سے کوئی تعاون یا کسی سیاسی جماعت سے کوئی مفاد وابستہ نہیں ہوتا ہے، موجودہ حکومت کے ذمہ داران سے وقتا فوقتا عازمین حج سے متعلق قانونی اعتبار سے محکمہ ومتعلقہ افراد سے رہنمائی لی جاتی ہے، مرزا حفیظ بیگ فلور لیڈر مونسپل کونسل کاماریڈی ورکن ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کےساتھ ہرممکنہ خدمت انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا، الحاج مقصود احمد ایڈوکیٹ نے حجاج کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور الحاج سید عظمت علی سکریٹری ضلع حج سوسائٹی نے عازمین کی سہولت کے لئے کاماریڈی ضلع ہیڈکوارٹر پر منی حج ہاؤس اور دینی خدمات کی انجام دہی کے لیے حکومت وقت سے زمین مختص کرکے تعمیر کی طرف توجہ دلائی، نیز MLA گمپاگوردھن صاحب نے رضامندی کا اظہار کیا، اور تمام عازمین وعازمات سے ملک کی ترقی اور خوشحالی گنگا جمنی تہذیب کی برقراری کیلئے دعاؤں کی گزارش کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا، حافظ محمد بابر علی کی تلاوت کلام پاک اور حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی کی نعت سے پروگرام کا آغاز ہوا، میر مبشر علی عامر آرگنائزر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر کاماریڈی کے علماء حفاظ کرام کے علاوہ مسلم مونسپل کونسلرز سیاسی قائدین رشتہ دار دوست احباب نے لبیک اللھم لبیک کی صدا اور پرنم آنکهوں سے عازمین کے قافلہ کو روانہ کیا، جناب عبدالواحد علی رکن مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی وعبدالقدیر صاحب باورچی ہوٹل نے عازمین کی بھرپور خدمت کی۔












