• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اکتوبر 20, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مقامی یونٹ ہی جمعیۃعلماکی اصل طاقت اورپہچان ہیں

جمعیۃ علماضلع شمال مشرقی دہلی کی مجلسِ عاملہ کے اجلاس سے مولانامحمد دائود امینی کا خطاب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 13, 2023
0 0
A A
مقامی یونٹ ہی جمعیۃعلماکی اصل طاقت اورپہچان ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ،12جون ، ہماراسماج:جمعیۃ علما ضلع شمال مشرقی دہلی کا اجلاس بمقام مدینہ مسجد اندرا وہار مصطفیٰ آباد دہلی میں ضلع کے نائب صدر مولانا شکیل احمد قاسمی مہتمم جامعہ شاہ ولی اللہ لونی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔جس میں مفتی محمد عاقل مکہ مسجد کی تلاوت ، وقاری ارشد جامعہ مدینۃ العلوم کی نعت النبی اور مفتی محمد عارف شاہد قاسمی سکریٹری جمعیۃ علما یونٹ مصطفی آباد کی نظامت سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔ اولاً صدرِ مجلس مولانا شکیل احمد قاسمی کا مفصل خطاب اجلاس کی غرض و غایت کے عنوان سے ہوا جس میں انھوںکہانے مرکزی جمعیۃ علماہند کے حسنِ انتخاب پر ہمارے ضلع مشرقی دہلی کو مثالی ضلع بنانے کی کوشش و فکر کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔جمعیۃ علماضلع مشرقی دہلی کے ناظم اور اس اجلاس کے روحِ رواں مولانا اخلاق قاسمی نے اپنے خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے کہا ضلع کی تمام یونٹوں میں جمعیۃ علماکے جو بھی شعبہ جات قائم ہیں ان کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہر شخص تک جمعیۃ کا فیض مکمل طور پر پہنچ سکے بطور خاص امن فیلو شپ میں بھی شامل ہونے پر زور دیا ۔جمعیۃ علماضلع مشرقی دہلی کے صدرِ محترم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے کہا ابھی ہمارے ضلع میں صرف آٹھ یونٹیں ہیں جبکہ ضلع کافی بڑا ہے یہ 8نہیں 16یونٹیں ہونی چاہئیں، جب کہیں کام قابو میں آسکے گا ، اور پھر جمعیۃ علماکے شعبہ دینی تعلیمی بورڈ دہلی کے صدرِ محترم اس اجلاس کے سرپرست اعلیٰ مولانا داؤد امینی مہتمم مدرسہ باب العلوم جعفر آباد دہلی نے اپنے مفصل اور کلیدی خطاب میں فرمایا جمعیۃ علما ہند ایک دستوری جماعت ہے اس کی پہچان اور طاقت آپ ہیں جمعیۃ علماآپ ہیں اس لئے آپ جمعیۃ علماکے تمام کام عبادت سمجھ کر کیا کریں جو میں یقین کے ساتھ کرتا ہوں ۔اور پھر الحمد للہ تمام یونٹوں کے صدور و نظمانے عزائم کئے کہ ہم انشاء اللہ اپنی اپنی یونٹوں میں جمعیۃکے جو شعبہ جات قائم ہیں ،ان میں مزید تیزی اور مضبوطی لائیںگے اور جو شعبہ ابھی تک شروع نہیں ہوسکے ان کو بھی بہت جلد شروع کریںگے ۔قابل ذکرہے کہ تمام ذمہ داران نے محکمہ شرعیہ کو بھی مضبوط کرنے کیلئے عزم مصمم کیا۔اس موقع پر جمعیۃعلماضلع شمال مشرقی دہلی کے عہد ِ داران ، ذمہ داران و ممبران بڑی تعداد میں موجود رہے ، جن میں مفتی شوقین قاسمی صدر جمعیۃ علمایونٹ مصطفی آباد دہلی ،مولانا محمد احمد کریمی القاسمی جنرل سکریٹری یونٹ مصطفی آباد ،مولانا شمس القمر امینی مدرسہ باب العلوم جعفر آباد ،مولانا اویس مدرسہ باب العلوم جعفرآباد، الحاج بابو میواتی ،مولانا طاہر خطیب دلشاد مسجد ،مفتی ثاقب ناظم مرکز المسلم ،مفتی انور بلال مسجد ،مولانا رضوان انجم ، قاری ولی اللہ خان مہتمم مدرسہ تجوید القرآن ،مولانا آس محمد تھانوی ،مفتی شاکر صدر یونٹ شیو وہار ،مفتی ریحان قاسمی ویلکم ،مفتی طاہر فاروقیہ مسجد ،قاری شہران ،مفتی حشمت قاسمی ،مفتی اسعد قاسمی ،مفتی سلیم اللہ خان ،مفتی جاوید نور مسجد ،قاری ارشد ناظم مدرسہ مدینۃ العلوم ،قاری مستقیم ،مولانا مزمل قاسمی ،مفتی شاہنواز سنہری مسجد ،مولانا انس منیٰ مسجد ،مولانا فرقان برجپوری ،مولانا شمیم مکی مسجد،مفتی عبد الرؤف ،حافظ انیس منیٰ مسجد ،مفتی فرقان صوفیہ مسجد ، مولانا روض الدین ،مولانا کلیم الدین،مفتی اکرم بلال مسجد کھجوری ،حافظ نزاکت چاند مسجد کھجوری ، الحاج اسلم خان وغیرہ ، بڑی تعداد عوام و خواص موجود رہے ۔بعد دعاانتظامیہ کی جانب سے اجلاس اور پر تکلف ظہرانہ کی تقریب میں شرکت فرمانے پر مہمانوں کو شکر یہ کے ساتھ رخصت کیا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist