• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 12, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

دشمنی چھوڑ ، دوستی کی راہ پر امریکہ-ایران گامزن!

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 13, 2023
0 0
A A
دشمنی چھوڑ ، دوستی کی راہ پر امریکہ-ایران گامزن!
Share on FacebookShare on Twitter

گلوبل آرڈر اس قدر تیزی سے بدل رہا ہے کہ کون ملک کب کس کا دوست اور کس کا دشمن بن جائے ،کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔ دوستی اور دشمنی کی غیر یقینی صورتحال کے بیچ عالمی سطح پر ایک اور نئی تصویر ابھر کر سامنے آرہی ہے جس میں دو دشمن ملک ایک دوسرے کے قریب آتے نظرآرہے ہیں۔ دراصل اسرائیل کو ایسا لگنے لگا ہے کہ امریکہ خفیہ طور پر ایران کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات بہت جلد بحال ہوسکتے ہیں۔ حالانکہ دنیا ابھی تک یہی مانتی ہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین مخاصمت اپنے شباب پر ہے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر طرح طرح کی پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیوں کی لمبی فہرست ہے اور ایران کی جانب سے امریکہ کو لعن طعن کی ایک مکمل ڈائری ۔ لیکن ان تمام چیزوں کے ہوتے ہوئے بھی اندرون خانہ ایسا کچھ چل رہا ہے جس کی وجہ سے اسرائیل بہت ہی زیادہ پریشان ہے۔ اسرائیل کی پریشانی اس لئے بھی جائز ہے چونکہ ایران اور اسرائیل دونوں ایک دوسرے کو اپنا سب سے بڑا دشمن مانتے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے خلاف قدم یا ہتھیار اٹھانے کا ایک بھی موقع ضائع نہیں کرتے۔وہیں دوسری جانب امریکہ کو اسرائیل اپنا خاص دوست مانتا ہے جس کے کاندھے کا استعمال کرکے اس نے ایران کے خلاف طرح طرح کے جال بننے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایسے میں اگر ایران اور امریکہ صلح کی طرف بڑھتا ہے تو پھر اسرائیل کے پیٹ میں زور کا درد اٹھنا بنتا ہے۔
دراصل اسرائیل کے موثر عبرانی اخبار’ یدیعوت احرونوت‘ نے اسرائیل کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے یہ رپورٹ شائع کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیا ن معاہدے تک پہنچنے کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔ اسرائیل کے لئے پریشانی کا سبب بننے والی اس خبر کے بیچ اب اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ آئندہ جمعرات کو اپنے امریکی ہم منصب لائڈ آسٹن سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ خبر ہے کہ یہ ملاقات کسی یورپی ملک میں ہو گی مگر اس کے بارے میں اخبار نے وضاحت پیش نہیں کی ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے اپنے وزراء کو امریکی انتظامہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتوں سے روک دیا ہے، جو اپنے آپ میں یہ ثابت کرتا ہے کہ دھواں یونہی نہیں اٹھ رہا ہے۔ اخبارکے رپورٹس کے مطابق جب تک انہیں وائٹ ہاؤس کی طرف سے باضابطہ دعوت نامہ موصول نہیں ہو جاتا اس وقت تک اسرائیلی وزراء امریکہ نہیں جائیں گے۔اسرائیلی حکام کے مطابق نتن یاہو کو امریکہ کی دعوت نہ دینے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس طرح کا دورہ ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو برباد کر سکتا ہے۔ چونکہ ایک طرف ایران سے دوستی کی بات ، دوسری طرف اسرائیل کے ساتھ چائے نوشی،یہ ایران کو قطعی منظور نہیں ہوگا،اسی سے بچنے کیلئے امریکہ فی الحال اسرائیل سے دوری بنانے میں عافیت محسوس کررہا ہے۔
اہم بات یہ بھی ہے کہ امریکہ ان دنوں ایران کے ساتھ نہ صرف جوہری فائل سے متعلق بالواسطہ بات چیت کر رہا ہے بلکہ قیدیوں کے تبادلے اور تمام شعبوں میں "در پردہ مفاہمت” تک پہنچنے کی بھی کوشش کررہا ہے۔ اندر کی خبر یہ بھی ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ ایک طویل مدتی معاہدہ چاہتا ہے لیکن اسرائیل کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تہران انتظامیہ اس سے اتفاق نہیں کرے گی اور 2015ء کے جوہری معاہدے کی واپسی کا مطالبہ جاری رکھے گی۔ البتہ یہ ہوسکتا ہے کہ قید یوں کی رہائی اور ایرانی فنڈز کے اجراء پر معاہدے طے پا جائیں جو تہران پر عائد پابندیوں کی وجہ سے تاخیرکا شکار ہے۔ اس کے بدلے میں ایران کو کئی شرائط پوری کرنی ہوں گی جن میں جوہری تنصبا ت پر کنٹرول بحال کرنے اور یورینیم کی افزودگی کو روکنے کے لئے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ وعدہ بھی شامل ہے۔ حالانکہ اسرائیل اس بات کو تسلیم کررہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ سے زیادہ سخت موقف اب یوروپ اختیار کررہا ہے اور یہ تب ہوا ہے جب سے روس یوکرین جنگ میں ایران نے کھل کر روس کی مدد کی ہے اور یوکرین کے خلاف جاکر روس کا ساتھ دیا ہے۔ ایران کے اس فیصلے نے گرچہ یوروپ کی دشمنی کو ہوا دے دی ہے لیکن امریکہ کے ساتھ سرد جنگ قریب قریب ختم ہونے والی ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر اسرائیل کو امریکہ کے بجائے یورپین سہارے کی تلاش ہوگی اور شاید اسرائیل نے اس سمت میں سوچنا بھی شروع کردیا ہے۔ چونکہ اسرائیل اس بات سے بحسن وخوبی واقف ہے کہ امریکہ اپنے مفاد کیلئے کسی بھی دوست کو کہیں پر بھی قربان کرسکتا ہے۔
رحمت کلیم

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    مارچ 12, 2026
    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    مارچ 12, 2026
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist