• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

کسان احتجاج کے دوران’انڈیا نے ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی‘: ٹوئٹر کے بانی اور سابق سی ای اوجیک ڈورسی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 13, 2023
0 0
A A
کسان احتجاج کے دوران’انڈیا نے ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی‘: ٹوئٹر کے بانی اور سابق سی ای اوجیک ڈورسی
Share on FacebookShare on Twitter

ٹوئٹر کے بانی اور سابق سی ای او جیک ڈورسی نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا میں کسانوں کی تحریک کے دوران حکومت نے انہیں ٹوئٹر بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ان سے کئی ایسے انڈین صحافیوں کے اکاؤنٹس بند کرنے کو کہا گیا جو حکومت کے ناقدین تھے۔انڈیا کی حکومت نے جیک ڈورسی کے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔ مودی حکومت میں الیکٹرانکس اور ٹیکنالوجی وزیر راجیو چندر شیکھر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈیا میں نہ تو ٹوئٹر کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا اور نہ ہی کسی کو جیل بھیجا گیا۔واضح رہے کہ 2021 میں دہلی پولیس نے ٹویٹر کے دہلی آفس کا دورہ کیا تھا جسے اس نے ’سروے‘ اور ’روٹین پراسیس‘ کہا تھا۔ پولیس کا یہ دورہ ٹوئٹر کے ذریعے بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا کے ایک ٹوئیٹ کو ’مینیپولیٹیڈ میڈیا‘ کے طور پر ٹیگ کرنے کے محض چند گھنٹوں کے بعد ہوا تھا۔ مودی حکومت نے اکثر گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر کو اپنے پلیٹ فارمز پر جعلی یا ’انڈیا مخالف‘ مواد سے نمٹنے کے لیے ناکافی کوشس کرنے، یا قواعد کی تعمیل نہ کرنے پر تنقید کی ہے۔ان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے انڈیا کے الیکٹرانکس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے کہا ہے کہ یہ ٹوئٹر کی تاریخ کے ایک مشکوک دور پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ جیک ڈورسی کی قیادت میں ٹوئٹر اور ان کی ٹیم مسلسل انڈین قوانین کی خلاف ورزی کر رہی تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ 2020 اور 2022 کے درمیان اس نے انڈیا کے قوانین پر عمل نہیں کیا۔ ٹویٹر نے بالآخر جون 2022 میں قوانین کی تعمیل کی۔
جیک ڈورسی نے اس انٹرویو کے دوران انڈیا کے علاوہ ترکی اور نائجیریا کا بھی ذکر کیا جہاں کپمنی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جیک ڈورسی کا دعویٰ اور حکومت کی تردید
واشنگٹن میں مقیم یوٹیوب چینل سے انٹرویو کے دوران جیک ڈورسی سے پوچھا گیا کہ ’دنیا بھر سے طاقتور لوگ آپ کے پاس آتے ہیں اور ہر طرح کے مطالبات کرتے ہیں، آپ اخلاقی اصولوں پر یقین رکھتے ہیں تو آپ ان حالات سے کیسے نکلتے ہیں؟‘ اس سوال کے جواب میں انہوں نے انڈیا کی مثال دی۔ انہوں نے کہا کہ ’مثال کے طور پر انڈیا ایک ایسا ملک ہے جہاں سے کسان تحریک کے دوران ہمارے پاس کئی مطالبات آ رہے تھے۔ بعض صحافی جو کہ حکومت کے ناقدین تھے، ان کے بارے میں، ایک طرح سے ہمیں کہا گیا کہ ہم انڈیا میں ٹوئٹر کو بند کردیں گے، انڈیا ہمارے لیے ایک بڑی مارکیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ’ ہم سےکہا گیا کہ اگر آپ نے ہماری بات نہ سنی تو آپ کے ملازمین کے گھروں پر چھاپے ماریں گے، ہم آپ کا دفتر بند کر دیں گے۔‘ انہوں نے مزید کہا ’یہ سب انڈیا میں ہو رہا تھا، جو ایک جمہوری ملک ہے۔‘جیک ڈورسی کے تبصروں نے ایک بار پھر مودی کے دور حکومت میں فعال غیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو درپیش جدوجہد پر روشنی ڈالی ہے۔
کسانوں کی تحریک کے دور کا ذکر کرتے ہوئے راجیو چندر شیکھر نے کہا، ’جنوری 2021 کے مظاہروں کے دوران بہت سی گمراہ کن معلومات تھیں اور یہاں تک کہ قتل عام کی خبریں بھی آرہی تھیں جو کہ بالکل جعلی تھیں۔ حکومت ہند اس طرح کی معلومات کو پلیٹ فارم سے ہٹانے کے لئے پابند تھی کیونکہ اس طرح کی جعلی خبریں صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہیں‘۔انہوں نے ٹوئٹر پر امتیازی رویہ اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے امریکہ میں ہونے والی پیش رفت کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا، ’جیک کے دور میں ٹوئٹر کا امتیازی رویہ اس سطح پر تھا کہ انہیں انڈیا میں گمراہ کن معلومات کو ہٹانے میں مسئلہ تھا لیکن امریکہ میں نہیں‘۔
یہاں یہ واضح کر دیں کہ اپریل میں جاری ٹوئٹر کی ’ٹرانسپیرینسی رپورٹ‘ کے مطابق انڈیا ٹوئٹر سے مواد ہٹانے کے مطالبے کے معاملے میں دنیا میں سب سے آگے ہے۔کسان تحریک کے دوران اکاؤنٹ پر پابندی کے وقت ٹوئٹر اور حکومت ہند کے درمیان ٹکراؤ کی خبریں بھی آئی تھیں۔ انڈیا کے اس وقت کے مرکزی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد نے بھی فروری 2021 میں ٹوئٹر پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا تھا۔

2021 کے یوم جمہوریہ کے دن دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں نے ‘ٹریکٹر پریڈ’ کا اہتمام کیا تھا، اس دوران دارالحکومت کے مختلف حصوں میں پُرتشدد واقعات دیکھنے میں آئے۔ لیکن سب سے زیادہ چرچا دہلی کے لال قلعہ اور ارد گرد ہوئے تشدد پر ہوئی جس کے بعد حکومت نے ٹوئٹر کو تقریباً 1100 اکاؤنٹس بلاک کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سوشل میڈیا پر سوالات
ناقدین کا کہنا ہے کہ اس تنازعہ کہ وجہ انٹرنیٹ سے متعلق ایک نیا قانون ہے جو ٹوئٹر اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو حکومت کی براہ راست نگرانی میں لاتا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ قوانین کا مقصد غلط معلومات اور نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنا ہے لیکن ماہرین کو خدشہ ہے کہ یہ سنسرشپ کا باعث بنے گا۔
جیک ڈورسی کے حالیہ انٹرویو نے ناقدین کے ان سوالات کو پھر سے زندہ کر دیا ہے۔
یوتھ کانگریس لیڈر سری نواس بی وی نے جیک کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا، ’مدر آف ڈیموکریسی انفلٹرڈ جبکہ صحافی رانا ایوب نے جیک ڈورسی کے الزاما تکو مہلک قرار دیا ہے۔

اسی دوران سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے جیک ڈورسی کا بیان ٹوئٹر پر شیئر کیا اور نشاندہی کی کہ ’حکومت ہند نے ٹوئٹر سے کسانوں کی تحریک اور حکومت کے ناقدین کو بلیک آؤٹ کرنے کو کہا‘۔

کانگریس کے ایک رہنما اور کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے کے دفتر سے منسلک گورو پادھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا، ’یہ ایک اور واضح پیغام ہے کہ مودی اوروزیر داخلہ امیت شاہ آزادی اظہار سے کتنے خوفزدہ ہیں‘۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    مارچ 26, 2026
    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    مارچ 26, 2026
    وندے ماترم کسی پر لازم نہیں: سپریم کورٹ کی وضاحت

    وندے ماترم کسی پر لازم نہیں: سپریم کورٹ کی وضاحت

    مارچ 26, 2026
    کانگریس کا خواتین ریزرویشن کے معاملے پر  وزیراعظم نریندر مودی پر یو ٹرن لینے کا الزام

    کانگریس کا خواتین ریزرویشن کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی پر یو ٹرن لینے کا الزام

    مارچ 26, 2026
    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    مارچ 26, 2026
    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    مارچ 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist