• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اکتوبر 20, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

تمل ناڈو کے وزیر سینتھل بالاجی کو 28 جون تک عدالتی حراست میں بھیجا گیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 15, 2023
0 0
A A
تمل ناڈو کے وزیر سینتھل بالاجی کو 28 جون تک عدالتی حراست میں بھیجا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

چنئی، 14 جون : تمل ناڈو میں پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے بدھ کے روز تمل ناڈو کے بجلی اور آبکاری کے وزیر وی سینتھل بالاجی کو 28 جون تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کیے جانے کے بعد، پرنسپل سیشن جج نے وزیر موصوف کو ای ڈی کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر 28 جون تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔اس سے قبل جج نے وزیر کی صحت کی حالت کا پتہ لگانے کے لئے اسپتال کا دورہ کیا۔ اسپتال میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے کیونکہ دراوڈ منیترا کزاگھم (ڈی ایم کے ) کے رہنماؤں کی بڑی تعداد اسپتال کے سامنے جمع تھی۔ سکیورٹی انتظامات میں مسلح مرکزی نیم فوجی دستے اور آر اے ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔چنئی میں وزیر کی رہائش گاہ اور ریاستی سکریٹریٹ میں ان کے چیمبر پر ای ڈی کے چھاپے کے دوران 17 گھنٹے تک دستاویزات کی جانچ کی گئی، جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔وزیر موصوف کو بدھ کے روز جب پوچھ گچھ کے لیے ایک کار میں ای ڈی کے دفتر لے جایا جا رہا تھا، تو تقریباً 2.30 بجے انھوں نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد انھیں اوماندور گورنمنٹ ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اسپتال کی طرف سے جاری کردہ میڈیکل بلیٹن میں کہا گیا، [؟]مسٹر سینتھل بالاجی کا کورونری انجیوگرام کرایا گیا۔ انجیوگرام میں ان کی تینوں شریانیں مسدود ہونے کا انکشاف ہواجس کے لیے CABG بائی پاس کا مشورہ دیا گیا اور جلد از جلد سرجری کا مشورہ دیا گیا۔اس کے بعد انہیں پرائیویٹ اسپتال لے جانے کی امید تھی۔ وزراء کی ایک ٹیم نے اسپتال کا دورہ کیا اور ان کے احوال کے بارے میں دریافت کیا۔ بعد میں مسٹر اسٹالن نے اسپتال کا دورہ کیا اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔اسپتال میں مسٹر بالاجی سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں مسٹر اسٹالن نے کہا کہ ای ڈی کے اہلکاروں نے وزیر کو اس حد تک ہراساں کیا کہ انہیں سینے میں درد ہونے لگا۔ انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ وزیر کو اس طرح کیوں ہراساں کیا جا رہا ہے جب انہوں نے ای ڈی کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کرنے کا وعدہ کیا تھا۔مسٹر بالاجی سے جس انداز میں پوچھ گچھ کی گئی اس پر سوال کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ ڈی ایم کے ڈرانے سے نہیں گھبراتی ہے ۔ بی جے پی کی پالیسی کے لیے عوام اسے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں سبق سکھائیں گے ۔مسٹر اسٹالن نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ مسٹر سینتھل بالاجی ذہنی طور پر بیمار تھے اور تحقیقات کی آڑ میں ان کا جسمانی استحصال کیا جا رہا ہے ۔ ان کو اس حد تک پریشان کیا کہ ان کے سینے میں درد ہونے لگا۔ رات 2 بجے تک اس کے ساتھ ایسا کرنے کے بعد بالآخر وہ انہیں اسپتال لے آئے جہاں وہ اب آئی سی یو میں ہیں۔مسٹر اسٹالن نے پوچھا کہ جب وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کی بات کر رہے تھے تو انہیں کیوں ہراساں کیا گیا۔کل ای ڈی کی کارروائی سے دو ہفتے قبل کرور اور کوئمبٹور میں وزیر سینتھل بالاجی کے مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے تھے ۔ کرور میں ان کے بھائی وی اشوک کمار کے ٹھکانے پر بھی چھاپے مارے گئے تھے ۔مسٹر اسٹالن نے کہا کہ ای ڈی کی جانب سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں بشمول ڈی ایم کے کے اتحادیوں، کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے اور مختلف ریاستوں جیسے دہلی اور مغربی بنگال کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ساتھ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی لیڈروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔
سی پی آئی (ایم) نے وزیر کی گرفتاری کو مرکز کی بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کی طرف سے سیاسی انتقام کی کارروائی قرار دیا۔ای ڈی کی کل کی کارروائی سے دو ہفتے قبل محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے مسٹر سینتھل بالاجی کے بھائی اور ان کے خاندان کے افراد اور متعلقین کے گھروں پر بھی چھاپے مارے تھے ۔سپریم کورٹ نے کرائم برانچ کو 16 مئی کو مسٹر بالاجی کے خلاف 2011-15 کے درمیان اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت میں ٹرانسپورٹ کے وزیر رہتے ہوئے نوکری کے بدلے نقدی کے گھوٹالے کی تحقیقات شروع کرنے کے لیے ہری جھنڈی دی تھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist