• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 8, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

قومی زبان کا تحفظ و فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے:پروفیسر شیخ عقیل احمد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 16, 2023
0 0
A A
قومی زبان کا تحفظ و فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے:پروفیسر شیخ عقیل احمد
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،15جون ،پ:ہماراسماج:سرکاری محکموں کے انتظامی امور میں ہندی زبان کے استعمال کے تعلق سے وزارت تعلیم کی ہدایات پر عمل آوری کے تعلق سے عمومی بیداری پیدا کرنے کے لیے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں آج ایک ہندی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں دفتری امور میں انگریزی کے بجائے ہندی زبان استعمال کرنے پر زور دیا گیا۔اس ورکشاپ میں بطورمقررخصوصی وزارت تعلیم کے جوائنٹ سکریٹری(محکمہ راج بھاشا) جناب جگدیش رام پَوری نے شرکت کی۔ورکشاپ کے شروع میں کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے موقر مہمان کو گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا اور اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ ہندی ہماری قومی زبان ہے جس کا فروغ اور تحفظ ہر ہندوستانی کی ذمے داری ہے اور جس طرح مادری زبان کے تئیں ہمارے دلوں میں عزت و احترام پایا جاتا ہے اسی طرح قومی زبان کے تئیں بھی ہمارے دل میں احساسِ احترام ہونا چاہیے۔انھوں نے اردو اور ہندی کے باہمی رشتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں زبانیں دراصل ایک ہیں،ان میں صرف رسم الخط کا فرق ہے اور اردو و ہندی دونوں زبانوں کا فروغ ایک دوسرے سے وابستہ ہے،دونوں میں سے کسی ایک کو الگ کرکے ہم دوسری زبان کا فروغ نہیں کر سکتے،اس لیے ہمیں ہندی اور اردو دونوں زبانوں کی ترقی اور ان کے تحفظ کے لیے کام کرنا چاہیے۔مہمان مقرر جناب جگدیش رام پَوری نے اپنی گفتگو میںہندی کے قومی زبان بننے کے قانونی سفر پر دلچسپ انداز میں روشنی ڈالی اورکہا کہ ہندی ہماری قومی زبان ہے اور اس کی حفاظت کرنا ، اسے اپنے شب وروز کے کاموں میں استعمال کرنا ہم سب کا فریضہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم ہندی زبان پر تو بہت بات کرتے ہیں، مگر جب ہندی میں پڑھنے لکھنے کی باری آتی ہے تو ہم اسے اپنے لیے مناسب نہیں سمجھتے یا جھجھک محسوس کرتے ہیں، یہ آجکل کے پڑھے لکھے لوگوں کا عمومی مزاج بن گیا ہے۔حالاں کہ دنیا کے جتنے ترقی یافتہ ممالک ہیں ان کی ترقی اور کامیابی کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ ان کے یہاں تمام موضوعات کو مادری اور قومی زبان میں ہی پڑھایا اور سکھا جاتا ہے،ٹکنالوجی اور سائنس کو بھی وہ اپنی زبان میں ہی سیکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں بھی اپنی قومی زبان کے تئیں اسی قسم کا احساس اپنے اندر پیدا کرنے کی ضرورت ہے،تبھی قومی زبان کو اس کا صحیح مقام مل سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لینے،صحیح سمت میں محنت اورلگن کی ضرورت ہوتی ہے تبھی ہم منزل تک پہنچ سکتے ہیں، سرکار نے قومی زبان کی ترقی اور اس کے فروغ کے لیے قانون بنادیا ہے،اس کے لیے ترجمہ اور تربیت وغیرہ کے مختلف منصوبے بھی چل رہے ہیں،مگر ان میں کامیابی تبھی ملے گی جب ہم صحیح فیصلے اور محنت و لگن کے ساتھ اپنی قومی زبان کی ترقی کا عہد لیں اور اپنی عملی و علمی سرگرمیوں کا اسے حصہ بنائیں۔آخر میں پروفیسر شیخ عقیل احمد نے مہمان مقرر کا شکریہ ادا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    مارچ 7, 2026
    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    مارچ 7, 2026
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist