• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

مانجھی نے پھر چھوڑا نتیش کمار کا ساتھ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 16, 2023
0 0
A A
مانجھی نے پھر چھوڑا نتیش کمار کا ساتھ
Share on FacebookShare on Twitter

یوں تو عام انتخاب سے قبل پورے ملک میں سیاسی سمجھوتوں کا سلسلہ جاری ہے اور علاقائی پارٹیاں سب سے زیادہ سرگرم ہیں ۔خاص طور پر بہار کی سیاست پر نظر ڈالیں تو وہاں سیاسی سرگرمی عروج پر ہے۔ 2019 کے انتخاب کے بعد بہار میں نتیش کمار فی الوقت بہت مضبوط حالت میں ہیں کیونکہ آر جے ڈی سمیت بہار کی زیادہ تر سیاسی پارٹیاں نتیش کمار کے ساتھ ہیں ۔اور اسی لئے کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی بہار میں 2019والا نتیجہ حاصل نہیں کر پائیگی ۔لیکن اب یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ بی جے پی بہار میں نتیش کمار کے محاذی ساتھیوں کو اپنے پالے میں لانے کی کو شش میں سرگرم ہو چکی ہے ۔بی جے پی اس کوشش میں کامیاب بھی ہوتی نظر آرہی ہے کیونکہ کشواہا اور سینی کے بعد اب مانجھی نے بھی نتیش کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔نتیش کمار کی کابینہ سے جیتن رام مانجھی کے بیٹے سنتوش سمن کے استعفیٰ کے بعد نئے سیاسی مساوات کے خدو خال بھی بنتے نظر آ رہے ہیں ۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا بہار میں این ڈی اے کی کشتی کو پار لگانے والا مل گیا ہے؟ 2023 میں بہار میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس یعنی این ڈی اے کی شکل 2015 کے اسمبلی انتخابات کی طرح دکھائی دے رہی ہے۔ 2015 کی بات کریں تو اس وقت رام ولاس پاسوان کی ایل جے پی، اپیندر کشواہا کی آر ایل ایس پی جیتن رام مانجھی کی پارٹی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ تھیں۔
منگل کو ایس سی-ایس ٹی بہبود کے وزیر ڈاکٹر سنتوش سمن کے استعفیٰ کے بعد یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں کہ جیتن رام مانجھی جلد ہی این ڈی اے میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اسی دوران کشواہا نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کرتے ہوئے چراغ پاسوان کو پی ایم مودی کا ایک بار پھر ہنومان بتایا اور کہا کہ وہ ہمیشہ بی جے پی کے وفادار رہیںگے جبکہ چراغ پاسوان کے چچا پشوپتی پارس پہلے سے ہی این ڈی اے کا حصہ ہیں اور مرکزی حکومت میں وزیر ہیں۔ ان لوگوں کے این ڈی اے میں شامل ہونے سے بہار میں 2015 کی اسمبلی جیسی سیاسی مساوات دوبارہ بنتی نظر آ رہی ہے۔ مانجھی کے بیانات سے اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ گرینڈ الائنس سے الگ ہونے کے بعد وہ شراب پالیسی، ریت پالیسی کو لے کر نتیش حکومت پر مسلسل حملے کر رہے ہیں، تو بی جے پی کو بھی مانجھی کے یہ الفاظ پسند آرہے ہیں ۔دوسری طرف سی ایم نتیش کمار کا کا یہ بیان بھی گفتگو کا موضوع ہے کہ عام انتخاب 2023میں بھی ہو سکتا ہے ۔نتیش کمار مانجھی کو لے کر زیادہ فکر مند اس لئے بھی نہیں ہیں کہ مانجھی کی اپنی کوئی مضبوط سیاسی زمین نہیں ہے اور ان کے پارٹی چھوڑنے کا معاملہ نیا نہیں ہے ۔جیتن رام مانجھی کے سیاسی کیرئر پر نظر ڈالیں تو مانجھی نے 33 سالوں میں 7 بار پارٹی بدلی ہے ۔
1980 میں کانگریس کے ٹکٹ پر پہلی بار ایم ایل اے بنے، 1990 میں کانگریس چھوڑ کر جنتا پارٹی میں شامل ہوئے، 1996 میں جنتا دل چھوڑ کر آر جے ڈی میں شامل ہوئے، مانجھی نے 2005 میں آر جے ڈی چھوڑی، 2005 میں جیتن رام نے جے ڈی یو کو چھوڑا۔ مانجھی 2015 میں جے ڈی یو میں شامل ہوئے مانجھی 2015 میں جے ڈی یو کے خلاف باغی جیتن رام مانجھی 2020 میں یو پی اے چھوڑ کر این ڈی اے میں شامل ہوئے، 2022 میں این ڈی اے چھوڑ کر عظیم اتحاد کے ساتھ اقتدار میں آئے۔اور اب گرینڈ الائنس کے23 ؍جون کو ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس سے قبل ان کا رخصت ہونا یہ صاف بتاتا ہے کہ وہ کہیں اور سے گائیڈ ہو رہے ہیں ۔ مانجھی کے اس فیصلے کی وجہ سے ایک طرف گرینڈ الائنس کے لیڈر ان پر حملہ کر رہے ہیں تو دوسری طرف مانجھی کے بیٹے سنتوش سمن نے جے ڈی یو کے صدرللن سنگھ کو جاگیردار کہا ہے۔ تاہم جیتن رام مانجھی کے بیٹے سنتوش سمن کا رویہ گرینڈ الائنس کے خلاف دن بدن سخت ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں این ڈی اے کے لیے 2015 جیسی سیاسی مساوات کے بارے میں قیاس کرنا ضروری ہے۔
دراصل فی الحال بی جے پی کے ساتھ آر ایل جے پی کے پشوپتی پارس مودی کابینہ میں وزیر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چچا سے الگ ہو کر پارٹی بنانے والے چراغ کی محبت بھی وقتاً فوقتاً بی جے پی کے تئیں جھلکتی ہے، وہ خود کو مودی کا ہنومان کہتے ہیں ۔ کشواہا، جو آر ایل ایس پی میں انضمام کے بعد جے ڈی یو میں شامل ہوئے تھے، ایک بار پھر الگ ہوگئے اور ایک نئی پارٹی، آر ایل جے ڈی بنائی۔ ان کے این ڈی اے میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں بھی ہو رہی ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو بی جے پی 2015 کے اسمبلی انتخابات کی مساوات بنانے میں ایک بار پھر کامیاب ہوتی نظر آرہی ہے۔لیکن سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی بہار میں ان تمام چھوٹی پارٹیوں کو زیادہ سے زیادہ دس سیٹیں دینے کے حق میں ہے ۔جبکہ یہ لوگ کم از کم بیس سیٹوں کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن بی جے پی ابھی تک اس کے لئے تیار نہیں ہوئی ہے ۔اب دیکھنا ہے کہ 23کو ہونے والے متحدہ محاذ کی میٹنگ میں کتنی پارٹیاں جمع ہوتی ہیں اور نتیش کمار اپنے ساتھی پارٹیوں کے ساتھ مل کر پورے ملک میں بی جے پی کے مقابلے میں کیا حکمت عملی طے کرتے ہیں ۔
(شعیب رضا فاطمی )

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    مارچ 24, 2026
    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط  پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    مارچ 24, 2026
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist