• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جون 16, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

امن و امان کی برقراری کیلئے حکومت سماج دشمن عناصر سےسختی سے پیش آئے

فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس کا موجودہ حالات کے تناظر میں حکومت سے مطالبہ ، ملت سے مشتعل نہ ہونے کی اپیل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 21, 2023
0 0
A A
امن و امان کی برقراری کیلئے حکومت سماج دشمن عناصر سےسختی سے پیش آئے
Share on FacebookShare on Twitter
ممبئی : فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلمس ریاست مہاراشٹر کے تقریباً تمام مسلم جماعتوں ، تنظیموں اور بااثر شخصیات پر مشتمل متحدہ محاذ ہے، جس کا بنیادی مقصد ریاست و ملک کے مختلف مسائل میں ملت کی بروقت رہنمائی ہے اور حکومت سے موثر نمائندگی بھی کرتی ہے ۔
ریاست و ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں ایک آن لائن میٹنگ لی گئی جس کی صدارت ریاست کے مشہور و معروف تعلیمی ادارے اور انجمن اسلام ممبئی کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے فرمائی اجلاس میں مشہور شیعہ عالم مولانا ظہیر عباس رضوی، علماء کونسل کے جنرل سکریٹری ومسلم پرسنل لاء بورڈ کے ممبر مولانا ڈاکٹر محمود دریابادی، خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت کے امام مولانا سید آغا روح ظفر، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ممبر حافظ اقبال چونا والا، جماعت اسلامی ہند ممبئی کے ناظم عبدالحسیب بھاٹکر اور فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر شیخ عبدالمجیب جالنہ و شاکر شیخ ممبئی نے میٹنگ میں شرکت کی ۔
میٹنگ میں متفقہ طور پر ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ کچھ دنوں سے مذہبی تہواروں کے نام پر پر نفرت پھیلانے کی پالیسی پر تشویش اظہار کیا گیا۔ مسلم حکمرانوں کی تصاویر کو بنیاد بنا کر منظم فساد کروانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پوری ریاست میں بڑے پیمانے پر نفرت کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔ ان سماج دشن عناصر کی کوششوں کوبے اثر بنانے کیلئےمسلمانوں بالخصوص مسلم نوجوانوں کو صبر و تحمل اور حکمت کے ساتھ پرامن طریقے سے اپنے کاموں کو انجام دینا ہوگا۔
  مہاراشٹر مسلمس فیڈریشن کی اس آن لائن میٹنگ میں ذمہ داران نے اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ یہ تمام ہتھکنڈے 2024 کے الیکشن جیتنے کے لئے سماج کے اندر پولرائزیشن کو بڑھاوا دینے کےمقصد سے مسلم نوجوانوں کو اشتعال دلاکر امن کی فضا بگاڑنے کی کوشش ہے ۔ذمہ داران نے ان حالات میں بہترین حکمت عملی کے ساتھ اور سیاسی طور پر اس کا جواب دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
میٹنگ میں طئے کیا گیا کہ ان تمام امور کو لے کر ارباب حکومت سے بات کی جائے گی اور مطالبہ کیا جائے گا کہ سماج دشمن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے، ریاست کے ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ کولہاپور ، اکولہ ،ضلع جلگاؤں ، ضلع احمد نگر میں جو بے گناہ جیل میں ڈال دیئے گئے ہیں ان کی فوری طور پر رہا کیا جائے۔
 ذمہ داران نے میٹنگ میں یکساں سول کوڈ کے سلسلہ میں حکومت کی پیش قدمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔واضح ہو کہ بھارت کے 22ویں لا کمیشن میں 14 جون 2023 کو یکساں سول کوڈ کے سلسلے میں ملک گیر سطح پر مشاورتی عمل شروع کیاگیا ہے۔ جوابات درج کروانے کے لیے انتہائی کم وقت دیا گیا ہے۔ جس سے حکومت کی منشا صاف نظر آتی ہیں۔ 2018 میں لا کمیشن نے 182 صفحات پرمشتمل رپورٹ تیار کی تھی اور حکومت سے صاف کہا تھا کہ ملک کے کسی طبقے کو یکساں سول کوڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے باوجود حکومت کا پھر سے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی جانب قدم بڑھانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ عوام کے جذبات و احساسات کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ فیڈریشن آف مہاراشٹر مسلم نے یونیفارم سول کوڈ کے بارے میں طئے کیا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کی گائیڈ لائن میں کاموں کو انجام دیا جائے گا۔ ساتھ ہی دیگر کمیونٹی اور مذاہب کے لوگوں سے جو یکساں سول کوڈ کے حق میں نہیں ہے ان سے ملاقات کی جائے گی۔
 میٹنگ میں عیدالاضحیٰ کے پیش نظر یہ بات طئے کیا گیا کہ پوری ریاست اور بطور خاص ممبئی میں عیدالاضحیٰ سے قبل سماج دشمن عناصر متحرک ہو جاتے ہیں اور غیر ضروری طور پر قربانی کے جانوروں کو پکڑنا ان کے تاجروں کو ہراساں و پریشان کرکے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،فیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سماج دشمن عناصر سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے۔ ریاست کا امن خراب نہ ہو اس کے لیے ضروری اقدام کیے جائیں۔ ساتھ ہی فیڈریشن مسلمانوں کیلئے عید الاضحیٰ سے قبل قربانی سے متعلق ریاست کی تنظیموں، تحریکوں کے ذمہ داران کی دستخط سے گائیڈ لائن جاری کرے گا۔
 مولانا سید آغا روح ظفر کی دعا پر پر میٹنگ کا اختتام عمل میں آیا۔
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist