• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

کجریوال کھیل بگاڑنے پہنچے راجستھان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 22, 2023
0 0
A A
کجریوال کھیل بگاڑنے پہنچے راجستھان
Share on FacebookShare on Twitter

اسمبلی انتخابات نزدیک آتے ہی کجریوال راجستھان پہنچ گئے ۔ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ میں ان کی کوئی طاقت نہیں ہے، لیکن راجستھان میں وہ گزشتہ کئی ماہ سے زمینی سطح پر تنظیمی ڈھانچہ تیار کرنے میں لگے ہیں ۔ انہوں نے سری گنگا نگر میں ریلی کر گجرات کی طرح مفت کی ریوڑیوں کا اعلان کیا ہے ۔ تین سو یونٹ بجلی مفت، ہر گاؤں میں محلہ کلینک وغیرہ ۔ وہ یہاں گجرات کی طرح ہی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ۔ عام آدمی پارٹی کو گجرات میں صرف پانچ سیٹیں جیتنے میں کامیابی ملی مگر اس نے کانگریس کا بڑا ووٹ شیئر اپنی طرف کھینچ لیا ۔ عآپ کو گجرات میں 12.9 فیصد ووٹ ملے لیکن کانگریس 17 سیٹوں پر سمٹ گئی ۔ عآپ بری طرح ہار کر کانگریس کا کھیل بگاڑ چکی ہے ۔ 27.3 فیصد ووٹ لینے کے باوجود بھی کانگریس کو آزادی کے بعد سب سے بڑی ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ۔ جبکہ کورونا میں حکومت کی بے پروائی، موربی حادثہ اور بی جے پی کارکنوں کی من مانی کی وجہ سے عوام میں بھاجپا کے خلاف شدید غصہ اور اینٹی ان کمبینسی تھی ۔ پھر بھی بی جے پی اپنی حکومت بچانے میں کامیاب ہو گئی ۔
اب تک جتنے بھی الیکشن ہوئے ہیں دہلی، پنجاب کو چھوڑ دیں تو عام آدمی پارٹی بی جے پی کی بی ٹیم بن کر ابھری ہے ۔ وہ کانگریس کے کندھے پر سوار ہو کر ہی آگے بڑھی ہے ۔ بھلے ہی دہلی ہو یا پنجاب، دہلی میں تو اس نے کانگریس کا سوپڑا ہی صاف کر دیا ۔ اروند کجریوال کو معلوم ہے کہ کانگریس کی کمزوری ہی ان کی طاقت ہے ۔ دہلی کی طرح ہی پنجاب میں انہوں نے کانگریس سے ہی اقتدار چھینا ۔ حالانکہ وہاں کچھ حد تک ووٹوں کے بکھراؤ کا بھی انہیں فائدہ ملا ۔ کجریوال ایسی کسی جگہ نہیں جاتے جہاں ان کا سیدھا مقابلہ بی جے پی سے ہو ۔ ایک طرف وہ مرکز کے آرڈیننس کے خلاف کانگریس کی حمایت چاہتے ہیں ۔ اس مقصد کے لئے کجریوال ملکارجن کھڑگے سے بھی مل چکے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف عآپ کے وزیر سوربھ بھارداج نے اپنے بیان میں کہا کہ کانگریس دہلی اور پنجاب کا میدان عام آدمی پارٹی کے لئے چھوڑ دے تو ان کی پارٹی مدھیہ پردیش، چھتس گڑھ اور راجستھان میں کانگریس کے خلاف الیکشن نہیں لڑے گی ۔ اس پر مزید بات ہوتی مگر جس طرح اروند کجریوال نے راجستھان کے سری گنگا نگر میں کانگریس کی دکھتی رگ کو خوب دبایا ۔ انہوں نے کہا کہ سچن پائلٹ کا رو رو کر برا حال ہے لیکن گہلوت کوئی کاروائی نہیں کر رہے ہیں ۔ کانگریس حکومت اور اشوک گہلوت پر جس طرح حملہ کیا اس سے لگتا ہے کہ اپوزیشن اتحاد میں عآپ اور کانگریس کا ساتھ رہنا مشکل ہے ۔ حالانکہ نتیش کمار حزب اختلاف جماعتوں کو سمجھا رہے ہیں لیکن کوئی ایک رائے نہیں بن پا رہی ہے ۔
عام آدمی پارٹی کا شروع سے راجستھان میں فوکس رہا ہے ۔ لیکن ابھی تک وہ کوئی بڑا کرشمہ نہیں کر سکی ۔ 2018 کے اسمبلی الیکشن میں اس کا کھاتہ تک نہیں کھلا تھا ۔ زیادہ تر سیٹوں پر اس کی ضمانت ضبط ہو گئی تھی ۔ کرناٹک میں بھی اس نے 208 امیدوار اتار ے تھے تاکہ بی جے پی کو فائدہ پہنچا سکے ۔ لیکن کرناٹک کے عوام نے اسے فراموش کر دیا ۔ راجستھان میں عام آدمی پارٹی گجرات کی طرز پر الیکشن لڑنا چاہتی ہے ۔ وہاں اس نے بھارتیہ ٹرائبل پارٹی سے اتحاد کیا تھا ۔ پنجاب میں چار پارٹیاں میدان میں تھیں ۔ راجستھان کی صورتحال بھی کچھ اسی طرح کی ہے ۔ یہاں ناگور سے ممبر پارلیمنٹ ہنومان بینی وال کی نیشنل لوک تانترک پارٹی اپنا دم خم دکھانے کو تیار ہے ۔ جاٹ اکثریتی سیٹوں پر بینی وال اچھا مظاہرہ کر سکتے ہیں ۔ بھارتیہ ٹرائبل پارٹی راجستھان کے آدی واسی علاقوں میں موجود ہے۔ کچھ انتخابی حلقوں میں بی ایس پی بھی جیت حاصل کر سکتی ہے۔ 2018 کے الیکشن میں اسے 6 سیٹیں ملی تھیں ۔ بھیم آرمی کے چندر شیکھر راون یہاں کے دلت ووٹوں پر اپنی پکڑ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
کجریوال نے سری گنگا نگر کی ریلی میں سچن پائلٹ کا جس طرح ذکر کیا اس سے لگتا ہے کہ وہ پائلٹ جیسے کسی لیڈر کو اپنے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں ۔ جو فی الحال آسان نہیں ہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا عام آدمی پارٹی راجستھان میں تیسرا مورچہ بنا کر الیکشن لڑے گی ۔ اگر ہنومان بینی وال اور بی ایس پی کے ساتھ عآپ کا اتحاد ہو جاتا ہے تو وہ کانگریس اور بی جے پی کے لئے چیلنج کھڑا کر سکتی ہے ۔ پھر راجستھان کا مقابلہ بے حد دلچسپ ہو جائے گا ۔ کجریوال نے جان بوجھ کر سری گنگا نگر میں ریلی کی ہے ۔ کیونکہ سری گنگا نگر، ہنومان گڑھ سے پنجاب کی سرحد لگتی ہے ۔ یہ سکھ اکثریتی علاقہ ہے شاید اسی لئے انہوں نے اور بھگوت مان نے یہاں پنجاب سے ملتے جلتے مدے اٹھائے ۔ مان نے تو 95 فیصد تقریر بھی پنجابی میں کی ۔ کانگریس نے کجریوال کی ریلی پر اپنا ردعمل ظاہر کرنے میں دیر نہیں لگائی ۔ کانگریس نے اروند کجریوال کے بنگلہ پر خرچ ہوئے پچاس کروڑ کا مدعا اٹھایا ۔ ساتھ ہی بد عنوانی کے الزام میں ستیندر جین اور منیش سسودیا کے جیل میں ہونے کی بات یاد دلائی ۔ واضح رہے عام آدمی پارٹی انا ہزارے کی کرپشن کے خلاف تحریک کے نتیجہ میں بنی تھی ۔ شراب گھوٹالے کے معاملہ میں خود کجریوال سے بھی پوچھ تاچھ کی جا چکی ہے ۔
کانگریس جانتی ہے کہ اگر عام آدمی پارٹی کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو پارٹی کو اس کا نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ کجریوال کانگریس کے ووٹ بینک میں سیندھ لگانے سے نہیں چوکیں گے ۔ راجستھان میں بی جے پی کا کئی خیموں میں بٹے ہونا کانگریس کے لئے راحت کی بات ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ وسندرا راجے سندھیا سے لے کر مرزی وزیر گجیندر سنگھ شیکھاوت، ستیش پونیہ، اشونی ویشنو سمیت ایک درجن لیڈران وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں ہیں ۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا بھی پردے کے پیچھے سے کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔ حالانکہ بی جے پی لیڈران نریندرمودی کے چہرے پر الیکشن لڑنے بات کہہ رہے ہیں ۔ بہر حال راجستھان اسمبلی انتخاب میں جو وقت بچا ہے اس میں یہاں کا سیاسی پارہ دھیرے دھیرے چڑھ رہا ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان حالات میں کانگریس کیا حکمت عملی اختیار کرتی ہے ۔ پارٹی کے اندرونی اختلافات، ناراضگی کو دور کرنے کے لئے کیا قدم اٹھاتی ہے ۔ سچن پائلٹ جاٹ اکثریتی 40 سیٹوں پر کانگریس کے لئے مشکل کھڑی کر سکتے ہیں ۔ کرناٹک الیکشن نے یہ صاف کر دیا ہے کہ اسے پارٹی کے سبھی کارکنوں کو ساتھ لے کر اپنے ایجنڈے پر چناؤ لڑنا ہوگا۔

ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist