• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

عام انتخاب متحد ہوکر لڑینگی حزب اختلاف جماعتیں:نتیش کمار

پٹنہ میں نتیش کی اپیل پرحزب اختلاف کے اہم رہنمائوں کی میٹنگ ، شملہ میں ہوگا اگلا اجلاس

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 24, 2023
0 0
A A
عام انتخاب متحد ہوکر لڑینگی حزب اختلاف جماعتیں:نتیش کمار
Share on FacebookShare on Twitter

نفرت کی سیاست کیخلاف ہم لوگ متحد ہو کر آگے بڑھیں گے:کھڑگے
یہ لڑائی نظریات کی لڑائی ہے ،ہم سب ایک ساتھ کھڑے ہیں، بی جے پی کو شکست دینے کا واحد راستہ اتحاد ہے:راہل
پٹنہ سے آغاز ہوا ہے ،ہم ایک ساتھ کھڑےہیں ،ایک ساتھ ہیں:ممتابنرجی
اب میں بالکل فٹ ہوں، اور میں انھیں (بی جے پی کو) بھی فٹ کر دوں گا:لالو پرساد یادو
یہ وہی ادھو ٹھاکرے ہیں کہ جنہوںنے بابری مسجد گائے جانے پروزیر اعلیٰ رہتے ہوئے اسمبلی میں کہا تھا کہ’’ وہ بابری مسجد گرنے پر بے حد فخر محسوس کرتے ہیںـ:اسد الدین اویسی
اتحاد اپنے فائدے کے لئے ہے ،جبکہ بھارت نشانے پر ہے : اسمرتی ایرانی
کھودا پہاڑ نکلی چوہیا، اگلی میٹنگ کہاں ہوگی ،کب ہوگی کچھ نہیں بتایا گیا: سشیل مودی
سید مجاہد حسین
نئی دہلی /پٹنہ : بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی اپیل پر آج پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی ایک اہم میٹنگ ہوئی ،جس میں ملک بھر کی بی جے پی مخالف 15 پارٹیوں نے شرکت کی۔ تقریباً ڈھائی گھنٹہ چلی اس میٹنگ میں بی جے پی کے خلاف اتحاد قائم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ایک ساتھ لوک سبھا انتخاب لڑنے پر سبھی پارٹیوں میں اتفاق قائم ہو گیا ہے۔ اس میٹنگ کے بعد مزید ایک میٹنگ جلد ہونے والی ہے جس میں کئی اہم فیصلے لیے جائیں گے۔کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے اپوزیشن اتحاد کا عزم ظاہر کیا اور کہا ’’نفرت کی سیاست کے خلاف ہم لوگ متحد ہو کر آگے بڑھیں گے‘‘۔بتا دیں کہ اجلاس میں 15 سے زائد اپوزیشن جماعتیں شریک ہوئیں۔ اپوزیشن کے اجلاس میں شامل ہونے سے پہلے راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس تلنگانہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان میں جیتے گی۔ بی جے پی کا مقصد کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ کانگریس غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کا واحد راستہ اتحاد ہے۔پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو نے لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو شکست فاش دینے کا اپنا عزم ظاہر کیا۔ انھوں نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’میں کئی دنوں کے بعد آپ سے بات کر رہا ہوں۔ اب میں بالکل فٹ ہوں، اور میں انھیں (بی جے پی کو) بھی فٹ کر دوں گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کو تقسیم کر رہی ہے اور نفرت اور تشدد پھیلا رہی ہے جبکہ کانگریس ملک کو متحد کر رہی ہے۔ وہیں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی پٹنہ میں اپوزیشن کے اجلاس سے پہلے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس میںخطاب کرتے ہوئے کہ اکہ میٹنگ اچھی ہوئی اسکی شروعات پٹنہ سے ہوئی ہے،اس میں تین باتیں حل ہوئی ہیں ۔پہلی یہ کہ ہم سب ایک ہیں ،دوسرے یہ کہ ہمیں اپوزیشن نہ بولا جائے ،ہم بھی بھارت ماتا کی جے کرتے ہیں ،منی پور جلنے سے ہمارے اندر بھی آگ ہے۔انہوںنے کہا اگر اگلی بار بی جے پی اقتدار میں آئی تو ملک میں انتخاب نہیں ہوگا!۔ اپوزیشن کی میٹنگ پربی جے پی میں بوکھلاہٹ ہے اور تلملائی ہوئی ہے ۔ اپنا ردعمل دیتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ یہ اتحاد اپنے فائدے کے لئے ہے ،جبکہ بھارت نشانے پر ہے ۔انہوںنے اپوزیشن جماعتوں کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ جو ایک دوسرے کو ایک آنکھ بھی نہیں دیکھنا نہیں پسند کرتے وہ آج میٹنگ کے لئے اکھٹا ہوئے ہیں۔پٹنہ میں بی جے پی کے لیڈر سشیل مودی نے کہا کہ اس میٹنگ میں کچھ بھی نکل کر سامنے نہیں آیا ،کھودا پہاڑ نکلی چوہیا،سشیل مودی نے کہا کہ اگلی میٹنگ کہاں ہوگی اور کہاں ہوگی اس کا کچھ نہیں بتایا گیا۔اپوزیشن کی میٹنگ میں راہل اور کھڑگے کے علاوہ سماج وادی لیڈر اکھلیش سنگھ یادو ،ادھو ٹھاکرے ،شرد پوار ،سیتا رام یچوری سمیت تقریبا 27 سرکردہ رہنمائوںنے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اب شملہ میں 12جولائی کو اگلی میٹنگ ہوگی جس میں سیٹوں کے بنٹوارےپر بات ہو سکتی ہے۔ادھر اویسی کے میٹنگ میں شامل نہیں ہونے پر ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ’’ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا‘‘۔۔۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کا ٹریک ریکارڈ نہیں دیکھا ہے کیا ،اویسی نےکہا،کہ کیا شیو سینا اب سیکولر ہوگئی ہے! ،یہ وہی ادھو ٹھاکرے ہیں کہ جنہوںنے بابری مسجد گائے جانے پروزیر اعلیٰ رہتے ہوئے اسمبلی میں کہا تھا کہ’’ وہ بابری مسجد گرنے پر بے حد فخر محسوس کرتے ہیںـ‘‘۔انہوںنے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ’’ یہ وہی کجریوال ہیں جنہوںنے لوک سبھا کے اندر 370 ہٹائے جانےکی حمایت کی تھی ‘‘ قابل ذکرہے کہ قبل ازیں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی کےاپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے لیے پٹنہ پہنچنے پر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی جانب سےہوائی اڈے پر رہنماؤں کا استقبال کیا گیا۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    مارچ 24, 2026
    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط  پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    مارچ 24, 2026
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist