• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

علاؤالدین خلجی کے وقت کی تعمیر مسجد پر ہندوؤں کا دعوی

ایرنڈول جامع مسجد کو سیل کرنے کا ضلع کلکٹر کا عبوری حکم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 12, 2023
0 0
A A
علاؤالدین خلجی کے وقت کی تعمیر مسجد پر ہندوؤں کا دعوی
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی 12/ جولائی
مہاراشٹر کے خاندیش علاقے کے ایرنڈول نامی شہر میں واقع 1610 سن عیسوی میں تعمیر جامع مسجد کو سی آرپی سی کی دفعہ 145 کے تحت سیل کیئے جانے کا حکم جلگاؤں کے ضلع کلکٹر نے گذشتہ کل جاری کیا جس کے بعد سے علاقے کے مسلمانوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔علاؤالدین خلجی کے وقت کی تعمیر اس تاریخی مسجد میں مسلمان صدیوں سے پنج وقتہ نماز ادا کرتے آئے ہیں لیکن ضلع کلکٹر کے مسجد کو سیل کیئے جانے کے عبوری حکم نامے کے بعد مسجد میں پنج وقتہ نماز کی ادائیگی خطرہ میں پڑ گئی ہے۔
مسجد کے ٹرسٹیوں اور مقامی لوگوں سے ملنے والی معلومات کے مطابق پانڈو واڑہ سنگھرش سمیتی نامی ہندوؤں کی ایک تنظیم نے مسجد پر اپنا دعوی  پیش کرتے ہوئے یہ کہاکہ یہ مسجد پانڈوواڑہ تھی جسے منہدم کرکے مسجد کی تعمیر کی گئی تھی اور ان کی جگہ پر قبضہ کیا گیا۔
18/ مئی 2023 کو پانڈوواڑہ سمیتی کے صدر پرمدھوسدن دنڈوتتے نے ضلع کلکٹر جلگاؤ ں میں ایک عرضداشت داخل کی اورکہا کہ پانڈووڑا کی ملکیت کی اراضی پر ناجائز قبضہ کیا گیا اور یہ قبضہ جامع مسجد ٹرسٹ نے کیا ہے لہذا اراضی کی پیمائش کی جائے اور مسجد کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔ضلع کلکٹر جلگاؤں امن متل نے 11 / جولائی کو عرض گذار، جامع مسجد ٹرسٹ، تحصیل دار اور محکمہ آثار قدیمہ کے نمائندوں کو سماعت کے لیئے طلب کیا تھا۔
ضلع کلکٹرنے فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد سی آر پی سی کی دفعہ 145 / کے تحت عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مسجد کو سیل کیئے جانے کا حکم دیا، ضلع کلکٹر نے 13/ جولائی کو مہاراشٹر وقف بورڈ کے نمائندے کو مسجد کے کاغذات کے ساتھ طلب کیا ہے۔ ضلع کلکٹر نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہو ئے علاقے میں 144/ بھی نافذ کیئے جانے کا حکم دیا۔ ضلع کلکٹر نے 13/ جولائی کی شام تک مسجد میں صرف دولوگوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت دیئے جانے کاحکم جاری کیا ہے۔
ضلع کلکٹر کی جانب سے مسجد کو سیل کیئے جانے کے عبوری حکم نامہ جاری کرنے کے بعد جامع مسجد ٹرسٹ(ایڈہاک کمیٹی) کے نمائندوں نے جمعیۃ علماء ہند (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی اور قانونی مشیرایڈوکیٹ شاہد ندیم سے رابطہ قائم کیا اور ضلع کلکٹر کی جانب سے کی جانے والی کاروائی کے متعلق انہیں مطلع کیا۔معاملے کی سنگینی کے مدنظر گلزار اعظمی نے مہاراشٹر وقف بورڈ کے چیئر مین وجاہت مرزا سے رابطہ قائم کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں فوراً مداخلت کریں اور 13/ جولائی کو ضلع کلکٹر کے روبرو سینئر وکیل کو کھڑا کریں جو ثبوت و شو اہد کی بنیاد پر بحث کرکے عبوری حکم نامے کو کالعدم قرار دینے کی کلکٹر سے درخواست کرے۔، اس ضمن میں گلزار اعظمی نے چیئرمین وقف بورڈ کو ایک خط بھی لکھا۔چیئر مین وقف بورڈ نے گلزار اعظمی کو یقین دلایا کہ وہ ٹرسٹیوں کے مسلسل رابطہ میں ہیں اور ضلع کلکٹر کے سامنے وقف بورڈ کی جانب سے جامع مسجد ایرنڈول کی پیروی کی جائے گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ نوجوان شہریوں کے ذہنوں اور دلوں سے ہو کر گزرتا ہے

    ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ نوجوان شہریوں کے ذہنوں اور دلوں سے ہو کر گزرتا ہے

    فروری 27, 2026
    جنتَر منتر پر نوکری سے نکالے گئے ہزاروں ملازمین کے حق کی آواز اٹھائیں گے :کیجریوال

    جنتَر منتر پر نوکری سے نکالے گئے ہزاروں ملازمین کے حق کی آواز اٹھائیں گے :کیجریوال

    فروری 27, 2026
    ریاستی وزیر آشیش سود نےاگرسین کالج میں انڈین نالج ٹریڈیشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اساتذہ کے وقار کو بتایا ضروری

    ریاستی وزیر آشیش سود نےاگرسین کالج میں انڈین نالج ٹریڈیشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اساتذہ کے وقار کو بتایا ضروری

    فروری 27, 2026
    بل گیٹس کا ازدواجی زندگی کے دوران روسی خواتین سے تعلقات کا اعتراف

    بل گیٹس کا ازدواجی زندگی کے دوران روسی خواتین سے تعلقات کا اعتراف

    فروری 27, 2026
    ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ نوجوان شہریوں کے ذہنوں اور دلوں سے ہو کر گزرتا ہے

    ترقی یافتہ ہندوستان کا راستہ نوجوان شہریوں کے ذہنوں اور دلوں سے ہو کر گزرتا ہے

    فروری 27, 2026
    جنتَر منتر پر نوکری سے نکالے گئے ہزاروں ملازمین کے حق کی آواز اٹھائیں گے :کیجریوال

    جنتَر منتر پر نوکری سے نکالے گئے ہزاروں ملازمین کے حق کی آواز اٹھائیں گے :کیجریوال

    فروری 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist