• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

پنچایت الیکشن میں ترنمول کی کامیابی کا مطلب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 13, 2023
0 0
A A
پنچایت الیکشن میں ترنمول کی کامیابی کا مطلب
Share on FacebookShare on Twitter

‏ ‏ عام انتخاب 2024 سے قبل محاذ کی ایک اور میٹنگ بنگلور میں ہونے والی ہے ۔آپ کو یاد ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے لئے کوشان بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے پچھلے ماہ اس سلسلے کی ایک میٹنگ پٹنہ میں کی تھی جس میں کم و بیش ملک کی 19اپوزیشن جماعتوں نے حصہ لیا تھا ۔اور خبر ہے کہ بنگلور کی میٹنگ میں اپوزیشن جماعتوں کی تعداد بڑھ کر 24بھی ہو سکتی ہے ۔یعنی یہ کنبہ بڑھتا جا رہا ہے ۔ ‏لیکن آج میں اس اپوزیشن محاذ کی ایک ایسی پارٹی کا ذکر کرنے جا رہا ہوں جو کانگریس کے تنے سے نکلی ہوئی شاخ ہے لیکن اس کا رنگ روپ سب مختلف ہے ۔میری مراد بنگال کی ترنمول کانگریس سے ہے جس کی سر براہ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر بنگال کے پنچایتی انتخاب میں بی جے پی کو شکست دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ بنگال کی زمین پر ان کا قبضہ برقرار ہے ۔ہر چہار طرف گفتگو تو یہی ہو رہی ہے کہ ترنمول کانگریس نے بی جے پی کو شکست دی ہے ۔لیکن اگر غور سے دیکھیں تو بی جے پی نے وہاں کانگریس اور لیفٹ فرنٹ دونوں کو شکست دیا ہے اور دوسرے نمبر کی پارٹی بن چکی ہے۔اور بنگال کی کمیونسٹ پارٹیوں کی یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ بنگال میں ممتا بنرجی ہی بی جے پی کو آگے بڑھنے میں مدد کر رہی ہیں ۔لیکن کمیونسٹوں کی اس دلیل کو بنگال کے مسلمان ماننے کو تیار نہیں ہیں ۔کیونکہ بنگال کے مسلمانوں کے سامنے وہ پارٹی اہم ہے جو بی جے پی کو شکست دیتی نظر آ رہی ہے ۔پنچایت الیکشن میں ممتا بنرجی اپنی کامیابی کے پیش نظر بنگلور کی میٹنگ میں نہایت اعتماد کے ساتھ اپنی یہ شرط پیش کر سکتی ہیں کہ کانگریس بنگال میں لیفٹ فرنٹ اور ترنمول میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لے ۔کیونکہ بنگال میں کمیونسٹوں کی کارکردگی میں کوئی خاص تبدیلی نظر نہیں آئی ہے ۔اور ایسا لگنے لگا ہے کہ ان کے جو لوگ بی جے پی میں ممتا کو ہرانے کے لئے گئے تھے وہ سب پوری طرح زعفرانی ہو گئے ہیں ۔لیکن سوال یہ ہے کہ کیا کانگریس لیفٹ سے کنارہ کشی کر سکتی ہے ؟ایسا لگتا ہے کانگریس کو بنگلور میٹنگ سے پہلے اس سوال کا جواب تلاش کر لینا چاہئے ۔کیونکہ فی الحال بنگال میں کانگریس اور لیفٹ کی پارٹیاں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں ۔اور اس کی سب سے بڑی وجہ ان دونوں پارٹیوں کی مقامی لیڈرشپ ہے جو پارٹی کو نئی توانائی کے ساتھ اٹھ کھڑے ہونے میں کوئی مدد کرنے کی حالت میں نہیں ہیں ۔میرا اپنا اندازہ تھا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اور کرناٹک میں اس کی جیت کے علاوہ ممتا بنرجی کے ذریعہ بنگال میں مسلمانوں اور ان کے مسائل کو نظر انداز کئے جانے کے بعد بنگال کے مسلمانوں کا ووٹ کانگریس کی طرف منتقل ہو جائے گا ۔لیکن پنچایت انتخاب کے نتائج کے بعد جب میں نے چند بنگالی اخبارات اور چینل کے صحافیوں سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ کانگریس کی طرف مسلم ووٹرس کا جانا طئے تھا لیکن کانگریس کی طرف سے پہل ہی نہیں ہوئی ۔خاص طور پر بنگال کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری سے ریاست کے لوگ سخت ناراض ہیں ۔آج بنگال میں کانگریس کی بدحالی کی وجہ لوگ کانگریس کے صدر کو ہی سمجھ رہے ہیں ۔اور کانگریس کی اس کمزوری کا بنگال میں ممتا بنرجی ضرور فائدہ اٹھانا چاہینگی ۔در اصل بنگال کی کمیونسٹ پارٹی ہو یا کانگریس عوام کے درمیان اور خاص کر مسلم حلقہ میں ممتا بنرجی کے این ڈی اے میں شامل رہنے کی تاریخ کو دہراتے ہیں جبکہ ممتا بنرجی شاید ہی کوئی موقع بی جے پی کی مخالفت کا چوکتی ہیں ۔اور یہی وجہ ہے کہ بنگال کے مسلمان ہنوز ترنمول سے الگ نہیں ہوئے ہیں ۔ ان کے سامنے بی جے پی کو شکست دینے والی واحد پارٹی ترنمول کانگریس ہی ہے ۔اور تازہ پنچایتی انتخاب کے نتائج نے تو اس بات کو پوری طرح ثابت کر دیا ہے کہ بنگال میں ممتا بنرجی عام انتخاب میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ کانگریس کو چند سیٹوں پر تنہا لڑنے کی اجازت دے سکتی ہیں ۔لیفٹ فرنٹ سے ان کا کوئی سمجھوتہ ہونا بہت مشکل ہے ۔اور اپنی دلیل کے لئے ممتا کے پاس بنگال کا تازہ رپورٹ کارڈ ہے ۔
‏ مغربی بنگال کے تین سطحی پنچایتی انتخابات اہم اپوزیشن پارٹی بی جے پی کے لیے مایوس کن ثابت ہوئے ہیں۔ بی جے پی کو پارٹی کے تجربہ کار لیڈروں کی رہائش گاہوں کے قریب پولنگ بوتھ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حکمراں ترنمول کانگریس نے ان علاقوں میں بھی کامیابی حاصل کی ہے جہاں 2019 کے لوک سبھا انتخابات اور 2021 کے اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی کو بڑی حمایت حاصل تھی۔ یہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہےایسا ہی ایک علاقہ شمالی بنگال کا کوچبہار ہے۔ یہاں تین سطحی پنچایتی انتخابات میں ترنمول کانگریس کا غلبہ رہا۔ گرام پنچایت ہو یا پنچایت سمیتی اور ضلع پریشد، پارٹی نے ہر جگہ جیت درج کی ہے۔ یہ مرکزی وزیر نشیت پرمانک کے اثر و رسوخ والا علاقہ ہے۔ لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی انتخابات میں تمام تر مشکلات کے باوجود یہاں بی جے پی کو برتری حاصل ہوئی تھی۔ اس بار یہاں ترنمول کانگریس کی جیت نے پارٹی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ یہاں سے ممتا بنرجی کے کابینہ کے ساتھی ادین گوہا نے کہا کہ ترنمول نے تین سطحی پنچایتی انتخابات میں پورے شمالی بنگال میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس بار بنگلہ دیش کی مہاجر برادری متوا کے اکثریتی علاقے میں بھی بڑا جھٹکا لگا ہے۔ مرکزی وزیر اور بنگاوں سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شانتنو ٹھاکر کے بوتھ پر بھی ترنمول کانگریس کا جھنڈا لہرایا ہے۔ بی جے پی ایم ایل اے سبرت ٹھاکر کے گڑھ میں بھی ترنمول نے جیت حاصل کی ہے۔ یہاں 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو کافی ووٹ ملے تھے۔ شانتنو ٹھاکر کا گھر گائے گھاٹہ کے اچھا پور نمبر دو گرام پنچایت علاقے میں ہے۔ یہاں پولنگ اسٹیشن نمبر 42 ہے۔ یہاں سے بی جے پی امیدوار شریشٹھ مردھا ہار گئی ہیں اور ترنمول امیدوار ریتا منڈل جیت گئی ہیں۔ اسی طرح سابق ریاستی صدر اور پارٹی کے آل انڈیا نائب صدر دلیپ گھوش کے گھر کے قریب پولنگ اسٹیشن میں بھی ترنمول کانگریس نے جیت حاصل کی ہے۔
( ‏شعیب رضا فاطمی )

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    عید کے دن اہل ایمان کو اللہ کی طرف سے انعامات واکرام سے نوازا جاتا ہے

    عید کے دن اہل ایمان کو اللہ کی طرف سے انعامات واکرام سے نوازا جاتا ہے

    مارچ 24, 2026
    اللہ و رسول کی رضا حاصل کرنا ہماری اولین ترجیح: اعظم رضا فریدی

    اللہ و رسول کی رضا حاصل کرنا ہماری اولین ترجیح: اعظم رضا فریدی

    مارچ 24, 2026
    وزیر شرون کمار اور رکن اسمبلی نے سابق ڈپٹی میئر ندیم ظفر عرف گلریز انصاری کے گھر پہنچ کر عیدالفطر کی مبارکباد دی

    وزیر شرون کمار اور رکن اسمبلی نے سابق ڈپٹی میئر ندیم ظفر عرف گلریز انصاری کے گھر پہنچ کر عیدالفطر کی مبارکباد دی

    مارچ 24, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    عید کے دن اہل ایمان کو اللہ کی طرف سے انعامات واکرام سے نوازا جاتا ہے

    عید کے دن اہل ایمان کو اللہ کی طرف سے انعامات واکرام سے نوازا جاتا ہے

    مارچ 24, 2026
    اللہ و رسول کی رضا حاصل کرنا ہماری اولین ترجیح: اعظم رضا فریدی

    اللہ و رسول کی رضا حاصل کرنا ہماری اولین ترجیح: اعظم رضا فریدی

    مارچ 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist