نئی دہلی 12جولائی ، سماج نیوز سروس :سی بی آئی نے رشوت لینے والے دو ہیڈ کانسٹیبلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جس میںایک سی سی ٹی وی میں بھاگتا ہوا نظر آ رہا ہے سی بی آئی نے د عوی کیا ہے کہ کانسٹیبل کو رنگے ہاتھوں پکڑاگیاہے جانکاری کے مطابق دہلی کے منگل پوری علاقے میں دو ہیڈ کانسٹیبلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک ہیڈ کانسٹیبل سی بی آئی افسر کی گرفت سے بھاگتا ہوا نظر آ رہا ہے۔سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کی ایک ٹیم نے چھاپے کے دوران دہلی کے منگل پوری علاقے کے دو ہیڈ کانسٹیبلوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ 10 جولائی کو سی بی آئی نے منگل پوری تھانہ علاقے میں چھاپہ مارا۔ اس کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے۔ جب سی بی آئی اہلکاروں نے ہیڈ کانسٹیبل بھیم سنگھ کو موقع پر پکڑنے کی کوشش کی تو وہ فرار ہو گیا۔ جو پکڑا گیا۔ سی بی آئی نے رشوت لینے کے الزام میں دو ہیڈ کانسٹیبلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔












