• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جون 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مکان گرِنے سے خاتون کی موت، انڈر پاس میں ڈوب نابالغ ہلاک

دیوبند میںبارش کے باعث غریب شخص کا مکان زمیں بوس

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 13, 2023
0 0
A A
مکان گرِنے سے خاتون کی موت، انڈر پاس میں ڈوب نابالغ ہلاک
Share on FacebookShare on Twitter

(رضوان سلمانی)
دیوبند، 12؍ سماج نیوز سروس: گزشتہ کئی روز سے مسلسل ہورہی بارش کے دوران آج بدھ کے روزمحلہ سرائے پیرزادگان میں غریب مزدور نثار کا مکان گرِ گیا۔ غنیمت رہی کہ بارش کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا،ورنہ بڑا حادثہ پیش آسکتاتھا۔ محلہ سرائے پیرزادگان میں واقع ٹیچر کالونی روڈ پر نثار احمد کا مکان ہے، ایک دن کی دھوپ کے بعدآج بدھ کے روز ہوئی بارش میں یہ مکان بھر بھراکر گرِ گیا،حالانکہ غنیمت رہا کہ اس دوران مکان میں کوئی نہیں تھا،ورنہ بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا،لیکن گھر کا تمام سامان میں ملبہ میں دب کر خاک ہوگیا۔متاثرہ نثار احمد کی اہلیہ نور جہاں نے بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے نگر پالیکا دفتر میں وزیر اعظم رہائشی اسکیم کے تحت مکان کی تعمیر کے لیے فارم بھر رہے ہیں لیکن ان کا فارم پاس نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے ہو رہی بارش کی وجہ سے ہم کئی بار گھروں میں گھسے پانی کو نکالنے پر مجبور ہیں۔ نورجہاں نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر اچانک کمرے کی چھت گرِ گئی جس میں روزمرہ کی ضروریات کا سامان دب کر تباہ ہو گیا۔ متاثرہ نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت اس کے گھر کی تعمیر کروائی جائے۔ ایس ڈی ایم سنجیو کمار نے بتایا کہ یہ معاملہ ابھی تک ان کے علم میں نہیں ہے۔ نوٹس لے کر ضروری کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب مسلسل بارش کے باعث تھانہ ناگل علاقہ کے کوٹہ گاؤں میں کچا مکان اچانک گرِ گیا جس کے ملبے تلے دب کر ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پٹورای نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے معاوضہ دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اطلاع کے مطابق گاؤں کوٹہ کی رہنے والی 55؍ سالہ سرَلا کی زوجہ رام کمار اپنے گھر سے سامنے کچے مکان سے اُپلے لینے گئی تھی، لیکن اسی دوران مکان زمین دوز ہوگیا،جس کے ملبے تلے دب کر سرلا کی موت ہو گئی۔شور سن کر موقع پر پہنچے لوگوں نے سرلا کو ملبے سے نکالا اور ناگل کے سرکاری اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔گاؤں تاج پور کے انتہائی غریب مزدور انتظار کا خاندان اس وقت بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا جب صبح سات بجے اس کے کچے کے مکان کی چھت گرِ گئی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایاگیا ہے یہ خاندان بہت غریب ہے۔ خاندان میں پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ وہیں سہارنپور کے متصل واقع شیخ پورہ قدیم میں ریلوے انڈر پاس میں بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک نابالغ بچہ کی موت ہو گئی۔ نابالغ نے نہانے کے لیے انڈر پاس میں بھرے پانی میں چھلانگ لگا ئی تھی۔ پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ اس میں ڈوب گیا۔ اس نے تقریباً 10 منٹ تک ہاتھ پاؤں مارے اور شور مچایا۔ جس کے بعد گاؤں والوں نے نابالغ کو پانی سے باہر نکالا۔ لیکن تب تک نابالغ کی موت ہو چکی تھی۔ شیخ پورہ قدیم گاؤں کا رہنے والا منیر (16) انڈر پاس میں بھرے پانی میں نہانے کے لیے گیا تھا۔ پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے نابالغ پانی میں ڈوب گیا۔ اس کے ساتھ گاؤں کے بچے بھی نہا رہے تھے۔ لیکن منیر نے زیادہ گہرائی میں چلا۔ جس کی وجہ سے وہ ڈوبنے لگا اور ہاتھ مارنے لگا۔ دوسرے بچوں نے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔وہیں سہارنپور کی پاؤں دھوئی ندی میں خان عالمپورہ کا باشندہ نوجوان شاداب موبائل ریل بنانے کے چکر میں پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا، جس کی تلاش کی جارہی۔ اُدھر بڑگائوں علاقہ میں گزشتہ کئی روز سے برابر ہورہی زبردست بارش کی وجہ سے علاقہ کے گائوں کشن پورہ میں کچے مکان کی چھت گرگئی ، غنیمت یہ رہی کہ اس وقت اہل خانہ کے افراد گھر کے آنگن میں چھپر میں بیٹھے ہوئے تھے، نہیں تو بڑا حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔ ہنڈن ندی میں طغیانی آنے کی وجہ سے ندی کے کنارے بسے شملانہ گائوں میں کئی مکانات میں پانی بھر گیا ہے جس کی وجہ سے ان کا سامان خراب ہوگیا ہے ۔ گائوں کے باشندے اپنے گھرو ں سے نقل مکانی کرکے محفوظ جگہ پر جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں گائوں پردھان کاکا رانا کا کہنا ہے کہ گھروں میں ندی کا پانی بھرجانے کی وجہ سے لوگوں کا گھریلو سامان خراب ہوگیا ہے اور وہ دوسری جگہ منتقل ہورہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گائوں کی ندی علاقہ میں ہزاروں بیگہہ گنے کی فصل برباد ہوچکی ہے ۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist