• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

ہمارے ملک میں کیا چل رہا ہے اور کیا چلنا چاہیے؟ ہفتہ واری تبصرہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 14, 2023
0 0
A A
ہمارے ملک میں کیا چل رہا ہے اور کیا چلنا چاہیے؟ ہفتہ واری تبصرہ
Share on FacebookShare on Twitter

  مدھیہ پردیش کے سیدھی میں پرویش شکلا نامی ایک شخص نے ایک نچلی ذات کے شخص کے منھ پر پیشاب کیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا، لوگوں نے گرفتاری کی مانگ کی، مجرم گرفتار بھی ہوا، اس بیچ پولیس اور مجرم کے درمیان کچھ ڈرامائی منظر بھی دیکھنے کو ملے، پہلے تو پرویش شکلا تھانے میں اپنے ٹشن میں نظر آیا جس سے شیوراج سنگھ چوہان کی سرکار اور پولیس انتظامیہ کو زبردست تنقید کا نشانہ بننا پڑا، پھر شاید حکم صادر ہوا کہ مجرم کا استقبال مجرم کی طرح کیا

جائے نہ کہ مالک کی طرح، پھر کیا تھا، اداکاری شروع ہوگئی، وہی پولیس مجرم کو الٹا سیدھا س

ناتی اور دھکا دے کر گاڑی میں بٹھاتی نظر آئی۔

  وہیں دوسری طرف مدھیہ پردیش کے ہی اندور میں ایک قبائلی نوجوان کو غنڈوں کے ہاتھوں یرغمال بنانے کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، یہ منظر انتہائی شرمناک اور ناقابل برداشت تھا۔ جس نوجوان پر حملہ کیا گیا وہ دھار ضلع کا رہنے والا ہے، جو اندور میں اپنے بھائی کے ساتھ رہتا ہے اور مزدوری کرتا ہے۔
ایک ٹویٹر یوزر لکھتا ہے کہ بی جے پی کے دور حکومت میں دلتوں کو ہراساں کرنے، ڈرانے اور ان پر ظلم ڈھانے کا سلسلہ رکا نہیں ہے، بلکہ بڑھ گیا ہے، دلت، پسماندہ، قبائلی، اقلیتی، خواتین، بزرگ، کیا یہ طبقے کبھی خود کو محفوظ محسوس کر سکیں گے؟ اسی طرح یوپی کے سون بھدر میں ایک دلت نوجوان کو ایک کانٹریکٹ لائن مین نے بے رحمی سے پیٹا۔بتایا جا رہا ہے کہ دلت لڑکے نے اپنے ماموں کے گھر کی لائٹ صحیح کی تھی جو معاملہ لائن مین کی بوکھلاہٹ تک جا پہنچا تھا۔
ایک ٹویٹر یوزر نے تشدد کا ویڈیو اپلوڈ کرکے لکھا ہے کہ مدھیہ پردیش کی حکومت گولو گوجر کو گرفتار کرے، اس کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کرے۔کسی نوجوان کو گاڑی میں اٹھا کر چپل سے مارنا، تلوے چٹوانا اور گالیاں دینا کوئی عام جرم تو نہیں ہوسکتا؟


ایک ٹویٹر یوزر نے پی ایم او کو ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ پانچ دس لوگوں کا یہ ٹولہ اس معصوم بچے پر اپنی طاقت دکھا رہا ہے اور زبردستی اس سے رام/ہنومان کہلوا رہا ہے۔اگر یہ بچہ مسلمان ہے تو اس بچے کا مسلمان ہونے میں کیا قصور ہے، جو اس بچے کو ہندودہشت گرد تنظیم کے لوگ بے دردی سے مار رہے ہیں، اور آپ کی حکومت ان کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کرتی؟
یہ سارے ٹویٹس اور اس جیسے درجنوں ٹویٹس روزانہ ہمارے سامنے آتے ہیں جن میں ظلم و بربریت، غنڈہ گردی، مذہبی منافرت اور کٹرپنتھی سوچ کے لوگ نچلے طبقے کے کسی فرد پر ستم آزمائی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا مرکزی حکومت کو ان مظالم کی اور  انسانیت سوز ان حملوں کی خبر نہیں ہوتی، ضرور ہوتی ہوگی، سب سے تیز خبر رسانی کے آلات و افراد حکمرانوں کی خدمت میں حاضر رہتے ہیں، پھر کیا وجہ ہے کہ حکومت اس ظلم کو روکنے میں ناکام ہے، کہیں ایسا تو نہیں کہ اس حکومت کا مشن ہی نفرت کراؤ، لوگوں کو آپس میں لڑاؤ اور حکومت کروہے۔ کیا یہی ”ڈوائڈ اینڈ رول“ کی سیاست نہیں ہے؟ اور اس مشن کو آگے بڑھانے میں سرکار کو گودی میڈیا کا مکمل تعاون حاصل ہے، کیا یہ حقیقت نہیں کہ ملک میں ہندو مسلم اور اونچ نیچ کی بحث کے ذریعے میڈیا نے نفر ت کے ماحول کو فروغ دیا ہے، نفرت آمیز فلموں کا پرموشن ہو،یا بھاجپا کی کسی بھی ملک مخالف پالیسی کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش، مذہب کے نام پر ڈبیٹ ہو یا سرکاری چمچوں کی حمایت ان سبھی کاموں میں آج کے گودی میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے، آج نچلی ذاتیوں پر ظلم ڈھانے والے نوے فیصد لوگ یا تو میڈیا سے متاثر ہوئے ہیں یا خاص طبقے کے ساتھ انتظامیہ اور حکومت کے نرم رویے سے۔ جس میڈیا کو سرکار سے سوال کرنا چاہیے تھا اور ملکی مسائل، ترقیاتی مسائل، معاشی مسائل اور روزگار کے مسائل پر ڈبیٹ کروانا چاہیے تھا وہ گودی میڈیا حکومت کی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے ناکام لوگوں کی تعریف میں قصیدے پڑھ رہا ہے۔ کیا آپ نے گودی میڈیا چینلوں پر کوئی ایسا ڈبیٹ دیکھا ہے جس کا عنوان ہو”روزگار دے سرکار“ بڑھتے ڈیژل اور پیٹرول کے دام، پریشان ہے عوام“ گیس سلنڈر پر کھانا بنانا ہوا مشکل“ دال چاول اور آٹا پر ٹیکس کیوں؟ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی کیوں؟ سرکاری اسکولوں میں تعلیم کی کمی کیوں؟ سرکاری کرسیوں پر بیٹھے ہیں نواب کون دے گا سرکاری خزانے کا حساب؟“ کیا آپ نے اس طرح کے عنوان پر بحث ہوتی دیکھی ہے؟ نہیں نا، ہاں! کچھ یوٹیوب چینلز والے ضرور ان مدعوں پر بولتے نظر آتے ہیں؛ لیکن ان کی آواز کہاں تک پہنچے گی، پھر جو لوگ گودی میڈیا چینلوں کو دیکھ دیکھ کر اندھ بھکت بنے ہوئے ہیں ان کا علاج کون کرے گا؟ کیا ان گنے چنے سوشل میڈیائی چینلوں کے ذریعے ان کا علاج ممکن ہے؟ ٹیکنیکل سائنس کے مطابق اندھ بھکتی تو ایسی بیماری ہے کہ جس نے یہ بیماری لگائی ہے وہی اسے درست کر سکتا ہے، لہذا جب تک ملک میں گودی میڈیا کا کام جاری رہے گا تب تک اندھ بھکتوں کا کوئی علاج ممکن نہیں ہے۔
دو ہزار چوبیس کے پارلیمانی انتخابات بہت دور نہیں ہیں، اس وقت میڈیا کو کیسی بحث کرنی چاہیے، ظاہر ہے کہ عوامی مدعوں پر بات کرنے کی ضرورت تھی، سرکار کے وعدوں کو یاد دلانے کی ضرورت تھی، مہنگائی اور بے روزگاری پر سر پیٹنے اور ڈبیٹ کرانے کی ضرورت تھی، حکومت کی ناکامیوں پر سوال اٹھانے کی ضرورت تھی؛ لیکن میڈیا میں آج کل کیا چل رہا ہے؟ پاکستان سے آنے والی سیما کی پریم کہانی، جیوتی اور آلوک موریا کی داستان دلفریب اور اب یونیفارم سول کوڈ پر مذہبی ڈبیٹس۔ ابھی لاء کمیشن نے یو سی سی پر صرف رائے طلب کی ہے اور گودی میڈیا اپنے آپ میں یہ فیصلہ کرکے بیٹھ گیا کہ یو سی سی اس ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہے، یوسی سی کی مخالفت کرنے والوں سے الٹے سیدھے سوال پوچھے جارہے ہیں، انہیں قدامت پسند بتایا جارہا ہے، کیا یوسی سی ہی اس ملک کا سب سے بڑا مدعا ہے؟ کیا یوسی سی کی بدولت ہی لوگوں کو روزگار ملے گا؟ کیا یوسی سی ہی ملک کی ترقی کا ذریعہ ہے؟ کیا یوسی سی مہنگائی کم کرنے کا بِل ہے؟ کیا یوسی سی پیٹرول اور ڈیژل کے داموں کو کم کرنے کا قانون ہے؟ کیا یو سی سی کھانے پینے کی اشیاء سے ٹیکس ہٹانے کی بات ہے؟ کیا یو سی سی غیر ممالک سے کالا دھن لانے میں مدد کرے گا؟ کیا یو نیفارم سول کوڈ”سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس“ نعرے کو کامیاب کرنے کا واحد راستہ ہے؟ اگر ایسا نہیں ہے تو میڈیا کو چاہیے کہ وہ یونیفارم سول کوڈ سے پہلے عوامی مدعوں کو اجاگر کرے اور اپنے اپنے اسٹوڈیو میں بیٹھ کر دیش کو بربادی کی طرف جاتے ہوئے نہ دیکھے بلکہ اپنی ذمہ داری کو سمجھے اور ملک کے حق میں کی جانے والی صحافت کو فروغ دے۔
موجودہ سرکار تو آنے والے لوک سبھا چناؤ تک مکمل کوشش، بلکہ سازش اور پروپیگنڈہ کرے گی کہ لوگوں کا دھیان زمینی مدعوں سے بھٹکائے رکھے، انہیں مذہب اور نفرت کے مسائل میں الجھائے رکھے، ابھی یونیفارم سول کوڈ چناؤ سے قبل کا سب سے بڑا ڈھول معلوم ہورہا ہے جس کے شور کے سامنے، غریبوں، بے روزگاروں، مہنگائی کے ماروں اور بے یار و مددگاروں کی چیخوں کو کوئی سننے والا نہیں ہے۔

از: آفتاب اظہرؔ صدیقی

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist