• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

چندریان-3 کی چاند کی جانب کامیاب پرواز

سری ہری کوٹہ خلائی اسٹیشن سے لانچنگ کے بعد چندریان -3کے23 اگست تک چاند پر اترنے کی امید

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 15, 2023
0 0
A A
چندریان-3  کی چاند کی جانب کامیاب پرواز
Share on FacebookShare on Twitter

چنئی، 13 جولائی : ہندوستان کا تیسرا چاند مشن چندریان -3 جمعہ کو دوپہر 2.35 بجے آندھرا پردیش میں ستیش دھون اسپیس سینٹر سری ہری کوٹا کے شار رینج سے لانچ کیا گیا۔ لانچ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے اسرو کے چیئرمین نے اسرو فیملی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اسرو کے سائنسدانوں کے علاوہ تقریباً 3900 کلوگرام کے اس چندریان-3 کے لانچ کے موقع پر مرکزی سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ موجود تھے ۔مشن کی تیاری کا جائزہ لینے کے بعد لانچ کی اجازت دینے والے بورڈ نے منظوری دے دی جس کے بعد ستیش دھون اسپیس سینٹر (ایس ڈی ایس سی سینٹر) میں جمعرات کو 2:35:17 بجے آئی ایس ٹی پر وقار مشن کے لیے الٹی گنتی شروع ہوئی۔اسرو کے مطابق تنظیم کی سب سے بھاری راکٹ لانچ وہیکل مارک-III (ایل وی ایم 3-ایم4) کو مربوط چندریان-3 خلائی جہاز کے ماڈیول کو 170 بائی 36500 کلومیٹر سائز کے بیضوی پارکنگ مدار میں لانچ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ، جو 43.5 میٹر اونچی لانچ وہیکل ہے ، جس کا وزن 642 ٹن ہے ، آج دوپہر 2.35 بجے دوسرے لانچ پیڈ سے دھوئیں اور شعلوں کے ساتھ کامل توازن کے ساتھ روانہ ہوا۔اس طرح ہندوستان کے تیسرے چاند مشن کا آغاز انتہائی کامیاب ہوا ہے اور اِسرو چیف ایس سومناتھ کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق ایل وی ایم 3-ایم 4 راکیٹ نے چندریان 3 کو آربٹ میں نصب کر دیا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ چندریان-3 نے تو چاند کی طرف اپنا سفر بھی شروع کر دیا ہے۔چندریان-3 کی کامیاب لانچنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ اس وقت پی ایم مودی فرانس میں ہیں اور انھوں نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’چندریان-3 نے ہندوستان کے خلائی سفر میں ایک نیا باب لکھا ہے۔ یہ ہر ہندوستان کے خوابوں اور امیدوں کی اونچی پرواز ہے۔ یہ خاص حصولیابی ہمارے سائنسدانوں کی انتھک محنت و خود سپردگی کا ثبوت ہے۔ میں ان کے جذبے اور صلاحیت کو سلام کرتا ہوں۔‘‘اِسرو کے سابق سائنسداں نمبی نارائن نے بھی چندریان-3 کی کامیاب لانچنگ کے لیے اِسرو ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’میں اِسرو ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں… امید کرتے ہیں کہ ہمارے سامنے ایک بہت ہی کامیاب مشن ہوگا۔‘‘ علاوہ ازیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، مرکزی وزیر منسکھ منڈاویا، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما، سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش اور دیگر سیاسی و سماجی ہستیوں نے بھی سائنسدانوں کو چندریان-3 کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد پیش کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ آج صبح سے ہی ستیش دھون خلائی مرکز میں کافی ہلچل دیکھنے کو مل رہی تھی۔ چندریان-3 کی لانچنگ کی پوری تیاری ہو چکی تھی اور پورے ملک میں اس کی کامیابی کے لیے لوگ دعائیں کر رہے تھے۔ قبل سے مقررہ وقت 2.35 بجے چندریان-3 کو لانچ کیا گیا، اور اس کے ساتھ ہی سبھی کے چہرے کھِل اٹھے۔ چندریان-3 لانچ ہونے کے بعد بوسٹر اور پے لوڈ کو راکیٹ سے الگ کر دیا گیا، پھر چندریان-3 کا لانچ تیسرے اور آخری مرحلے میں پہنچا جب کرایوجنک انجن اسٹارٹ ہوا اور نچدریان کو لے کر وہ آگے کی طرف بڑھ گیا۔ بعد ازاں مشن ڈائریکٹر ایس موہن کمار نے جانکاری دی کہ چندریان-3 کامیابی کے ساتھ آربٹ میں نصب ہو گیا۔ یعنی چندریان-3 کامیاب لانچنگ کے بعد چاند کے سفر پر آگے بڑھ گیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist