• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

برسرِ اقتدار آتے ہی کیا بدل جائیگی مسلمانوں کی حالت؟

لداخ کے ایک مسلم نوجوان نے راہل گاندھی سے کیا براہ راست سوال

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 26, 2023
0 0
A A
آپ ہمیں جو چاہیں کہیں لیکن ہم "انڈیا”ہیں :راہل گاندھی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ۔25اگست ،سماج نیوز ۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور سابق صدر راہل گاندھی ان دنوں لداخ کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے جمعہ (25 اگست) کو کارگل کا دورہ بھی کیا۔ کارگل 1999 میں پاک بھارت جنگ کا میدان بھی بنا۔ راہل گاندھی بائیک سے اس مقام پر پہنچے اور کانگریس کے نوجوان کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس دوران انہوں نے نوجوانوں سے خطاب بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی نوجوانوں نے راہل گاندھی سے بے باکی کے ساتھ سوالات بھی کئے۔سوال جواب کے اس سیشن میں ایک مسلم نوجوان نے راہل گاندھی سے ایسا سوال کر لیا جو سوال ملک کے کروڑوں مسلمان راہل گاندھی سمیت ” انڈیا”کے تمام لیڈروں سے پوچھنا چاہتے ہیں ۔اس مسلم نوجوان نے راہل گاندھی سے کہا کہ بطور مسلمان ہمیں اپنی پہچان عزیز ہے، ہمیں کارگل کا باشندہ ہونے پر فخر ہے، ہمیں مسلمان ہونے پر بہت فخر ہے۔ ہم اپنی ایک مسلم شناخت رکھتے ہیں۔ یہ ہمیں بہت عزیز ہے۔ ہم نے ملک میں نوجوانوں کو چھوٹے چھوٹے جرائم، تقریروں کے لیے جیل جاتے دیکھا ہے، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ جب آپ اقتدار میں آئیں گے تو ہندوستانی مسلمانوں کو جس منظر نامے کا سامنا ہے اس کو بدلنے کے لیے آپ کیا کریں گے؟نوجوان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے دل کی بات کرنے کے لیے ایسے پلیٹ فارم نہیں ملتے۔ یہ ان مراحل میں سے ایک ہے جہاں ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنے دل کی بات کر سکتے ہیں۔ ہم اپنے مسائل پر بات کرنے سے ڈرتے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ لوگ حکومتوں کا نشانہ بنیں۔ ہم سرکاری ملازمت کے مواقع سے محروم نہیں رہنا چاہتے۔ جب آپ اقتدار میں آئیں گے تو کیا کریں گے۔ ؟اس سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہآپ کا کہنا بجا ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ یہ غلط نہیں ہے لیکن آپ کو یہ بھی سمجھ لینا چاہیے کہ ہندوستان میں بہت سے دوسرے لوگوں پر بھی حملے ہو رہے ہیں۔ ذرا دیکھیں آج منی پور میں کیا ہو رہا ہے؟ منی پور 4 ماہ سے جل رہا ہے۔ کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ آپ کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ آپ مسلمان ہی وہ لوگ ہیں جن پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ یہی ہو رہا ہے۔ یہ دلتوں اور آدیواسیوں کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔راہل گاندھی نے بات چیت کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ یہ وہ چیز ہے جس سے ہم لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں اور کانگریس پارٹی اس لڑائی میں سب سے آگے ہیں۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کا تعلق کس مذہب سے ہے، آپ کا تعلق کس کمیونٹی سے ہے، آپ جہاں سے بھی آئے ہیں، پرسکون ماحول میں بے خوف زندگی گذاریں خود کو پرسکون محسوس کریں ۔ یہ ہندوستان کی آئینی بنیاد ہے۔ ،اس دوران نوجوانوں نے راہل گاندھی سے سوال کیا کہ کیا آپ جیل میں بند مسلمانوں کو رہا کریں گے؟ اس کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ ہمیں عدالت کی پیروی کرنی ہوگی۔ ہم ملک کے آئینی نظام سے ہٹ کر کام نہیں کر سکتے۔ اگر مجھے سپریم کورٹ نے بحال نہ کیا ہوتا تو مجھے اس فیصلے پر عمل کرنا پڑتا۔ یہ وہ اوزار ہیں جو ہمارے پاس ہے ۔اور ہمیں اس کا احترام کرنا ہوگا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist