• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

منی پور ہنوز سلگ رہا ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 6, 2023
0 0
A A
منی پور ہنوز سلگ رہا ہے
Share on FacebookShare on Twitter

منی پور رفتہ رفتہ سلگ رہا ہے اور یہ اچھا اشارہ نہیں ہے خاص طور پر اس لئے بھی کہ یہ سرحدی ریاست ہے اور سرحد کی دوسری طرف چین جیسا شاطر ملک بیٹھا ہے جو بھارت کو کبھی مطمئین نہیں دیکھ سکتا ۔سیاستداں چاہے جو کہیں لیکن یہ سچ ہے کہ پاکستان سے زیادہ ہمیں چین سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔لیکن ان سب کے باوجود منی پور پر نریندر مودی جی کی مسلسل خاموشی نہایت افسوسناک ہے ۔ایک طبقہ کو ریزرویشن دینےباور دوسرے طبقہ کو اس ریزرویشن سے باہر رکھنا اتنی بڑی بات نہیں ہے کہ اس سے آگ بھڑک اٹھے اور پھر بجھنے کا نام ہی نہ لے ۔یقینا یہ اس سرکار کی نکامی کا کھلا اشتہار ہے جو منی پور میں حکمرانی کر رہی ہے ساتھ ہی مرکزی سرکار کے لئے بھی نہایت شرمناک بات ہے کہ گذشتہ پانچ ماہ سے ایک ریاست میں امن وامان کو لوگ ترس رہے ہیں ۔اور یہی وجہ ہے کہ جمعرات کے  روز
منی پور میں کانگریس کی قیادت میں دس ہم خیال جماعتوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی ‘ڈبل انجن والی حکومتیں’ پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھی ریاست میں امن اور معمول کو بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہیں۔
ان دس جماعتوں میں عام آدمی پارٹی، ترنمول کانگریس، سی پی آئی-ایم، سی پی آئی، فارورڈ بلاک، آر ایس پی، شیو سینا-یو بی ٹی، جنتا دل یونائیٹڈ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شامل ہیں۔ ان جماعتوں نے ایک یک روزہ کانفرنس کر کے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بحران کے پرامن حل کے لیے تمام متعلقین سے بات کرے۔
متذکرہ پارٹیوں کی ایک روزہ کانفرنس کے بعد کانگریس لیڈر اور 2002 سے 2017 تک تین بار کے وزیر اعلیٰ اوکرم ایبوبی سنگھ نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی لاپرواہی تنازعات سے متاثرہ ریاست میں امن اور معمول کو بحال کرنے میں ناکام رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام مسائل پر بات کی لیکن وہ ابھی تک منی پور بحران پر خاموش ہیں اور یہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ سنگھ نے کہا کہ لوگ اب بھی اس الجھن میں ہیں کہ آیا ریاست میں دفعہ 355 نافذ ہے یا نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا منی پور پر مرکزی حکومت کی حکومت ہے یا ریاستی حکومت کے منتخب نمائندوں کی؟
دس ہم خیال سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر کام کرنے کے اپنے موقف کا اعادہ کیا اور منی پور میں جاری ذات پات کے تشدد کے پرامن حل کے لیے امن بحال ہونے تک مسلسل پرامن احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا۔
جمعرات کی کانفرنس میں منظور کردہ ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ‘دس سیاسی جماعتوں کے اتحاد’ نے منی پور میں موجودہ بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے جو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ناکامیوں، کوتاہی اور لاپرواہی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ”خواتین، بچوں، بوڑھوں، طلباء اورنوجوانوں کے خلاف ذات پات کے تشدد کے دوران ہونے والے تمام جرائم کی بغیر کسی تفریق کے فوری طور پر تفتیش کی جانی چاہیے۔ عوامی تشویش اور اہمیت کے مسائل پر ریاست کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
دوسری طرف، منی پور کے آٹھ سابق وزراء اور ارکان اسمبلی نے منی پور کی علاقائی، انتظامی اور جذباتی سالمیت کے تحفظ میں ناکام رہنے پر ‘ڈبل-انجن’ بی جے پی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ بی جے پی کے  زیرقیادت مرکزی حکومت کو صرف 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی فکر ہے اور اسے منی پور کے ہنگامے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
سابق وزراء اور ارکان اسمبلی نے سوال کیا کہ ریاستی عہدیدار اور بی جے پی ان 10 قبائلی ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر سکے جنہوں نے قبائلیوں کے لیے علیحدہ انتظامیہ یا علیحدہ ریاست کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے آئینی حلف کی خلاف ورزی کی تھی۔ ان دس ارکان اسمبلی میں سے سات حکمران بی جے پی کے ہیں۔
صاف لگتا ہے کہ بی جے پی نے منی پور میں شدت پسندوں کے آگے سرینڈر کر دیا ہے اور اسے اس سے کوئی تعلق نہیں کہ چین سے متصل بھارت کے اس سرحدی ریاست کی اہمیت کیا ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    مارچ 24, 2026
    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط  پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    مارچ 24, 2026
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist