• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مئی 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

جمعیۃ علما ہند آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت میں شامل ہوگی :مولانا ارشد مدنی

کہ جمعیۃ علما ہند کی مجلس عاملہ کے آئندہ اجلاس میں مشاورت میں جمعیۃ کی شمولیت کی تجویز لائی جائے گی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 6, 2023
0 0
A A
جمعیۃ علما ہند آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت میں شامل ہوگی :مولانا ارشد مدنی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،5 اکتوبر (یو این آئی)مسلمانوں اور خاص طور سے مسلم تنظیموں کے درمیان اتحاد و اشتراک پر زور دیتے ہوئے جمعیۃ علما ہند نے کہا کہ وہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے ساتھ تعاون کرے گی۔ یہ بات مشاورت کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہی ۔مشاورت کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ نہ وہ اب وہ حالات ہیں نہ وہ افراد رہے جب لاتعلقی کا فیصلہ ہوا تھا مولانا مدنی نے ملک کی سیاسی و سماجی صورت حال کی سنگینی پر توجہ دلاتے ہوئے قوم وملت میں اتحاد و اتفاق اور اہم امور پر متفقہ موقف اختیار کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے حاضرین کو یقین دلایا کہ جمعیۃ علما ہند کی مجلس عاملہ کے آئندہ اجلاس میں مشاورت میں جمعیۃ کی شمولیت کی تجویز لائی جائے گی ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مولانا محمود مدنی کی مجلس عاملہ نے بھی مشاورت کے ساتھ تعاون کرنے کی قراداد منظور کی ہے اور مشاورت کی رکنیت قبول کرنے کا موضوع ابھی ان کے بھی زیر غور ہے ۔
۔قبل ازیں اپنے خیر مقدمی کلمات میں مشاورت کے صدرفیروزاحمد ایڈوکیٹ نے اتحادو اتفاق پر زور دیتے ہوئے مسلمانوں کو پسماندہ ،غیر پسماندہ میں بانٹنے کی کوششوں کی مذمت کی اور مسلمانوں سے بلالحاظ مسالک و مکاتب فکر اس سازش کو ناکام بنانے کی اپیل کی جبکہ سابق صدر نوید حامد نے کہا کہ جب کوئی یہ کہتا ہے کہ مسلمان خوفزدہ ہیں توفرقہ پرستوں کا حوصلہ بڑھتاہے ، ہمیں متحد ہوکراور پورے حوصلے سے فاشزم کا مقابلہ کرنا ہے ۔ مشاورت کے نائب صد ر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی،امیر مرکزی جمعیۃ اہلحدیث نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اس وقت سارے اختلافات کو بھلا کر ملت کو متحد ہونے اور ملک کے اتحاد واتفاق کا دفاع کرنے کی ضرورت ہے ۔مشاورت کی نائب صدر محترمہ عابدہ انعامدار پیرپاشاحسینی ، مسلم مجلس کے لیڈر یوسف حبیب اورمولانا ڈاکٹر محمد یاسین قاسمی نے بھی اس موقع پر اپنی رایوں اور تاثرات کا اظہار کیا۔سابق مرکزی وزیر،کانگریس کے سینئر لیڈر، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے رکن اورسپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ سلمان خور شید نے اس موقع پر میڈیا کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشاورت کو سوشل میڈیا کی طرف توجہ دینے اور اپنی سرگرمیوں سے لوگوں کو جوڑنے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا جبکہ مشاورت کے سکریٹری جنرل سید تحسین احمد نے بتایا کہ مشاورت کی نئی ویب سائٹ انگریزی ،اردو اور ہندی تین زبانوں میں کام کررہی ہے اور ا س کی پہنچ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ مشاورت کو یو ٹیوب ، ٹوئٹر (ایکس)، فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی پوری سر گرمی سے لانے کی تیاری کرلی گئی ہے ۔ مشاورت کے جنرل سکریٹری( میڈیا)شیخ منظوراحمد نے اس تعلق سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے مشاورت میڈیا ریسرچ اینڈ ریسورس سینٹر کے قیام اور مظلوم صحافیوں کی مالی اور قانونی امداد کے لئے کارپس فنڈ کی قیام کی تجویز پیش کی ۔ا س سے قبل مشاورت کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ملک کی سماجی و سیاسی صورت حال پر قراردادیں پیش کی گئیں ۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے ملک میں مسلم کمیونٹی کے خلاف مسلسل بڑھتی ہوئی نفرت و عداوت کے تعلق سے اپنی قرارداد میں گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشاورت پارلیامنٹ کی بحث کے گرتے معیار پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے ۔قراردادمیں کہا گیا ہے کہ ملک میں مسلم مخالف نفرت انگیز تقریر کا رجحان اس رفتار سے بڑھ رہاہے کہ اس سال کے پہلے چھ ماہ میں ایسے 255 واقعات رونما ہوئے ۔فرقہ وارانہ صورت حال دن بدن خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے ۔ منی پور کی صورت حال پر مشاورت نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر دنیا بھر میں بے چینی پائی جارہی ہے ۔برٹش پارلیمنٹ کے 35 ممبران نے اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں اٹھایا ہے جبکہ ہمارے وزیر اعظم صورت حال کو قابو میں بتا رہے ہیں لیکن وہ جس وقت یہ دعوی کررہے تھے ، اس وقت بھی تشدد کے واقعات ہو رہے تھے اور حکومت کو انٹرنیٹ کی سروس بند اور مسلح دستہ خصوصی اختیارات ایکٹ (افسپا) کے نفاذ میں تو سیع کرنا پڑی۔ نوح (میوات )اور ملک کے مختلف مقامات پر تشدد کے واقعات پر مشاورت نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مونو مانیسر اور بٹو بجرنگی کی گرفتاری کو خانہ پری اور اپنی بلا راجستھان پولس کے سر ٹالنے کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشاورت محسوس کرتی ہے کہ آرایس ایس الیکشن کے پیش نظر جاٹوں کو پولرائز کرنا چاہتی ہے اور اس کے لئے ان کو میوات کے مسلمانوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے ۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے خواتین ریزرویشن ایکٹ کا خیر مقدم کیا ہے جس میں خواتین کو پارلیامنٹ اور اسمبلیوں میں 33 فیصد نشستوں دینے کا انتظام ہے ۔مشاورت نے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں مسلم خواتین کی متناسب نمائندگی یقینی بنانے کا دیرینہ مطالبہ دہرایا ہے اور کہا ہے کہ اس لحاظ سے یہ قانون ناقص ہے ۔ اعجاز مقبول ایڈوکیٹ کنوینر مشاورت لیگل سیل نے اس اجلاس میں گیان واپی مسجد اور یکساں سول کوڈ پر مشاورت کی قراردادیں پیش کیں جس میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں مسئلے ملک کے آئین و قانون کے سراسر منافی ہیں اور مشاورت کا پختہ یقین ہے کہ یہ ناپاک سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے اٹھائے اور گرم کئے گئے ہیں ۔ فیروزاحمد ایڈوکیٹ ،صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے صدارت کی جبکہ ذکر الرحما ن، سابق سفیر ہند( رکن عاملہ) ،احمد رضا(جنرل سکریٹری مالیات ، مشاورت ) ،احمد جاوید(اگزیکٹو سکریٹری) ، انجینئر شمس الضحی (سکریٹری )،پروفیسر عبدالعزیر سید(رکن عاملہ) ،سیدمنصور آغا(رکن عاملہ) ،پروفیسر وسیم احمد خان ،سید عزیر پاشا(سابق رکن پارلیمنٹ،رکن مجلس عاملہ) ،محمد شعیب (جنرل سکریٹری مشاورت ،بہار )،سید ثنا اللہ ،ڈاکٹر محمد شیث تیمی(رکن مجلس عاملہ) ،محمد یوسف حبیب ،انجینئر سکندر حیات(رکن عاملہ) ،محمد ہارون رشیدسابق آئی اے ایس ،نثار احمد(سابق آئی اے ایس) ،مولانا ڈاکٹر محمد یسین قاسمی ، ڈاکٹر محمد فیاض قاسمی ،محمد احمد مومن ( مہاراشٹر،مدعو خصوصی)،سید صدیق یعقوب اور دیگر ارکان عاملہ و مدعوئین خصوصی بھی شریک تھے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist