• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

لوک سبھا کی کمیٹی کرنل پروہت کے دلائل کی سماعت کرنے کی مجاز نہیں، ایڈوکیٹ شاہدندیم

بم دھماکہ متاثرین نے کمیٹی سے سماعت ملتوی یا پٹیشن واپس کرنے کی گذارش کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 19, 2023
0 0
A A
لوک سبھا کی کمیٹی کرنل پروہت کے دلائل کی سماعت کرنے کی مجاز نہیں، ایڈوکیٹ شاہدندیم
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی 19/ اکتوبر
لوک سبھا کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی آن پٹیشن کی جانب سے کرنل پروہت کی گرفتاری کو لیکر داخل کیئے گئے اعتراض پر 25/ اکتوبر کو ہونے والی سماعت پر مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ متاثرین نے ایڈوکیٹ شاہد ندیم (جمعیۃ علماء مہاراشٹر ارشد مدنی) کے توسط سے اعتراض داخل کیا ہے جس میں تحریر ہے کہ کمیٹی آن پٹیشن کو کرنل پروہت کی حمایت میں داخل کردہ پٹیشن پر سماعت کرنے کا قانونی اختیار ہی نہیں ہے اس کے باوجود کمیٹی نے 25/ اگست کو ملزم کرنل پروہت کو اس کی بات رکھنے کے لیئے طلب کیا ہے۔
ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے اپنے اعتراض میں تحریر کیا ہے کہ کمیٹی آن پٹیشن کی شق(i) 8/ میں درج ہے کہ کمیٹی ایسے کسی بھی معاملے پر سماعت نہیں کرسکتی جو عدلیہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہو اس کے باوجود شری سنیل وی ابھیانکر نامی شخص کی جانب سے داخل کردہ پٹیشن کو کمیٹی نے نا صرف سماعت کے لیئے قبول کرلیا بلکہ کرنل پروہت اور منسٹری آف ڈیفنس کو بھی اپنے دلائل پیش کرنے کے لیئے طلب کرلیا جسکی وجہ سے بم دھماکہ متاثرین اور انصاف پسند طبقہ میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔
ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے اپنے خط میں مزید تحریر کیا کہ کمیٹی آن پٹیشن کی 25/ اکتوبر کی سماعت کی خبریں نیشنل میڈیا میں آنے کے بعد سے ہی بم دھماکہ متاثرین پریشان ہیں کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے منہ کی کھانے کے بعد کرنل پروہت لوک سبھا سے رجوع ہوگیا ہے اور وہ وہاں اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتا ہے جبکہ کرنل پروہت کا مقدمہ خصوصی عدالت میں آخری مرحلہ میں داخل ہوچکا ہے، ملزمین کے بیانات درج کیئے جارہے ہیں۔
اس ضمن میں ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے بتایا کہ انہوں نے کمیٹی آن پٹیشن کے چیئرمین ہریش دیودی(ممبر آف پارلیمنٹ) کو ایک خط روانہ کرکے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ 25/ اکتوبرکو ہونے والی سماعت ملتوی کریں یا پٹیشن کو واپس کردیا جائے کیونکہ کمیٹی کو یہ اختیار ہی نہیں ہے کہ وہ کسی بھی زیر سماعت مقدمہ کے تعلق سے سماعت کرے۔
ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے مزید کہا کہ کمیٹی کو مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملے میں کرنل پروہت کے کردار کے تعلق سے تفصیل سے آگاہ کیا گیا نیزکمیٹی کو بامبے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی نقول بھی ارسال کی گئی جس کے مطابق کرنل پروہت کی گرفتاری قانونی ہے۔ کرنل پروہت کو گرفتار کرنے سے قبل خصوصی اجازت نامہ سی آر پی سی کی دفعہ 197/ کے تحت حاصل کرنا ضروری نہیں تھا۔
ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے مزید بتایا کہ کمیٹی سے درخواست کی گئی کہ وہ سماعت کرنے سے قبل چارچ شیٹ، گواہان کے بیانات، بامبے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف انڈیا کے فیصلوں کا مطالعہ کرنے کے بعد ہی شری سنیل وی ابھیانکر کی پٹیشن پر سماعت کرے اور پھر کرنل پروہت کے دلائل کی سماعت کرے حالانکہ اس معاملے میں کمیٹی کو سماعت کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے۔
کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ 25/ اکتوبر کی سماعت سے نچلی عدالت پر اثر پڑھ سکتا ہے اور یہ عدلیہ کے کام کاج میں دخل دینے کے مترادف ہوگا لہذا سماعت ملتوی کی جائے یا پٹیشن کو واپس کیا جائے۔
واضح رہے کہ پونے سے تعلق رکھنے والے شری سنیل وی ابھیانکر نامی شخص نے لوک سبھا کی ایک کمیٹی، کمیٹی آن پٹیشن میں ایک عرضداشت داخل کرکے یہ دعوی کیا ہے کہ مہاراشٹر اے ٹی ایس اور این آئی اے نے ملز م کرنل پروہت کو مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے، گرفتاری کے وقت ملزم کرنل پروہت آرمی کی ڈیوٹی پر تھا لہذا اسے گرفتار کرنے کے لیئے خصوصی اجازت نامہ یعنی کہ سینکشن حاصل کرنا ضروری تھا لیکن اجازت نامہ حاصل کیئے بغیر ہی ملزم کو گرفتارکیا گیا ہے لہذا کمیٹی اس کی پٹیشن پر سماعت کرکے اس اہم معاملے کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist