• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اکتوبر 19, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے زیر نگرانی حلقہ شہرت گڑھ میں سیلاب زدگان کےلئے ریلیف تقسیم
ناگہانی آفات وبلیات اور جانی ومالی نقصانات پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں:وصی اللہ مدنی۔

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 12, 2022
0 0
A A
ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے زیر نگرانی حلقہ شہرت گڑھ میں سیلاب زدگان کےلئے ریلیف تقسیمناگہانی آفات وبلیات اور جانی ومالی نقصانات پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں:وصی اللہ مدنی۔
Share on FacebookShare on Twitter

جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے آج خدیجة الکبریٰ گرلس کالج، ببھنی بازار میں سیلاب متاثرین کا استقبال کرتے ہوئے اپنے توجیہی و نصیحتی کلمات میں کہا کہ انتہائی مسرت اور خوشی کی بات ہے کہ آج ہم لوگ یہاں ایک خاص مقصد کے لیے آئے ہوئے ہیں، آپ لوگوں سے ملاقات کرکے دلی مسرت وشادمانی حاصل ہو رہی ہے۔ آپ نے لوگوں کو وعظ و نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی ایک دعوتی، تعلیمی اور رفاہی تنظیم ہے، جو ضلع سدھارتھ نگر کے سینکڑوں سلفی مکاتب اسلامیہ، کی رہنمائی اور سرپرستی کے ساتھ ساتھ دعوتی ورفاہی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہے۔ ضلعی جمعیت اہل حدیث انسانیت نوازی، انسانی ہم دردی کے پیش نظر سیلاب متاثرین اور موسم سرما میں غرباءاور ضرورت مندوں کی اپنے محدود وسائل اور وسعت وطاقت بھر مدد کرتی رہی ہے۔ حالیہ تباہ کن سیلاب کے باعث جو مالی نقصان ہوا ہے اس کی تلافی اللہ کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا ہے۔ آپ حضرات کو یہ جزوی تعاون ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی طرف سے دی جا رہی ہے، جو قوم و ملت کے بہی خواہوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کے وقتی مدد ہے۔ آپ نے لوگوں کی توجہ اس بات کی جانب بھی دلائی کہ پروانہ رسالت جانثاران صحابہ حادثات، اموات اور مشکلات کے وقت نوحہ وماتم گریہ وزاری، سینہ کوبی اور کسی طرح کا گلہ وشکوہ نہیں کرتے تھے بلکہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے تھے، اس لیے ہمیں بھی تکالیف اور اذیتوں پر صبر کرنا چاہئے اور اس کے بنیادی اسباب ووسائل پر غور کرنا چاہئے۔ اگر کوئی کمی اپنی ذات میں نظر آئے تو پہلی فرصت میں اس کی اصلاح کی فکر کرنی چاہئے۔ ہم لوگ کتاب وسنت کے داعی اور مناد ہیں، سلفی عقیدہ کے حامل ہیں، لیکن میدان عمل میں کوتاہ ہیں، ہمیں اپنی کوتاہیوں پر نظر ثانی اور اصلاح کرنے کی سخت ضرورت ہے، پنج وقتہ نمازوں کا خصوصی اہتمام کریں کیوں کہ اقامت نماز دنیا وآخرت کی کامیابی کا ضامن ہے۔آپ نے جماعت کے ارباب ثروت اور مخلص محسنین و مخیرین کا بصمیم قلب شکریہ ادا کیا اور پھر مقامی جمعیت اہل حدیث، حلقہ شہرت گڑھ کے اطراف وجوانب اور مضافات میں سیلاب متاثرین کے درمیان ذمہ داران جمعیت کے ہاتھوں بحسن وخوبی بلاتفریق مذہب وملت سیلابی ریلیف تقسیم کیاگیا۔ آخر میں یہ خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تمام معاونین و مشارکین اور ہمدردان قوم وملت کی ہمہ جہت کاوشوں اور مالی تعاون کوشرف قبولیت بخشے۔ آمین
آج کا یہ پروگرام ضلعی جمعیت کے نمائندگان خصوصاً ناظم جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی اور مقامی جمعیت کے اہم عہدے داران مولانا شفیع اللہ مدنی امیر حلقہ شہرت گڑھ، مولانا جمشید عالم سلفی ناظم حلقہ شہرت گڑھ، مولانا عبد الرشید سلفی نائب ناظم حلقہ شہرت گڑھ اور علاقہ کے دیگر سیاسی وسماجی اور دینی شخصیات مثلاً مولانا ضیاءالرحمن سراجی، مولانا ممتاز احمد جامعی استاد خدیجہ گرلس کالج ببھنی بازار، مولانا عبد الاحد استاد الجامعة الاسلامیة تلکہنا، مولانا عبارت حسین فلاحی استاد انجمن اسلامیہ ببھنی بازار، افسر علی گنگوا، سمیع اللہ مہتو، حاجی ساہو مہتو، جناب کلو مہتو کی موجودگی اور باہمی تعاون سے اختتام پذیر ہوا۔تمام حاضرین ومستفیدین نے ضلعی جمعیت کے اس عمدہ کام کی تحسین کرتے ہوئے اہل خیر مسلمانوں اور جمعیت کے ذمہ داروں کو ڈھیر ساری دعاو¿ں سے نوازا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist