• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

بھارتی کمپنی کا اسرائیلی پولیس کےلیے یونیفارم بنانے سے انکار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 24, 2023
0 0
A A
بھارتی کمپنی کا اسرائیلی پولیس کےلیے یونیفارم بنانے سے انکار
Share on FacebookShare on Twitter

کنور ،کیرل  :24اکتوبر /سماج نیوز سروس بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے ضلع کنّور میں واقع ماریان اپیرل پرائیوٹ لمیٹیڈ نامی کمپنی گزشتہ آٹھ برسوں سے اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں کے لیے ملبوسات فراہم کر رہی ہے لیکن کمپنی نے اس ہفتے اسرائیل سے مزید آرڈر لینے سے انکار کردیا۔
ماریان اپیرل کے ڈائریکٹر تھامس اولیکل نے بتایا کہ غزہ میں ہسپتال پر اسرائیل کی بمباری نیز شہری علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں بے گناہ لوگوں کی ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے کمپنی نے اسرائیلی پولیس کو یونیفارم سپلائی کرنے کا مزید آرڈر نہیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اولیکل نے کہا کہ انہوں نے اخلاقی بنیادوں پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک غزہ میں جنگ نہیں رک جاتی ہے وہ اسرائیل پولیس فورس سے مزید نئے آرڈر نہیں لیں گے۔تھامس اولیکل نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، "ہم اسرائیلی پولیس کے لیے سن 2015 سے ہی یونیفارم تیار کررہے ہیں۔ شہریوں پر حماس کے حملے کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اسی طرح اسرائیل کی جانب سے انتقامی کارروائیویں کو بھی قبول نہیں کیا جاسکتا۔ پچیس لاکھ سے زائد افراد کو کھانے اور پانی سے محروم کر دینا، ہسپتالوں پر بمباری کرنا، بے قصورخواتین اور بچوں کو ہلاک کرنا، یہ سب ناقابل قبول ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جنگ ختم ہو اور امن قائم ہو۔”

اولیکل نے مزید کہا کہ ہسپتال پر حملے اور 500 بے گناہ لوگوں کی ہلاکت نے ہمیں تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ "میں بچوں اور عورتوں کی پریشان کن تصویریں نہیں دیکھ سکتا، جو درد سے رورہی ہیں، جن کے پاس کوئی دوا اور خوراک نہیں ہے۔”

خیال رہے کہ غزہ کے الاہلی ہسپتال پر بمباری کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے جن میں بیشتر خواتین، بچے اور عمررسیدہ افراد تھے۔ دنیا کے بیشتر ملکوں نے اس بمباری کے لیے اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا لیکن اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ خود حماس کی کارستانی ہے۔

کمپنی کے ملازمین بھی فیصلے کے حق میں

ماریان اپیرل کے ڈائریکٹر تھامس اولیکل نے کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ ان کی کمپنی کی طرف سے اسرائیل کو یونیفارم سپلائی نہیں کرنے کے باوجود اسرائیلی پولیس کو یونیفارم کی کمی نہیں ہوگی لیکن” یہ ایک اخلاقی فیصلہ ہے۔ ہسپتالوں پر بمباری کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔”

کمپنی نے اسرائیلیوں کو ایک سال میں تقریباً ایک لاکھ یونیفارم فراہم کیے اور مزید آرڈرز کو مسترد کرنے سے اس کا کاروبار متاثر ہو سکتا ہے، لیکن ڈائریکٹر نے اپنے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے ملازمین نے بھی ان کے خیالات سے متفق ہیں۔

اولیکل نے بتایا کہ ان کی کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین میں 90 فیصد خواتین ہیں "اور تمام ملازمین نے پورے دل کے ساتھ میرے فیصلے کی حمایت کی ہے۔” ماریان اپیرل کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا،” جب عام لوگ مارے جائیں تو ہمیں مؤقف اختیار کرناہی ہوگا، معصوم لوگوں کے مصائب کے مقابلے میں مالی مشکلات کچھ نہیں ہیں۔”

ماریان کمپنی میں 1500 افراد کام کرتے ہیں جو کہ پیٹرولیم ریفائنری میں کام کرنے والوں کے لیے آگ سے بچنے والے کپڑے، ڈاکٹروں اور نرسوں کے لیے اسکربس اور سکیورٹی فورسز کے لیے ملبوسات تیار کرتی ہے۔ کمپنی کے صارفین میں سعودی عرب میں فائر فائٹرز اور ہسپتال، قطر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امریکا اور برطانیہ میں سکیورٹی کمپنیاں شامل ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist